YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 3

3
داؤُد بادشاہ کی نسل
1یہ داؤُد کے بیٹے ہیں جو حبرُوؔن میں اُس سے پَیدا ہُوئے۔
پہلوٹھا امنوؔن یزرعیلی اخِینُوؔعم کے بطن سے۔
دُوسرا دانی ایل کرمِلی ابِیجیلؔ کے بطن سے۔
2تِیسرا ابی سلوؔم جو جسُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہ
کا بیٹا تھا۔
چَوتھا ادُونیاہ جو حجِیّت کا بیٹا تھا۔
3پانچواں سفطیاہ ابی طال کے بطن سے۔
چھٹا اِترعاؔم اُس کی بِیوی عِجلہ سے۔
4یہ چھ حبرُوؔن میں اُس سے پَیدا ہُوئے۔ اُس نے وہاں سات برس چھ مہِینے سلطنت کی
اور یروشلیِم میں اُس نے تَینتِیس برس سلطنت کی۔ 5اور یہ یروشلیِم میں اُس سے پَیدا ہُوئے۔
سِمعا اور سُوباؔب اور ناتن اور سُلیماؔن۔ یہ چاروں عمّی ایل کی بیٹی بت سُوع کے بطن سے تھے۔
6اور اِبحار اور الِیسمع اور الِیفلط۔ 7اور نُجہ اور نفج اور یفِیعہ۔ 8اور الِیسمع اور الِیدؔع اور الِیفلط۔ یہ نَو۔ 9یہ سب حرموں کے بیٹوں کے علاوہ داؤُد کے بیٹے تھے اور تمر اِن کی بہن تھی۔
سُلیماؔن بادشاہ کی نسل
10اور سُلیماؔن کا بیٹا رحُبعاؔم تھا۔ اُس کا بیٹا ابیاؔہ۔ اُس کا بیٹا آسا۔ اُس کا بیٹا یہُوسفط۔ 11اُس کا بیٹا یُوراؔم اُس کا بیٹا اخزیاؔہ اُس کا بیٹا یُوآس۔ 12اُس کا بیٹا امصیاؔہ اُس کا بیٹا عزریاؔہ۔ اُس کا بیٹا یُوتام۔ 13اُس کا بیٹا آخز۔ اُس کا بیٹا حزقیاہ۔ اُس کا بیٹا منسّی۔ 14اُس کا بیٹا امُوؔن۔ اُس کا بیٹا یُوسیاؔہ۔ 15اور یُوسیاہ کے بیٹے یہ تھے۔ پہلوٹھا یُوحنان۔ دُوسرا یہُویقِیم۔ تِیسرا صِدقِیاہ۔ چَوتھا سلُوم۔ 16اور بنی یہُویقِیم۔ اُس کا بیٹا یکونیاؔہ۔ اُس کا بیٹا صِدقِیاہ۔
یکونیاہ کی نسل
17اور یکونِیاؔہ جو اسِیر تھا اُس کے بیٹے یہ ہیں۔ سیالتی ایل۔ 18اور ملکرام اور فدِایاؔہ اور شیناؔضر۔ یقَمیاؔہ۔ ہُوسمع اور ندبیاؔہ۔ 19اور فدِاؔیاہ کے بیٹے یہ ہیں۔ زُربّابل اور سمِعی اور زُربّابل کے بیٹے یہ ہیں۔ مُسلاّؔم اور حنانیاؔہ اور سلُّومِیت اُن کی بہن تھی۔ 20اور حسُوبہ اور اہل اور برکیاؔہ اور حسدیاہ۔ یُوسبحسد۔ یہ پانچ۔
21اور حنانیاؔہ کے بیٹے یہ ہیں فلطیاؔہ اور یسعیاہ۔ بنی رِفایاہ۔ بنی ارنان۔ بنی عیدیاہ بنی سکنیاہ۔ 22اور سکنیاؔہ کا بیٹا۔ سمعیاؔہ اور بنی سمعیاہ۔ حطُوش اور اِجال اور برِؔیح اور نعرؔیاہ اور سافط۔ یہ چھ۔ 23اور نعریاہ کے بیٹے یہ تھے۔ اِلیُوعَینی اور حِزقیاہ اور عزریقاؔم۔ یہ تِین۔ 24اور بنی اِلیُوعَینی یہ تھے۔ ہُودَیواؔہُو اور الیاسب اور فِلایاؔہ اور عقُّوؔب اور یُوحناؔن اور دِلایاؔہ اور عنانی یہ سات۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 3: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy