اِفِسیوں 14:4-15
اِفِسیوں 14:4-15 OUCV
تَب ہم آئندہ کو اَیسے بچّے نہ رہیں گے کہ ہمیں ہر غلط تعلیم کی تیز ہَوا، پانی کی لہروں کی طرح اِدھر اُدھر اُچھالتی رہے اَور ہم چال باز اَور مکّار لوگوں کے گُمراہ کر دینے والے منصُوبوں کا شِکار نہ بنتے رہیں۔ بَلکہ ہمیں مَحَبّت کے ساتھ حق پر قائِم رہنا ہے، اَور المسیح کے ساتھ پیوستہ ہوکر بڑھتے جاناہے کیونکہ وُہی سَر ہے یعنی المسیح۔





