YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 27

27
فَوجی اور مُلکی نظام
1اور بنی اِسرائیل اپنے شُمار کے مُوافِق یعنی آبائی خاندانوں کے رئِیس اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سردار اور اُن کے مَنصبدار جو اُن فرِیقوں کے ہر امر میں بادشاہ کی خِدمت کرتے تھے جو سال کے سب مہِینوں میں ماہ بماہ آتے اور رُخصت ہوتے تھے۔ ہر فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
2پہلے مہِینے کے پہلے فرِیق پر یسُوبعاؔم بِن زبدی ایل تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔ 3وہ بنی فارص میں سے تھا اور پہلے مہِینے کے لشکر کے سب سرداروں کا رئِیس تھا۔
4اور دُوسرے مہِینے کے فرِیق پر دُودؔے اخُوحی تھا اور اُس کے فرِیق میں مِقلوؔت بھی سردار تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
5تِیسرے مہِینے کے لشکر کا خاص تِیسرا سردار یہویدؔع کاہِن کا بیٹا بِنایاؔہ تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔ 6یہ وہ بِنایاؔہ ہے جو تِیسوں میں زبردست اور اُن تِیسوں کے اُوپر تھا۔ اُسی کے فرِیق میں اُس کا بیٹا عِمّیزباد بھی شامِل تھا۔
7چَوتھے مہِینے کے لِئے یُوآؔب کا بھائی عساہیل تھا اور اُس کے پِیچھے اُس کا بیٹا زبدؔیاہ تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
8پانچویں مہینے کے لِئے پانچواں سردار سمہُوؔت اِزراخی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
9چھٹے مہِینے کے لِئے چھٹا سردار تقُوعی عِقّیِس کا بیٹا عِیرا تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
10ساتویں مہِینے کے لِئے ساتواں سردار بنی اِفرائِیم میں سے فلُونی خلص تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
11آٹھویں مہِینے کے لِئے آٹھواں سردار زارحیوں میں سے حُوساتی سِبّکَی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
12نویں مہِینے کے لِئے نواں سردار بِنیمِینؔیوں میں سے عنتوتی ابیعزر تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
13دسویں مہِینے کے لِئے دسواں سردار زارحیوں میں سے نطُوفاتی مہرؔی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
14گیارھویں مہِینے کے لِئے گیارھواں سردار بنی اِفرائِیم میں سے فَرعاتونی بِنایاؔہ تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
15بارھویں مہِینے کے لِئے بارھواں سردار غُتنی ایلیوں میں سے نطُوفاتی خلدی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
اِسرائیل کے قبِیلوں کا نظم و نَسق
16اور اِسرائیلؔ کے قبِیلوں پر
رُوبِینیوں کا سردار الِیعزر بِن زِکرؔی تھا۔
شمعُونیوں کا سفطیاؔہ بِن معکہ۔
17لاویوں کا حسبیاؔہ بِن قمُواؔیل
ہارُونیوں کا صدُوؔق۔
18یہُوداؔہ کا الِیہُو جو داؤُد کے بھائیوں میں سے تھا۔
اِشکار کا عُمرؔی بِن مِیکااؔیل۔
19زبُولُون کا اِسماعیاؔہ بِن عبدؔیاہ
نفتالی کا یرِیموؔت بِن عزرؔی ایل۔
20بنی اِفرائِیم کا ہُوسِیعؔ بِن عزازیاؔہ۔
منسّی کے آدھے قبِیلہ کا یُوایل بِن فِداؔیاہ۔
21جِلعاؔد میں منسّیؔ کے آدھے قبِیلہ کا عِیدُو بِن زکریاہؔ۔
بِنیمِینؔ کا یعسی ایلؔ بِن ابنیرؔ۔
22دانؔ کا عزرایلؔ بِن یروحامؔ۔ یہ اِسرائیلؔ کے قبِیلوں کے سردار تھے۔
23پر داؤُدؔ نے اُن کا شُمار نہیں کِیا تھا جو بِیس برس یا کم عُمر کے تھے کیونکہ خُداوند نے کہا تھا کہ مَیں اِسرائیلؔ کو آسمان کے تاروں کی مانِند بڑھاؤُں گا۔ 24ضرُویاہؔ کے بیٹے یُوآب نے گِننا تو شرُوع کِیا پر ختم نہیں کِیا تھا کہ اِتنے میں اِسرائیلؔ پر قہر نازِل ہُؤا اور نہ وہ تعداد داؤُد بادشاہ کی توارِیخی تعدادوں میں درج ہُوئی۔
شاہی املاک کے مُختار
25اور شاہی خزانوں پر عزماوؔت بِن عدی اؔیل مُقرّر تھا
اور کھیتوں اور شہروں اور گاؤں اور قلعوں کے خزانوں پر یہُونتن بِن عُزّیاہ تھا۔
26اور کاشت کاری کے لِئے کھیتوں میں کام کرنے والوں پر عزرؔی بِن کلُوب تھا۔
27اور انگُورِستانوں پرسِمعی راماتی تھا اور مَے کے ذخِیروں کے لِئے انگُورِستانوں کی پَیداوار پر زبدؔی شِفمی تھا۔
28اور زَیتُون کے باغوں اور گُولر کے درختوں پر جو نشیب کے مَیدانوں میں تھے بعلؔحنان جدری تھا
اور یُوآس تیل کے گوداموں پر۔
29اور گائے بَیل کے گلّوں پر جو شارُوؔن میں چرتے تھے سِطری شارُونی تھا
اور سافط بِن عدلی گائے بَیل کے اُن گلّوں پر تھا جو وادیوں میں تھے۔
30اور اُونٹوں پر اِسماعِیلی اوبِل تھا
اور گدھوں پر یحدؔیاہ مرُونوتی تھا۔
31اور بھیڑ بکری کے ریوڑوں پر یازِیز ہاجِری تھا۔ یہ سب داؤُد بادشاہ کے مال پر مُقرّر تھے۔
داؤُد کے مُشِیر
32اور داؤُد کا چچا یُونتن مُشِیر اور دانِش مند اور مُنشی تھا اور یحی ایل بِن حکُموؔنی شہزادوں کے ساتھ رہتا تھا۔ 33اور اخِیتُفل بادشاہ کا مُشِیر تھا اور حُوسی ارکی بادشاہ کا دوست تھا۔ 34اور اخِیتُفل سے نِیچے یہویدؔع بِن بِنایاؔہ اور ابیاتر تھے اور شاہی فَوج کا سِپہ سالار یُوآب تھا۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 27: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy