YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

سب چیزیں نئینمونہ

All Things New

1 دن 5 میں سے

مسیحی زندگی میں ہمیشہ اتار چڑھاؤ چلتا رہتا ہے۔ جن لوگوں کو یسوع عزیز رکھتا ہے وہ اس جہان کی باتوں کے الٹ چلتے ہیں۔


2 کرنتھیوں مخلاف سمت جانے کا خط ہے۔ یہ خط ایمان کے مشکل سفر کے بارے میں ہے جو اپنی تمام تر امیدیں خدا پر ڈالے ہوئے ہے، اگرچہ ہمیں اپنی طاقت اور مغروری پر بھروسہ کرنا بہت فائدہ مند لگتا ہے، ہمیں لگتا ہے ہم محفوط ہیں اور یہ ملتا جلتا ہے مگر یہ درست نہیں۔ کیونکہ اگر روح کے سمندر کی سطح پر اطمینان کی ساتھ چلنا ہے، یہ تب ہی ہو گاجب ہمارے گناہ ہمارے خلاف گنے نہیں جاتے کیونکہ کہ خدا نے اپنے بیٹے یسوع کو اس دنیا میں بھیجا جس نے ہمارے گناہ اٹھا لئے۔ جس کو پولس ملاپ کہتا ہے۔


پولس 50م کی دہائی کے شروع میں آتا ہے، کرنتھس اپنی ترقی کی بلندیوں پر تھا۔ یہ جنوبی یونان کا تجاتی مرکز تھا، کرنتھس ابھرتا ہوا، امیر اور رومی اور یونانی ثقافت کا امتزاج تھا۔ کرنتھس کے قدیم شہر ان سب چیزوں پر فخر کرتے تھے جو آپ کو چائیے۔ مگر جیسے ہم جانتے ہیں: جب ہمارے پاس سب کچھ ہوتا ہے، تب ہم سوچ سکتے ہیں تو اس کا اختتام ویسے ہی ہوتا ہے جیسا ہم چاہتے ہیں۔


کرنتھس کی ثقافت کی بھرپوری ہی اس کے زوال کی وجہ تھی اور یہ ہی حال ہمارے آج کل کے جدید شہروں کا بھی ہے۔ ان کی حد میں جسم فروشی، غلامی اور غیر فطرتی جسمانی تعلقات شامل ہیں۔ جھوٹے معبود ہرطرف پھیلے ہوئے تھے۔


یہ خط حاصل کر کے مجھ بہت حوصلہ افزائی ملی یہ اگر کرنتھس میں کلیسیاء عمل میں آ سکتی ہے تو یہ وہاں بھی عمل میں آ سکتی ہے جہاں ہم اور آپ رہتے ہیں۔ ہمیں ماننا پڑے گا کہ ہماری دنیا ظلم، نسلی امتیاز اور اخلاقی طور پر پسماندگی میں کافی آگے بڑھ چکی ہے۔ پھر بھی جیسے یسوع کی انجیل نے کرنتھس کی جسم فروشی، دولت کی غلط تقسیم، غیر قوم اور عبادت خانہ کی قیادت کو تبدیل کیا، تو یسوع کی خوشخبری ہمارے شہروں کے لوگوں کو بھی آج تبدل کرے گی۔ اور اگرچہ میں نے اس بات سے ٹھوکر کھائی کہ خدا کے لوگ میرے مذہب میں ہی ملتے ہیں، خدا کے لوگ کرنتھس میں بھی تھے۔ جیسے ہم اور آپ اپنے ارد گرد کے معاشرے میں رکھتے ہیں۔ 2 کرنتھیوں کا خط ہمیں یاد دلواتا ہے کہ خدا کی کلیسیاء تاریکی میں بھرپور طور پر چمکتی ہے نہ کہ ان جگہوں پر جہاں وہ پہلے ہی موجود ہوتی ہے۔


جب آپ 2 کرنتھیوں میں آگے بڑھ رہے ہیں دیکھیں کون سی چیزیں دین داری کے خلاف سر اٹھائے ہوئے ہیں۔ دھیان دیں پولس کی کرنتھیوں کے لئے غیر مشروط محبت پر۔ آپ کو واضع فرق محسوس ہوگا، کبھی نہ بھولیں کہ آپ کو طاقت دی گئی ہے تاکہ آپ خوبصورتی اور بغیر کسی شرمندگی کے اس جہان سے الگ رہ سکیں کیونکہ – جب یسوع کی موت اور اس کے جی اٹھنے – سے پرانی چیزیں جاتی رہیں دیکھو وہ نئی ہو گئیں۔ جب میں نے نئی اور پرانی کو آخری دفعہ دیکھا تھا وہ ایک دوسرے سے بہت مختلف تھے۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

All Things New

2 کرنتھیوں کے خط میں سے گزرتے ہوئے، سب چیزیں نئی، ایک ایسی تلاش ہے جو پولس کے علم الٰہیات کے مشکلات بھرے ایمان کو اس دنیا میں دیکھتی ہے اور خدا کی بلاہٹ جو ہمیں حوصلہ رکھنے کو کہتی ہے اس پر بھی نظر ڈالتی ہے۔ Kelly Minter...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے LifeWay Womenکے شکریہ گزار ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی http://www.lifeway.com/allthingsnew ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔