خروج: مصیبت سے نجات تکنمونہ

مجھے سننے والے خدا کو جاننا
ایک ایسی دھن ہے جو، جب آپ اسے سنتے ہیں، بائبل بھر میں گونجتی ہے۔ اگرچہ ہر قصے کے بول مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن وہ ایک ایسی لے لے کر چلتے ہیں جو آج بھی ہماری زندگیوں میں دہرائی جا رہی ہے۔
خروج کی کہانی میں، یہ دھن ایک اداس سُر سے شروع ہوتی ہے۔ یہ تکلیف سے شروع ہوتی ہے—ایک ایسی ظلمت کہ بنی اسرائیل کی چیخیں آسمان تک پہنچتی ہیں۔ اسے تصور کریں: ایک قوم جو غلامی کے بوجھ تلے کراہ رہی ہے، نجات کی خواہش کر رہی ہے، امید کی تلاش میں ہے۔
اسرائیل کے اس دکھ کے منظر کو دیکھیں۔ اپنے آپ کو ان کی مایوسی کو محسوس کرنے دیں اور ان کی پکاروں کو سنیں جب وہ اُس خدا کا انتظار کر رہے ہیں جو دفاع کرتا ہے، روزی دیتا ہے، معاف کرتا ہے اور نجات دیتا ہے۔
تو ہمیں ایک قدیم عبرانی آزادی کی کہانی کیوں پڑھنی چاہیے؟ کیونکہ اگر آپ یسوع کو سمجھنا چاہتے ہیں—ایک ایسے شخص کو جو بچپن سے ہی اسرائیل کی داستان میں ڈوبا ہوا تھا—تو آپ کو خروج کی کتاب کو سمجھنا ہوگا۔
اسرائیل کی طرح، آپ بھی خود کو بھولا ہوا، حالات کے جبر میں گھرا ہوا، یا تبدیلی کے لیے بے چین محسوس کر سکتے ہیں۔ لیکن اسرائیل کی آزادی کی کہانی ہمیں ایک طاقتور سبق دیتی ہے: خدا دیکھتا ہے، سنتا ہے، اور ضرورت مندوں کی طرف بڑھتا ہے۔
اگرچہ ہزاروں سال ہمیں جدا کرتے ہیں، لیکن ہم اور بنی اسرائیل اب بھی خروج کے ایک ہی نغمے کو بانٹتے ہیں: تخلیق، غلامی، آزادی، اور تجدید۔
ہمیں خدا نے ایک محبت بھرے معاشرے میں اس کے ساتھ اور اس کی تخلیق کے ساتھ رہنے کے لیے بنایا تھا۔ لیکن ہم اپنے مصر میں گر گئے—ہم ان گناہوں کے غلام بن گئے جو آسانی سے ہمیں اپنے جال میں پھنسا لیتے ہیں۔ ہماری تکبر، لالچ، اور خواہشات نے آزادی کی ضرورت پیدا کی، جو صرف ایک الہامی نجات دہندہ ہی پوری کر سکتا تھا۔ ہمیں اپنے ذاتی مصر سے نجات کی ضرورت تھی۔
اسرائیل کی سب سے تاریک گھڑی میں، خدا لگاتار اپنے آپ کو اس طرح ظاہر کرتا ہے جو بچاتا، فراہم کرتا، معاف کرتا اور نجات دیتا ہے۔ اسرائیل کی چیخیں سنی گئی تھیں، اور ان کا نجات دینے والا آ چکا تھا۔
ہماری نجات یسوع سے آتی ہے، جو نجات دینے والا خدا ہے۔
جب کسی پیارے کی موت ایک ایسا سایہ ڈالتی ہے جو ہماری خوشی کو تاریک کر دیتا ہے، یسوع ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ جب ذاتی ذمہ داریوں کا بوجھ بہت بھاری ہوتا ہے، یسوع اپنی موجودگی کی تسلی کے ساتھ ہمیں مضبوط بناتا ہے۔ جب شرمندگی ہمارے باطن میں اُبلتی ہے، یسوع ہماری نظر کو اپنی طرف اور مستقبل کی طرف موڑتا ہے - جو امید، آرام اور خوشی سے بھرا ہوا ہے۔
اگلے چند دنوں میں، ہم دریافت کریں گے کہ یسوع کس طرح انسانیت کے لیے خدا کے نجات بخش منصوبے کا حتمی تکمیل ہے۔ اس کے ذریعے، اور صرف اس کے ذریعے، آپ اپنا خروج بھی پا سکتے ہیں۔
سوچ وچار:
آپ کی زندگی کے کن شعبوں میں جدوجہد ہے جنہیں خدا کی آزادی میں لانے کی ضرورت ہے؟
دُعا:
خدا، میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں اس آزادی کے لیے جو یسوع نے میرے لیے حاصل کی۔ براہ کرم تو مجھے مدد کر کہ میں اپنے خروج کے سفر کے گیت میں تجھے دیکھ سکوں۔ آمین۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

سکتی ہے۔ ٹائلر سٹیٹن کے وعظ "خروج" پر مبنی یہ بائبل پلان آپ کو بنی اسرائیل کے غلامی سے نکلنے اور موعودہ سر زمین کی طرف چلتے ہوئے یسوع کی زندگی اور مقصد کے ساتھ جوڑتا ہے۔ خدا کے آذادی اور تجدید کے وعدے آپ کے لیے ہیں۔ LUMO اور Bridgetown Church کے ٹائلر اسٹاٹن کا شکریہ جنہوں نے یہ منصوبہ فراہم کیا۔ 'خروج' کے خطبے کو دیکھنے اور مزید معلومات کے لیے https://bridgetown.church ملاحظہ کریں۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم OneHope کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: www.lumoproject.com

