YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 25

25
ہَیکل میں گانے بجانے والے
1پِھر داؤُؔد اور لشکر کے سرداروں نے آسف اور ہَیماؔن اور یدُوتُوؔن کے بیٹوں میں سے بعضوں کو خِدمت کے لِئے الگ کِیا تاکہ وہ بربط اور سِتار اور جھانجھ سے نبُوّت کریں اور جو اُس کام کو کرتے تھے اُن کا شُمار اُن کی خِدمت کے مُطابِق یہ تھا۔
2آسف کے بیٹوں میں سے زکُّور۔ یُوسفؔ۔ نتنیاؔہ اور اسرؔی لاہ۔ آسف کے یہ بیٹے آسف کے ماتحت تھے جو بادشاہ کے حُکم کے مُطابِق نبُوّت کرتا تھا۔
3یدُوتُوؔن سے بنی یدُوتُون۔ سو جدِلیاؔہ۔ ضرؔی اور یسعیاہ حسبیاؔہ اور متِّتیاؔہ۔ یہ چھ اپنے باپ یدُوتُوؔن کے ماتحت تھے جو بربط لِئے رہتا اور خُداوند کی شُکرگُذاری اور حمد کرتا ہُؤا نُبُوّت کرتا تھا۔
4رہا ہَیماؔن۔ سوہَیماؔن کے بیٹے بُقّیاہ۔ متّنیاؔہ۔ عُزّی اؔیل۔ سبُواؔیل۔ یرِیموؔت۔ حنانیاؔہ۔ حنانی۔ اِلیاؔتہ۔ جِدّالتی۔ رُوممتی عزر۔ یسبِقاؔشہ۔ ملُّوتی۔ ہَوتِیر اور محازیوؔت۔ 5یہ سب ہَیماؔن کے بیٹے تھے جو خُدا کی باتوں میں سِینگ بُلند کرنے کے لِئے بادشاہ کا غَیب بِین تھا اور خُدا نے ہَیماؔن کو چَودہ بیٹے اور تِین بیٹِیاں دی تِھیں۔ 6یہ سب خُداوند کے گھر میں گِیت گانے کے لِئے اپنے باپ کے ماتحت تھے اور جھانجھ اور سِتار اور بربط سے خُدا کے گھر کی خِدمت کرتے تھے اور آسف اور یدُوتُوؔن اور ہَیماؔن بادشاہ کے حُکم کے تابِع تھے۔
7اور اُن کے بھائیوں سمیت جو خُداوند کی مدح سرائی کی تعلِیم پا چُکے تھے یعنی وہ سب جو مشّاق تھے اُن کا شُمار دو سَو اٹھاسی تھا۔
8اور اُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑے کیا اُستاد کیا شاگِرد ایک ہی طرِیقہ سے اپنی اپنی خِدمت کے لِئے قُرعہ ڈالا۔
9پہلی چِٹّھی آسف کی یُوسفؔ کو مِلی۔ دُوسری جِدلیاؔہ کو اور اُس کے بھائی اور بیٹے اُس سمیت بارہ تھے۔ 10تِیسری زکُّور کو اور اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 11چَوتھی یِضرؔی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 12پانچوِیں نتنیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 13چھٹی بُقّیاہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 14ساتوِیں یسری لاہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 15آٹھوِیں یسعیاہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 16نوِیں متّنیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 17دسوِیں سِمعی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 18گیارھوِیں عزراؔیل کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 19بارھوِیں حسبیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 20تیرھوِیں سبُوایل کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 21چَودھوِیں متِّتیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 22پندرھوِیں یرِیموؔت کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 23سولھوِیں حنانیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 24سترھوِیں یسبِقاؔشہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 25اٹھارھوِیں حناؔنی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 26اُنّیِسوِیں ملُّوتی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 27بِیسوِیں الِیا تہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 28اِکّیسوِیں ہَوتِیر کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 29بائِیسوِیں جِدّالتی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 30تیئِیسوِیں محازیوؔت کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔ 31چَوبِیسوِیں رُوممتی عزر کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 25: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy