YouVersion Logo
Search Icon

زبُور 100

100
زبُور 100
شُکر گُزاری کے لیٔے زبُور۔
1اَے سَب اہلِ زمین! خُوشی سے یَاہوِہ کو للکارو۔
2خُوشی سے یَاہوِہ کی عبادت کرو؛
خُوشی کے نغمہ گاتے ہُوئے اُن کے سامنے آؤ۔
3جان لو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں۔
اُن ہی نے ہمیں بنایا اَور ہم اُن ہی کے ہیں؛
ہم اُن کی اُمّت اَور اُن کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔
4شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میں
اَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛
اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔
5کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے؛
اَور اُن کی وفاداری پُشت در پُشت جاری رہتی ہے۔

Currently Selected:

زبُور 100: UCV

Highlight

Copy

Compare

Share

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

Video for زبُور 100