سب چیزیں نئینمونہ

جب پولس مسیح کے دکھوں کے بارے میں بات کرتا ہے کہ وہ ہماری زندگی میں بھی ظاہر ہوتے ہیں، وہ کچھ نظریات کو ظاہر کرتا ہے: 1۔ مسیح کی وجہ سے دکھ اٹھانا۔ 2۔ دکھ جو مسیح نے ہمارے لئے مقرر کئے ہیں۔ 3۔ دکھ جو مسیح کے ساتھ منسلک ہیں۔ 4۔ دکھ وہ جو مسیح میں شامل ہو کے ملتے ہیں۔ (1)۔ جو میرا ایمان ہے وہ آپ کو جاننا ضروری ہے، ہمیں ایمان دار ہوتے ہوئے دکھ سہنے ہیں جو مسیح کے ساتھ منسلک ہیں۔ بہت سے مسیحی دنیا میں شدید دکھ اٹھا رہے ہیں مگر کچھ ہیں جو صرف پریشان ہیں مگر ان کے ایمان میں یہ بھی ان کے لئے بہت دکھ کا باعث ہیں۔ پولس کو اس بات کا احساس ہوا کہ یسوع سے بڑھ کر کوئی دکھوں کو نہیں جان سکتا، اور اس رفاقت کو اس نے جان لیا جو دکھ اٹھاتے ہوئے ایک مسیحی کو یسوع کے ساتھ ملتی ہے۔
میں ایسا انسان سے نہیں ملا جس کو دکھ اٹھانا پسند ہو، مگر میں ایسے انسان سے ملا ہوں جس نے مجھے بتایا کہ دکھوں میں انہیں مسیح کی محبت کا احساس حاصل ہوا۔ یسوع کی کچھ برکات ہیں جو آپ کو آرام دہ زندگی میں حاصل نہیں ہو سکتی اور جب آپ کو یہ برکات حاصل ہو جاتی ہیں تو آپ دکھوں کو بھی آرام سے برداشت کر جاتے ہیں۔ اگر آپ یسوع سے خاص رفاقت رکھنا چاہتے ہیں تو فلپیوں کے خط 3 : 10 میں ظاہر کتا ہے کہ دکھوں سے برکت کیسے ملتی ہے۔
جب مسیح کے دکھ ہمیں زیادہ پہنچتے ہیں تو خدا کی تسلی بھی ہماری زندگی میں زیادہ پہنچتی ہو۔ 2 کرنتھیوں 1 : 5۔ یہ کتنا حیران کن ہے!
ہمارے کلام میں خوبصورت ترین بات آیت نمبر 4 میں آتی ہے، " وہ ہماری سب مصیبتوں میں ہم کو تسلی دیتا ہے تاکہ ہم اس تسلی کے سبب سے جو خدا ہمیں بخشتا ہے ان کو بھی تسلی دے سکیں جو کسی طرح کی مصیبت میں ہیں۔" جب ہم تکلیفوں سے گزرتے ہیں، اپنے دکھوں کے علاوہ کچھ محسوس کرنا مشکل ہوتا ہے۔ مگر ہمیں دکھوں میں بڑا مقصد ملتا ہے جب ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمارے دکھوں میں ہمیں ایک منفرد تسلی عطا ہو گی جو دوسروں کو بھی ملتی ہے جو ایسے حالات سے گزرتے ہیں۔
یسوع کے دکھ اور اس کی تسلی ہماری زندگی میں ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ مسیحی ہوتے ہوئے ہمیں کبھی مسیح کی تسلی کے بغیر دکھ سے گزارنا نہیں پڑے گا اور میرا ایمان ہے کہ کچھ ایسی تسلی بخش باتیں ہیں جو ہمیں دکھوں کے بغیر پتہ ہی نہیں چل سکتیں۔ اگر آپ کسی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جس کو آپ برداشت بھی نہیں کر رہے، خدا سے تسلی کی درخواست کریں جو مسیح کے وسیلہ سے آپ کی زندگی میں آئے گی۔ اس نے دکھوں کے دوران اس کا وعدہ کیا ہے۔ جب آپ خدا کی تسلی حاصل کرتے ہیں، آپ دوسرے کے زخموں پر بھی مرہم رکھتے ہیں جو ایسے ہی دکھوں سے گزر رہے ہیں کیونکہ خدا کی تسلی اب آپ کی عادت کا حصہ بن چکی ہے۔ آپ کے پاس بہت سی باتیں ہوں گی جو آپ لوگ کو بتا سکیں گے۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

2 کرنتھیوں کے خط میں سے گزرتے ہوئے، سب چیزیں نئی، ایک ایسی تلاش ہے جو پولس کے علم الٰہیات کے مشکلات بھرے ایمان کو اس دنیا میں دیکھتی ہے اور خدا کی بلاہٹ جو ہمیں حوصلہ رکھنے کو کہتی ہے اس پر بھی نظر ڈالتی ہے۔ Kelly Minter ہماری مدد کرتی ہیں کہ اگرچہ مسیحی سفر ہماری عام آسائشوں سے مختلف لگتا ہے، مگر یہ ان سے انتہائی اور ہمیشہ کے لئے بہتر ہے۔ اس 5 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں آپ مندرجہ ذیل مسیلہ کے بارے میں پڑھیں گے: مشکل تعلقات کو کیسے لے کر چلنا ہے، اپنے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے خدا کا اعتبار کرنا، دکھوں کے مقصد اور ان میں خدا کی طرف سے عطا کی گئی امداد کو سمجھنا اور ہم کس طرح اس دنیا کے لئے انجیل کی روشنی ہیں۔
More




