زبُور 15:25-18
زبُور 15:25-18 URD
میری آنکھیں ہمیشہ خُداوند کی طرف لگی رہتی ہیں کیونکہ وُہی میرا پاؤں دام سے چُھڑائے گا۔ میری طرف مُتوجِّہ ہو اور مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں بیکس اور مُصِیبت زدہ ہُوں۔ میرے دِل کے دُکھ بڑھ گئے۔ تُو مُجھے میری تکلِیفوں سے رہائی دے۔ تُو میری مُصِیبت اور جانفشانی کو دیکھ اور میرے سب گُناہ مُعاف فرما۔





