YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 26

26
ہَیکل کے دربان
1دربانوں کے فرِیق یہ تھے۔ قورحیوں میں مسلمیاؔہ بِن قورؔے جو بنی آسف میں سے تھا۔ 2اور مسلمیاؔہ کے ہاں بیٹے تھے۔ زکریاؔہ پہلوٹھا۔ یدی عیل دُوسرا۔ زبدؔیاہ تِیسرا۔ یتنی ایل چَوتھا۔ 3عیلاؔم پانچواں۔ یہُوحاناؔن چھٹا۔ اِلِیہُو عینی ساتواں تھا۔
4اور عوبیدادُوؔم کے ہاں بیٹے تھے۔ سمعیاؔہ پہلوٹھا۔ یہُوزباد دُوسرا۔ یُوآؔخ تِیسرا اور سکاؔر چَوتھا اور نتنی ایل پانچواں۔ 5عمّی ایل چھٹا۔ اِشکار ساتواں۔ فعُلتی آٹھواں کیونکہ خُدا نے اُسے برکت بخشی تھی۔
6اور اُس کے بیٹے سمعیاؔہ کے ہاں بھی بیٹے پَیدا ہُوئے جو اپنے آبائی خاندان پر سرداری کرتے تھے کیونکہ وہ زبردست سُورما تھے۔ 7سمعیاؔہ کے بیٹے عُتنی اور رفاایل اور عوبید اور اِلزباد جِن کے بھائی الِیہُو اور سماکیاؔہ سُورما تھے۔
8یہ سب عوبید ادُوم کی اَولاد میں سے تھے۔ وہ اور اُن کے بیٹے اور اُن کے بھائی خِدمت کے لِئے قُوّت کے اِعتبار سے قابِل آدمی تھے۔ یُوں عوبید ادُومی باسٹھ تھے۔
9اور مسلمیاؔہ کے بیٹے اور بھائی اٹھارہ سُورما تھے۔
10اور بنی مِراری میں سے حُوسہ کے ہاں بیٹے تھے۔ سِمرؔی سردار تھا (وہ پہلوٹھا تو نہ تھا پر اُس کے باپ نے اُسے سردار بنا دِیا تھا)۔ 11دُوسرا خِلقیاہ تِیسرا طبلیاؔہ۔ چَوتھا زکرؔیاہ۔ حُوسہ کے سب بیٹے اور بھائی تیرہ تھے۔
12اِن ہی میں سے یعنی سرداروں میں سے دربانوں کے فرِیق تھے جِن کا ذِمّہ اپنے بھائِیوں کی طرح خُداوند کے گھر میں خِدمت کرنے کا تھا۔ 13اور اُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑے اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُوافِق ہر ایک پھاٹک کے لِئے قُرعہ ڈالا۔ 14اور مشرِق کی طرف کا قُرعہ سلمیاؔہ کے نام نِکلا۔ پِھر اُس کے بیٹے زکریاؔہ کے لِئے بھی جو عقل مند صلاح کار تھا قُرعہ ڈالا گیا اور اُس کا قُرعہ شِمال کی طرف کا نِکلا۔ 15عوبید ادُوم کے لِئے جنُوب کی طرف کا تھا اور اُس کے بیٹوں کے لِئے توشہ خانہ کا۔ 16سُفّیِم اور حُوسہ کے لِئے مغرِب کی طرف سلکت کے پھاٹک کے نزدِیک کا جہاں سے اُونچی سڑک اُوپر جاتی ہے اَیسا کہ آمنے سامنے ہو کر پہرا دیں۔ 17مشرِق کی طرف چھ لاوی تھے۔ شِمال کی طرف ہر روز چار۔ جنُوب کی طرف ہر روز چار اور توشہ خانہ کے پاس دو دو۔ 18مغرِب کی طرف پربار کے واسطے چار تو اُونچی سڑک پر اور دو پربار کے لِئے۔ 19بنی قورحی اور بنی مِراری میں سے دربانوں کے فرِیق یِہی تھے۔
ہَیکل کے دُوسرے فرائض
20اور لاویوں میں سے اخیاہ خُدا کے گھر کے خزانوں اور نذر کی چِیزوں کے خزانوں پر مُقرّر تھا۔ 21بنی لعدان۔ سو لعداؔن کے خاندان کے جیرَسونیوں کے بیٹے جو اُن آبائی خاندانوں کے سردار تھے جو جیرسونی لَعداؔن سے تعلُّق رکھتے تھے یہ تھے۔ یحی ایلی۔ 22اور یحی ایلی کے بیٹے زیتاؔم اور اُس کا بھائی یُواؔیل خُداوند کے گھر کے خزانوں پر تھے۔
23عمرامیوں۔ اِضہاریوں۔ حبرُونیوں اور عُزّی ایلیوں میں سے۔
24سبُوایل بِن جیرؔسوم بِن مُوسیٰ بَیتُ المال پر مُختار تھا۔ 25اور اُس کے بھائی الِیعزر کی طرف سے اُس کا بیٹا رحبیاؔہ۔ رحبیاؔہ کا بیٹا یسعیاہ۔ یسعیاہ کا بیٹا یُوراؔم۔ یُوراؔم کا بیٹا زِکرؔی۔ زِکرؔی کا بیٹا سلُّومِیت۔ 26یہ سلُّومِیت اور اُس کے بھائی نذر کی ہُوئی چِیزوں کے سب خزانوں پر مُقرّر تھے جِن کو داؤُد بادشاہ اور آبائی خاندانوں کے سرداروں اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سرداروں اور لشکر کے سرداروں نے نذر کِیا تھا۔ 27لڑائیوں کی لُوٹ میں سے اُنہوں نے خُداوند کے گھر کی مرمّت کے لِئے کُچھ نذر کِیا تھا۔ 28اور سموایل غَیب بِین اور ساؤُل بِن قِیس اور ابنیر بِن نیر اور یُوآؔب بِن ضرُویاؔہ کی ساری نذر۔ غرض جو کُچھ کِسی نے نذر کِیا تھا وہ سب سلُّومِیت اور اُس کے بھائِیوں کے ہاتھ میں سپُرد تھا۔
دُوسرے لاویوں کی ذِمّہ داریاں
29اِضہاریوں میں سے کنانیاؔہ اور اُس کے بیٹے اِسرائیلیوں پر باہر کے کام کے لِئے حاکِم اور قاضی تھے۔
30حبرُونیوں میں سے حسبیاؔہ اور اُس کے بھائی ایک ہزار سات سَو سُورما مغرِب کی طرف یَردؔن پار کے اِسرائیلیوں کی نِگرانی کی خاطِر خُداوند کے سب کام اور بادشاہ کی خِدمت کے لِئے تعِینات تھے۔ 31حبرُونیوں میں یریاؔہ حبرُونیوں کا اُن کے آبائی خاندانوں کے نسبوں کے مُوافِق سردار تھا۔ داؤُد کی سلطنت کے چالِیسویں برس میں وہ ڈُھونڈ نِکالے گئے اور جِلعاد کے یعزؔیر میں اُن کے درمِیان زبردست سُورما مِلے۔ 32اور اُس کے بھائی دو ہزار سات سَو سُورما اور آبائی خاندانوں کے سردار تھے جِن کو داؤُد بادشاہ نے رُوبِینیوں اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ پر خُدا کے ہر ایک کام اور شاہی مُعاملات کے لِئے سردار بنایا۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 26: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy