YouVersion Logo
Search Icon

زبُور 23

23
زبُور 23
داویؔد کا زبُور۔
1یَاہوِہ میرا چوپان ہیں، مُجھے کویٔی کمی نہ ہوگی۔
2وہ مُجھے سبز و شاداب چراگاہوں#23‏:2 چراگاہوں بھیڑوں کے چرنے اَور آرام کرنے کے لیٔے اَچھّی جگہ میں بِٹھاتے ہیں،
وہ مُجھے سکون بخش چشموں کے پاس لے جاتے ہیں،
3اَور میری جان کو بحال کرتے ہیں۔
وہ اَپنے نام کی خاطِر
صداقت کی راہوں پر میری رہنمائی کرتے ہیں۔
4خواہ میں موت کی تاریک وادی
میں سے ہوکر گزروں،
تو بھی میں کسی بُلا سے نہ خوف کھاؤں گا،
کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں،
آپ کا عصا اَور آپ کی چھڑی،
مُجھے تسلّی بخشتے ہیں۔
5آپ میرے دُشمنوں کے رُوبرو
میرے لیٔے دسترخوان بچھاتے ہیں۔
آپ نے میرے سَر پر تیل مِلا ہے؛
میرا پیالہ لبریز ہوتاہے۔
6یقیناً نیکی اَور شفقت و مَحَبّت
عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی،
اَور مَیں ہمیشہ یَاہوِہ کے گھر میں،
سکونت کروں گا۔

Currently Selected:

زبُور 23: UCV

Highlight

Copy

Compare

Share

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in