YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 24

24
کاہِنوں کو ذِمّہ داریاں سَونپی جاتی ہیں
1اور بنی ہارُون کے فرِیق یہ تھے۔ ہارُونؔ کے بیٹے ندب۔ ابِیہُو۔ اِلیعزر اور اِتمر تھے۔ 2اور ندب اور ابِیہُو اپنے باپ سے پہلے مَر گئے اور اُن کے اَولاد نہ تھی سو الِیعزر اور اِتمر نے کہانت کا کام کِیا۔ 3اور داؤُد نے اِلیعزر کے بیٹوں میں سے صدُوؔق اور اِتمر کے بیٹوں میں سے اخی ملِک کو اُن کی خِدمت کی ترتِیب کے مُطابِق تقسِیم کِیا۔ 4اور اِتمر کے بیٹوں سے زِیادہ اِلیعزر کے بیٹوں میں رئِیس مِلے اور اِس طرح سے وہ تقسِیم کِئے گئے کہ اِلیعزر کے بیٹوں میں آبائی خاندانوں کے سولہ سردار تھے اور اِتمر کے بیٹوں میں سے آبائی خاندانوں کے مُطابِق آٹھ۔ 5اِس طرح قُرعہ ڈال کر اور باہم خلط ملط ہو کر وہ تقسِیم ہُوئے کیونکہ مَقدِس کے سردار اور خُدا کے سردار بنی اِلیعزر اور بنی اِتمر دونوں میں سے تھے۔ 6اور نتنی اؔیل مُنشی کے بیٹے سمعیاؔہ نے جو لاویوں میں سے تھا اُن کے ناموں کو بادشاہ اور امِیروں اور صدُوؔق کاہِن اور اخی ملِک بِن ابِیاتر اور کاہِنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے لِکھا۔ جب اِلیعزر کا ایک آبائی خاندان لِیا گیا تو اِتمر کا بھی ایک آبائی خاندان لِیا گیا۔
7اور پہلی چِٹّھی یہُوؔیریب کی نِکلی۔ دُوسری یدعیاؔہ کی۔ 8تِیسری حارِؔم کی چَوتھی شعورِؔیم کی۔ 9پانچوِیں ملکیاہ کی۔ چھٹی میامِین کی۔ 10ساتوِیں ہقُّوض کی۔ آٹھوِیں ابیاؔہ کی۔ 11نوِیں یشُوؔع کی۔ دسوِیں سِکانیاؔہ کی۔ 12گیارھوِیں اِلیاؔسِب کی۔ بارھوِیں یقِیم کی۔ 13تیرھوِیں خُفّاہ کی۔ چَودھوِیں یسبِاؔب کی۔ 14پندرھوِیں بِلجاؔہ کی۔ سولھوِیں اِمّیر کی۔ 15سترھوِیں حزِیر کی۔ اٹھارھوِیں فضِیض کی۔ 16اُنّیسویں فتحیاؔہ کی۔ بِیسوِیں یحزِؔقیل کی۔ 17اکِیسوِیں یاکِن کی۔ بائِیسوِیں جمُول کی۔ 18تیئِیسوِیں دِلایاؔہ کی۔ چَوبِیسوِیں معزیاؔہ کی۔
19یہ اُن کی خِدمت کی ترتِیب تھی تاکہ وہ خُداوند کے گھر میں اُس قانُون کے مُطابِق آئیں جو اُن کو اُن کے باپ ہارُونؔ کی معرفت وَیسا ہی مِلا جَیسا خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے اُسے حُکم کِیا تھا۔
لاویوں کی فہرِست
20باقی بنی لاوی میں سے
عمراؔم کے بیٹوں میں سے سُوباؔئیل۔ سُوباؔئیل کے بیٹوں میں سے یہدؔیاہ۔
21رہا رحبیاؔہ۔ سو رحبیاؔہ کے بیٹوں میں سے پہلا یسّیاؔہ۔
22اِضہاریوں میں سے سلُوموؔت۔ بنی سلُوموت میں سے یحت۔
23اور بنی حبرُون میں سے یریاؔہ پہلا۔ امریاؔہ دُوسرا۔ یحزی ایل تِیسرا۔ یقمعاؔم چَوتھا۔
24بنی عُزّی ایل میں سے مِیکاؔہ۔ بنی مِیکاہ میں سے سمِیر۔
25مِیکاؔہ کا بھائی یسیّاؔہ۔ بنی یسیّاہ میں سے زکریاؔہ۔
26مِرارؔی کے بیٹے محلی اور مُوشی۔ بنی یعزیاہ میں سے بِنُو۔ 27رہے بنی مِراری۔ سو یعزیاؔہ سے بِنُو اور سُوہم اور زکُّور اور عِبرؔی۔ 28محلی سے اِلیعزر جِس کے کوئی بیٹا نہ تھا۔ 29قِیس سے قِیس کا بیٹا یرحمیئیل۔ 30اور مُوؔشی کے بیٹے محلی اور عیدر اور یرِیموؔت۔
لاویوں کی اَولاد اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق یِہی تھی۔
31اِنہوں نے بھی اپنے بھائی بنی ہارُون کی طرح داؤُد بادشاہ اور صدُوؔق اور اخی مَلِک اور کاہِنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے اپنا اپنا قُرعہ ڈالا یعنی سردار کے آبائی خاندانوں کا جو حق تھا وُہی اُس کے چھوٹے بھائی کے خاندانوں کا تھا۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 24: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy