خروج: مصیبت سے نجات تکنمونہ

خروج: مصیبت سے نجات تک

4 دن 7 میں سے

وہ خُدا جو میرا رزق پہنچاتا ہے

بحیرہ قلزم کے کنارے، خُدا نے صرف پانیوں میں راستہ ہی نہیں بنایا، بلکہ ایک ایسی تصویر بھی دی جو بعد میں یسوع کی شناخت بنی۔ ہم گناہ میں پھنسے تھے، سو وہ واحد راستہ بنا — وہ خشک زمین جس پر چل کر ہم خُدا کی طرف واپس آئے۔

خروج میں، خُدا اپنے آپ کو "رازق" کے طور پر ظاہر کرتا ہے — وہ جو ہمیں وہ عطا کرتا ہے جو ہم خود حاصل نہیں کر سکتے۔

اس کلپ میں دیکھیں: خُدا نے ناممکن حالات میں اپنے لوگوں کے لیے راستہ کیسے بنایا۔ جب سب کچھ ختم دکھائی دیتا تھا، خُدا نے اُنہیں آگے بڑھنے کا راستہ دیا۔

آج بھی اِسی طرح، خُدا ہماری ذہنی، جذباتی، جسمانی اور روحانی نجات مہیا کرتا ہے۔ یسوع نے زمین پر اپنے وقت میں واضح کیا کہ وہ ہماری فکر کرتا ہے۔ متی 14 میں، ہزاروں پیروکاروں کی بھوک دیکھ کر، یسوع نے ایک لڑکے کے کھانے کو کثیر تعداد کے لیے کافی کیا۔

ہم اُن کے ردِعمل سے واقف نہیں، مگر ممکن ہے یسوع کے معجزاتی رزق نے اُنہیں بچپن میں سُنی خروج کی کہانیاں یاد دِلائی ہوں — جب خُدا نے بیابان میں اُن کے آباؤاجداد کی بھوک کی پُکار سنی اور اُنہیں روزانہ مِنّ اور بٹیر کھانے کو دیے۔

خروج کی دہرائی جانے والی کہانی ہمیں اپنی زندگی کے اُن خالی مقامات کو پہچاننے پر مجبور کرتی ہے جہاں ہمیں "رازق" کی ضرورت ہے۔ بجٹ کی خامیاں، مصروفیت کا بوجھ، مشکل تشخیص — یہ سب ہماری ناتوانی کو ظاہر کرتے ہیں۔

آپ کی زندگی میں خواہ کسی بھی قسم کی کمی ہو، اُسے خُدا کے سامنے لائیں اور یقین رکھیں کہ وہ آج بھی اپنے بچوں — ہمارے لیے رزق مہیا کرنے والا خُدا ہے۔ وہ آج بھی ہماری طرف سے مداخلت کرتا ہے۔ یسوع نے کہا:

اِس لِئے فِکرمند ہو کر یہ نہ کہو کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پِئیں گے یا کیا پہنیں گے؟ کیونکہ اِن سب چِیزوں کی تلاش میں غَیر قَومیں رہتی ہیں اور تُمہارا آسمانی باپ جانتا ہے کہ تُم اِن سب چِیزوں کے مُحتاج ہو۔ بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔

سو اپنے "بحیرہ قلزم" کے کنارے، اپنی نااہلی کے درمیان، جان لیں کہ خُدا آپ کیلئے تیار اور دستیاب ہے ۔ ہو سکتا ہے وہ آپ کی توقع کے مطابق نہ آئے، مگر اُس عظیم "رازق" کے ذریعے، آپ پانیوں کے دو ٹکڑے ہوتے دیکھیں گے۔

سوچ وچار:

"خُدا نے آپ کی زندگی میں کس طرح راستہ بنایا جہاں کوئی راستہ نہیں تھا؟"

دُعا :

"اے خُدا، تُو میرا عظیم رازق ہے۔ میری زندگی کے ہر شعبے میں تجھ پر بھروسہ کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔"

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خروج: مصیبت سے نجات تک

سکتی ہے۔ ٹائلر سٹیٹن کے وعظ "خروج" پر مبنی یہ بائبل پلان آپ کو بنی اسرائیل کے غلامی سے نکلنے اور موعودہ سر زمین کی طرف چلتے ہوئے یسوع کی زندگی اور مقصد کے ساتھ جوڑتا ہے۔ خدا کے آذادی اور تجدید کے وعدے آپ کے لیے ہیں۔ LUMO اور Bridgetown Church کے ٹائلر اسٹاٹن کا شکریہ جنہوں نے یہ منصوبہ فراہم کیا۔ 'خروج' کے خطبے کو دیکھنے اور مزید معلومات کے لیے https://bridgetown.church ملاحظہ کریں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم OneHope کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: www.lumoproject.com