خروج: مصیبت سے نجات تکنمونہ

خروج: مصیبت سے نجات تک

2 دن 7 میں سے

خدا کو جاننا جو مجھے آزاد کرتا ہے

اسرائیل کی آزادی کی کہانی کا پہلا مرحلہ کافی سیدھا سادا تھا۔ وہ مصائب میں تھے، خُدا نے موسیٰ کے ذریعے اُنہیں آزاد کرایا، پھر وہ مصر سے نکل گئے۔ تاہم، یہ صرف آغاز تھا۔

الہیات دان این ٹی رائٹ نے اسے یوں بیان کیا:

"خروج میں آزادی کے دو سفر ہیں: اسرائیل کو مصری غلامی سے نکالنا، اور غلامی کو اسرائیل سے نکالنا۔"

اگرچہ وہ جسمانی قید سے آزاد ہو گئے تھے، لیکن اسرائیل میں اب بھی غلامانہ ذہنیت تھی؛ وہ نہیں جانتے تھے کہ آزاد زندگی کیسے گزاری جائے۔

غلامی کو اسرائیل سے نکالنے کے لیے، اُنہیں خُدا کو جاننا ضروری تھا۔ اور اس کا مطلب تھا اُس کا نام جاننا۔ کیونکہ جبر کے دوران اور نجات سے پہلے—وہ کہیں نہ کہیں خُدا کا نام بھول گئے تھے۔ اور پھر، وہ یہ بھی بھول گئے کہ وہ حقیقتاً کون ہے۔

سو خُدا نے وہ کیا جو صرف وہی کر سکتا ہے: اُس نے اپنے آپ کو ظاہر کیا۔

جب آپ جلتی ہوئی جھاڑی کے ذریعے موسیٰ کے ساتھ خُدا کے ملاقات کے اس کلپ کو دیکھیں، تو اس لمحے کے عظمت اور قربت پر غور کریں۔ خُدا کی پہچان کے اُس گہرے اعلان پر توجہ دیں: "میں ہوں جو میں ہوں"۔ یہ لمحہ صرف موسیٰ کے لیے نہیں تھا؛ یہ پورے اسرائیل کے لیے تھا—اور ہمارے لیے بھی۔

خُدا دور نہیں ہے۔ وہ خود کو یہوواہ کے طور پر ظاہر کرتا ہے، جس کا عبرانی میں مطلب ہے "میں ہوں جو میں ہوں"۔ وہ وہ ہے جو ہماری گہری ضرورتوں اور شدید وسوسوں میں موجود رہتا ہے۔

"اسرائیل خُدا کا نام کیسے بھول سکتا تھا؟" لیکن ہم کتنی بار اسی جال میں پھنستے ہیں؟ کتنی بار ہم خُدا پر ایمان چھوڑ دیتے ہیں جب وہ وہ نہیں کرتا جو ہم اُس سے توقع رکھتے ہیں؟

جب ہم امید سے نظر ہٹاتے ہیں، تو ہم بھول جاتے ہیں کہ خُدا حقیقتاً کون ہے۔

خُدا صرف ہمارا الوہیم (قدیم عبرانی لقب: اختیار رکھنے والا) نہیں ہے—وہ یہوواہ ہے، خُدا کا ذاتی نام جو اپنے آپ کو محافظ، رازق، معاف کرنے والا اور نجات دہندہ کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔

گناہ، افسردگی اور بے چینی کی غلامی میں سے نکلنے کے بعد بھی ہمارا سفر طویل ہے، لیکن یسوع ہمارے ساتھ چلنے کے لیے آیا ہے۔

ہم سوچتے ہیں:"میں ٹوٹ گیا ہوں"، مگر یسوع یاد دلاتا ہے: "میں وہ ہوں جو تمہیں مکمل کرتا ہے"۔

ہم سوچتے ہیں: "میں تنہا ہوں"، مگر یسوع کہتا ہے: "میں وہ ہوں جو تمہیں کبھی نہیں چھوڑتا"۔

ہم سوچتے ہیں: "میں کافی نہیں ہوں"، مگر یسوع کہتا ہے:"میں ہوں"۔

سوچ وچار:

"یسوع کی طرف سی ملنے والی بحالی، حضوری اور کفالت کو عملاً تجربہ کرنے کے لیے آپ کو اپنی زندگی کے کن شعبوں کو اُس کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے؟"

دُعا:

"اے خُدا، اپنے آپ کو مجھ پر اُن نئے انداز میں ظاہر فرما جنہیں میں نے کبھی محسوس نہیں کیا، تاکہ میں تیرے ساتھ اور قریب تر چل سکوں۔ آمین۔"

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خروج: مصیبت سے نجات تک

سکتی ہے۔ ٹائلر سٹیٹن کے وعظ "خروج" پر مبنی یہ بائبل پلان آپ کو بنی اسرائیل کے غلامی سے نکلنے اور موعودہ سر زمین کی طرف چلتے ہوئے یسوع کی زندگی اور مقصد کے ساتھ جوڑتا ہے۔ خدا کے آذادی اور تجدید کے وعدے آپ کے لیے ہیں۔ LUMO اور Bridgetown Church کے ٹائلر اسٹاٹن کا شکریہ جنہوں نے یہ منصوبہ فراہم کیا۔ 'خروج' کے خطبے کو دیکھنے اور مزید معلومات کے لیے https://bridgetown.church ملاحظہ کریں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم OneHope کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: www.lumoproject.com