زبُور 5:16-8
زبُور 5:16-8 URD
خُداوند ہی میری مِیراث اور میرے پیالے کا حِصّہ ہے۔ تُو میرے بخرے کا محافِظ ہے۔ جرِیب میرے لِئے دِل پسند جگہوں میں پڑی بلکہ میری مِیراث خُوب ہے! مَیں خُداوند کی حمد کرُوں گا جِس نے مُجھے نصِیحت دی ہے بلکہ میرا دِل رات کو میری تربیت کرتا ہے۔ مَیں نے خُداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھّا ہے۔ چُونکہ وہ میرے دہنے ہاتھ ہے اِس لِئے مُجھے جُنبِش نہ ہو گی۔





