سب چیزیں نئینمونہ

یاد کریں پولس نے کرنتھس کے لوگوں کو کہا کہ وہ اس لئے ان کے پاس نہیں آ سکا کیونکہ وہ مخلص دل سے خدا کی خدمت میں مصروف تھا۔
مخلصی ایسی اچھی عادت ہے جو ہمارے زمانہ میں کم ہو گئی ہے، اس پر رد و بدل نے اثر کیا ہے، سچائی پر پردا ڈالنے، چھپ کے وار کرنے، جھوٹ اور خوش آمد کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسیح کا بدن کس قدر مضبوط ہو گا جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ اور اس دنیا کے لوگوں کے ساتھ مخلص اور ایمان دار ہوں گے؟
جب ہم نے کسی کام سے انکار کرنا ہوتا ہے تو ہم لوگوں کو جان بوجھ کے نہیں انکار کرتے، مگر ہم کچھ ایسا کرتے ہیں کہ ان کو سمجھ آ جائے۔
یہاں تک ہمارے پاس بہت دیانت داری اور راست بازی کا مفید پیغام ہے مگر پولس چاہتا ہے کہ ہم اپنی دیانت داری کو مذید زیادہ کریں۔
مسیحی ایمان کی منفرد بات یہ ہے کہ یہ اخلاقی اقدار یا اچھے کام لوگوں کو نیک بن کے دیکھانے کے لئے نہیں کرتا۔ پولس نے اپنی بہت سی زندگی ان ہی کاموں میں ایک چمکتا یہودی طلب علم بننے میں، فریسیوں بننے میں، ایک تعلیم یافتہ استاد (ربی) بننے میں اور اپنی نظر میں بے عیب اور رست باز بننے میں لگا دی۔ مگر اس کو پتہ چلا کہ اس نے جو کچھ حاصل کیا وہ تو کوڑا ہے۔ (فلپیوں 3 : 8 )
اب وہ کرنتھیوں کے سامنے اپنا دفاع کر رہا ہے، اس کا مقصد ہےکہ اگر وہ خاموش رہے تو یہ اس کے اندرونی ایمان کے خلاف ہو گا: خدا ایماندار ہے، وہ جھوٹا نہیں۔ وہ اپنے الفاظ سے پیچے نہیں ہٹتا۔ اس نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو رہائی دلوائے گا اور اس کے سب وعدے یسوع نام سے سچ ہیں۔ اور جس زندگی اور امید کے ہم منتظر ہیں اس کی سچائی بھی یسوع کے ذریعے ہے (2 کرنتھیوں 1 : 19 ۔ 20)۔ دوسرے الفاظ میں، "جب ہم یسوع کے ساتھ تعلق قائم کرتے ہیں تو ہمارے لئے خدا کا ہر وعدہ سچ ہو جاتا ہے۔" اگر آپ کو لگتا ہے کہ خدا اپنے وعدوں پر قائم نہیں تو پولس بھی نہیں۔
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگر ہم اپنے تعلقات میں مخلص اور ہر بات ظاہر کرنے والے نہیں تو ہم مسیح کی سچائی سے جڑے ہوئے نہیں۔ مجھے پتہ ہے کہ میں ظاہر نہیں اور اپنی بات میں رد و بدل کرتا ہوں، کیونکہ میں زندگی ایسی بنانا چاہتا ہوں جو میرے طریقہ سے چلے۔ اپنے ارادہ میں قائم رہنا اس پیروی کے لئے نقصان دے ہو سکتا ہے جس میں ہم مصروف ہیں۔ مگر جب میں خدا کی وفا داری پر، میری زندگی میں اس کا کام پر اور اس کے قابو پر اعتبار کرتا ہوں، مجھے اپنے معاملات میں رد وبدل نہیں کرنا پڑتا اور غیر مخلص نہیں ہوتا۔
جب ہم اپنے مطالعاتی منصوبہ کو ختم کر رہے ہم آپ پر کس حصہ نے سب سے زیادہ اثر ڈالا؟
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

2 کرنتھیوں کے خط میں سے گزرتے ہوئے، سب چیزیں نئی، ایک ایسی تلاش ہے جو پولس کے علم الٰہیات کے مشکلات بھرے ایمان کو اس دنیا میں دیکھتی ہے اور خدا کی بلاہٹ جو ہمیں حوصلہ رکھنے کو کہتی ہے اس پر بھی نظر ڈالتی ہے۔ Kelly Minter ہماری مدد کرتی ہیں کہ اگرچہ مسیحی سفر ہماری عام آسائشوں سے مختلف لگتا ہے، مگر یہ ان سے انتہائی اور ہمیشہ کے لئے بہتر ہے۔ اس 5 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں آپ مندرجہ ذیل مسیلہ کے بارے میں پڑھیں گے: مشکل تعلقات کو کیسے لے کر چلنا ہے، اپنے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے خدا کا اعتبار کرنا، دکھوں کے مقصد اور ان میں خدا کی طرف سے عطا کی گئی امداد کو سمجھنا اور ہم کس طرح اس دنیا کے لئے انجیل کی روشنی ہیں۔
More




