خروج: مصیبت سے نجات تکنمونہ

خُدا کے جلال کو ذاتی طور پر جاننا
خروج میں، خُدا اپنے آپ کوحفاظت کرنے والا,رزق دینے والا، معاف کرنے والا اور نجات دہندہ کے طور پر ظاہر کرتا ہے — ہر کردار کے ذریعے اپنے دل کو دکھاتا ہے۔ اِن سب کو اُس کی حضوری جوڑتی ہے، جو ایک مضبوط بنیاد ہے اور یاد دِلاتی ہے کہ ہم آزمائشوں میں کبھی تنہا نہیں ہوتے۔
اُس کی حضوری میں رہتے ہوئے، ہم پاتے ہیں کہ خُدا جلال کا خُدا ہے۔
مگر یہ کیا معنی رکھتا ہے؟ عبرانی لفظ کاود" (kavod) — خُدا کی عظمت، بزرگی اور طاقت کا خلاصہ ہے۔
سمندر کو سوچیں .اُس کی لہروں کی وسعت اور طاقت جو گہرائیوں کو ہلا دے۔ یہ خُدا کے "کاود" (اُس کے جلال) کی فقط ایک مدھم جھلک ہے، جو آپ کی روزمرہ زندگی کے اُتار چڑھاؤ میں ظاہر ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف جلتے جھاڑیوں یا پہاڑوں کی گرج میں، بلکہ اُس کی محبت کی سرگوشی میں بھی ملتا ہے جب آپ کو سب سے زیادہ ضرورت ہو۔
موسیٰ نے خروج میں خُدا کے "کاود" کا ذاتی تجربہ کیا۔اگرچہ اُس نے خُدا کا چہرہ براہِ راست نہیں دیکھا، پھر بھی وہ خُدا کے جلال سے ایسا چمک اُٹھا کہ اُسے چہرہ ڈھانپنا پڑا۔
یہ تجربہ صرف موسیٰ کے لیے نہیں تھا۔ خروج کی کہانی اُن لوگوں کی میراث ہے جنہوں نے اِسے براہِ راست تجربہ کیا۔ مگر یہ یسوع کی بدولت میں ہماری بھی میراث ہے۔
یسوع ظاہر کرتا ہے کہ خُدا کا جلال نہ صرف موجود ہے، بلکہ محسوس کیا جا سکتا اور پُر اثر ہے۔ یہ ہماری روزمرہ زندگیوں میں ہمارےچو گرد رہتا ہے، ہمیں اپنی گہرائی اور تبدیلی لانے والی طاقت کو تجربہ کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ یہ خُدا — جو جلال سے بھرا ہوا ہے — ہمیں اپنے "خروج" کے سفر میں اپنی حضوری اور آزادی کو جاننے کی دعوت دیتا ہے۔
جیسا کہ لومو کلپ میں نحمیاہ نے استثنا کی تلاوت کی: "زندگی اور موت تمہارے سامنے رکھ دی گئی ہے۔"خُدا کا جلال تمہاری پہنچ سے باہر نہیں۔
ہم اُس خُدا پر بھروسہ کر سکتے ہیں جو حفاظت کرتا ہے، نجات دیتا ہے، رزق دیتا ہے اور معاف کرتا ہے۔ ہم خُدا کے "کاود" کی تلاش کر سکتے ہیں، یہ یاد رکھتے ہوئے کہ جو خُدا اسرائیل کی مدد کے لیے آیا، وہی خُدا آج ہماری مدد کے لیے آتا ہے۔
سوچ وچار:
مسیح کے ذریعے، خدا آپ کو آپ کے گناہ سے نجات دیتا ہے تاکہ آپ اس کی جلال کی روشنی میں زندگی گزار سکیں۔ 2 کرنتھیوں 7:3–18 پڑھیں اور غور کریں کہ خدا نے آپ کے لیے جو نئی، جلال والی راہ کھولی ہے، اس میں زندگی گزارنا آپ کے لیے کیا معنی رکھتا ہے۔
- آج آپ کو کیا کرنا چاہیے تاکہ آپ خدا کی زندگی کی پیشکش کو قبول کریں؟
- کیا آپ مسیح نے آپ کے لیے جو کچھ کیا ہے اس کی وجہ سے پراعتماد اور بے خوف زندگی گزار رہے ہیں ( پی بی ایس ورژن 2 کرنتھیوں 12:3)؟ اگر نہیں، تو کیا چیز آپ کو روک رہی ہے؟
دُعا :
خداوند، میرا دفاع کرنے، مجھے نجات دینے، میری ضروریات پوری کرنے اور مجھے معاف کرنے کے لیے شکریہ۔ مجھے سکھائیں کہ ہر وقت آپ کے جلال پر بھروسہ کرنا کیسے ہے۔ آمین۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

سکتی ہے۔ ٹائلر سٹیٹن کے وعظ "خروج" پر مبنی یہ بائبل پلان آپ کو بنی اسرائیل کے غلامی سے نکلنے اور موعودہ سر زمین کی طرف چلتے ہوئے یسوع کی زندگی اور مقصد کے ساتھ جوڑتا ہے۔ خدا کے آذادی اور تجدید کے وعدے آپ کے لیے ہیں۔ LUMO اور Bridgetown Church کے ٹائلر اسٹاٹن کا شکریہ جنہوں نے یہ منصوبہ فراہم کیا۔ 'خروج' کے خطبے کو دیکھنے اور مزید معلومات کے لیے https://bridgetown.church ملاحظہ کریں۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم OneHope کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: www.lumoproject.com

