خروج: مصیبت سے نجات تکنمونہ

خدا کو جاننا جو میرا دفاع کرتا ہے
اپنی زندگی کا وہ وقت یاد کریں جب آپ بہت زیادہ پریشان محسوس کر رہے تھے—شاید کسی صحت کے بحران کے دوران، مالی مسائل کی وجہ سے، یا کسی مشکل رشتے کی بنا پر. ایسے لمحوں میں، جب ہر چیز تباہ ہو رہی محسوس ہوتی ہے، ہمیں ایسے شخص کی تلاش ہوتی ہے جو ہمارا دفاع کر سکے.
خروج میں، ہم ایسے خدا کو جانتے ہیں جو ان لوگوں کا دفاع کرتا ہے جو خود اپنا دفاع نہیں کر سکتے—ایسا خدا جو سنتا ہے اور جو پرواہ کرتا ہے.
جیسا کہ ہم خروج 3 میں دیکھتے ہیں، خدا اپنی قوم کی اذیت کا جواب دیتا ہے موسیٰ کو اپنی نجات کا ذریعہ بنانے کے ذریعے. فرعون، دنیا کا سب سے طاقتور شخص، کے سامنے کھڑا ہوکر، موسیٰ مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلیوں کو آزاد کر دیا جائے.
خدا کا جواب—دس وبائیں—اس کی طاقت کا ڈرامائی اظہار ہے.
یہ وبائیں صرف فرعون کو مجبور کرنے کے لیے نہ تھیں؛ بلکہ وہ خدا کی تمام خلقت پر قدرت کا اعلان تھیں اور اس کی اپنی قوم کا دفاع کرنے کے لاتبدیل عہد کا اظہار تھا.
بائبل میں بار بار، ہم یہ داستان دوہراتے دیکھتے ہیں: خدا کی قوم گناہ میں پھنسی ہوئی ہے اور خدا انہیں نجات دیتا ہے. آخرکار، داستان اس وقت پر عروج پر پہنچتی ہے جب خدا ایک جسمانی شخصیت میں ظاہر ہوتا ہے: یسوع کی شخصیت میں.
اِس لِئے کہ جو کام شرِیعت جِسم کے سبب سے کمزور ہو کر نہ کر سکی وہ خُدا نے کِیا یعنی اُس نے اپنے بیٹے کو گُناہ آلُودہ جِسم کی صُورت میں اور گُناہ کی قُربانی کے لِئے بھیج کر جِسم میں گُناہ کی سزا کا حُکم دِیا۔ رُومِیوں 3:8
ایسے پیار سے متاثر ہوکر جو ہم کبھی سمجھ نہیں پائیں گے، یسوع نے بے بسوں کا زبردست دفاع کیا. راست غصے میں، اس نے ہیکل میں تختے پلٹ دئیےاور بے آوازوں کی طرف سے بات کی. اس نے ہمارےگناہ کاسامنا کیا اور صلیب پر قربانی دے کر ہماری آزادی کا مطالبہ کیا.
پھر، اپنی عظیم طاقت سے، یسوع مردوں میں سے زندہ ہوئے اور ان قوتوں کو شکست دی جو ہمیں خدا سے ابد تک الگ کر دیتیں.
زبور 23 میں وہی خدا جو دفاع کرتا ہے، ایک چرواہے کی صورت میں بیان کیا گیا ہے آیت چار کہتی ہے. "بلکہ خواہ مَوت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گُذر ہو مَیں کِسی بلا سے نہیں ڈرُوں گا کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے۔ تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے مُجھے تسلّی ہے"۔
غور کریں، خدا کی نجات کا کام وادی سے دور لیکر جانا نہیں ہے، بلکہ وہاں پر ہی برکت دینا ہے. یہ خدا کی حضوری کی برکت ہے جو ہمارے ساتھ سفر کر رہی ہے.
اگرچہ خدا ہر رکاوٹ کو دور نہیں کر سکتا جو آپ کو بے بس محسوس کراتی ہے، آپ پھر بھی بھروسہ رکھ سکتے ہیں کیونکہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے، وہ آپ کو آپکے خروج کےسفر میں قائم رکھے گا اور آپ کا دفاع کرے گا جبکہ آپ اپنےخروج کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں.
سوچ وچار:
آپ کو کیا مشکلات کا سامنا ہے؟ جب آپ اپنے دن کی روٹین میں مصروف ہوتے ہیں، زبور 23 پر غور کریں اور اسے اس خدا کی دعا بنائیں جو آپ کا دفاع کرتا ہے۔
دُعا:
خدا، تو میرا محافظ ہے۔ مجھے ڈر نہ لگنے دو۔ میں جانتا ہوں کہ تو ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔ آمین۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

سکتی ہے۔ ٹائلر سٹیٹن کے وعظ "خروج" پر مبنی یہ بائبل پلان آپ کو بنی اسرائیل کے غلامی سے نکلنے اور موعودہ سر زمین کی طرف چلتے ہوئے یسوع کی زندگی اور مقصد کے ساتھ جوڑتا ہے۔ خدا کے آذادی اور تجدید کے وعدے آپ کے لیے ہیں۔ LUMO اور Bridgetown Church کے ٹائلر اسٹاٹن کا شکریہ جنہوں نے یہ منصوبہ فراہم کیا۔ 'خروج' کے خطبے کو دیکھنے اور مزید معلومات کے لیے https://bridgetown.church ملاحظہ کریں۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم OneHope کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: www.lumoproject.com

