خروج: مصیبت سے نجات تکنمونہ

خروج: مصیبت سے نجات تک

5 دن 7 میں سے

معاف کرنے والے خُدا کو پہچاننا

خروج میں ہم نے دیکھا:خُدا اپنے آپ کو حفاظت کرنے والااور رزق پہنچانے والا ظاہر کرتا ہے۔

مگر کوہِ سینا پربنی اسرائیل نے ثابت کیا کہ اُن کا سفر ابھی شروع ہوا تھا۔ جب موسیٰ کوہِ سینا پر شریعت لے رہے تھے، لوگوں نے بے صبری دکھائی۔ غلامی کی ذہنیت میں پھنس کر، اُنہوں نے مصری روایات سے واقف ایک بُت بنا لیا۔

خُدا کی بڑی قُدرت دیکھنے کے بعد یہ اسرائیلی بُت پرستی حیران کن لگتی ہے۔ وہ اتنی جلدی خُدا سے کیسے منہ موڑ سکتے ہیں؟

مگر حقیقت یہ ہے: ہم سب میں یہ رجحان ہے۔ جب خُدا ہماری ناقص توقعات پوری نہیں کرتا ، تو گناہ کی غلامی کے آثار واپس آ جاتے ہیں۔ مشکل حالات میں، جیسے کہ ملازمت میں ترقی نہ ملنا یا دوسروں کو وہ پیار ملنا جو ہمیں نہیں ملتا، خُدا کے کردار کا تصور مسخ ہو جاتا ہے اور ہم اپنی خواہشات کی تکمیل گُناہ میں ڈُھونڈتے ہیں۔

کتنی ہی بار آپ اپنے آپکو اُنہی زنجیروں میں پھنسا ہوا پاتے ہیں جن سے خُدا نے آپ کو آزاد کیا تھا ؟

اگرچہ کہ ہمارے گُناہ اور پریشانیاں خُدا پر سے ہماری نظریں ہٹا دیتی ہیں مگر خُدا اپنے فضل کی بدولت ہمیں بار بار یاد کرواتا ہے۔

چاہے ہم اِس کے مستحق نہ ہوں، وہ ہم پر اپنی بے پایاں محبت، رحم اور معافی کی بارش کرتا ہے۔ وہی ہاتھ جو حفاظت اور رزق پہنچاتے ہیں، معاف کرنے کے لیے بھی تیار ہیں.

یہی ہاتھ ہمیں خروج میں بھی کام کرتے نظر آتے ہیں۔ بنی اسرائیل کے منہ پھیرنے پر بھی خُدا نے اُنہیں معاف کیا۔ اُن کی ناکامی کے باوجود، اُس نے اپنے عہد کو قائم رکھا۔

خُدا اپنے لوگوں کی ناکامی کے باوجود اُنہیں پیار کرتا ہے اور اُنکے ساتھ اپنا تعلق اپنے عہد کے مطابق قائم رکھتا ہے۔

جیسے والدین اپنے بچوں کو چلنا سیکھتے ہوئے دیکھتے ہیں، ویسے ہی خُدا جانتا ہے کہ ہم گرینگے — اور خُدا محبت بھرے باپ کی طرح، فضل کی بانہوں میں ہمیں تھام لے گا۔

کیا یہ فضل گناہ میں جینے کی اجازت دیتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ خُدا کی معافی ہمیں گناہ کی طاقتوں سے آزاد زندگی کی دعوت ہے۔

اِسی لیے اُس نے احکام دیے: ہمیں آزمائش سے بچانے اور توبہ کی زندگی گزارنے کے لیے۔

یسوع کے وسیلے سےہم اُس خُدا کے ساتھ چلتے ہیں جو معاف کرتا ہے۔

سوچ وچار:

کونسی ناکامیاں آپکو خُدا کی معافی میں آرام حاصل کرنے سے روک رہی ہیں؟

دُعا:

خداوند، میں تیرا شکر گزار ہوں کہ تو نے میری ناکامیوں اور گناہوں کو معاف کر دیا۔ براہ کرم مجھے اُس نئی زندگی میں رہنمائی دے جو یسوع نے میرے لیے حاصل کی ہے، تاکہ میں جو کچھ بھی کہوں اور کروں، تیرے نام کی عزت کر سکوں۔ آمین۔

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خروج: مصیبت سے نجات تک

سکتی ہے۔ ٹائلر سٹیٹن کے وعظ "خروج" پر مبنی یہ بائبل پلان آپ کو بنی اسرائیل کے غلامی سے نکلنے اور موعودہ سر زمین کی طرف چلتے ہوئے یسوع کی زندگی اور مقصد کے ساتھ جوڑتا ہے۔ خدا کے آذادی اور تجدید کے وعدے آپ کے لیے ہیں۔ LUMO اور Bridgetown Church کے ٹائلر اسٹاٹن کا شکریہ جنہوں نے یہ منصوبہ فراہم کیا۔ 'خروج' کے خطبے کو دیکھنے اور مزید معلومات کے لیے https://bridgetown.church ملاحظہ کریں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم OneHope کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: www.lumoproject.com