متّی 1
USV

متّی 1

1
یِسُوؔع مسِیح کے آباواجداد
(لُوقا ۳‏:۲۳‏-۳۸)
1یِسُوؔع مسِیح اِبنِ داؤُؔد اِبنِ ابرہا ؔم کا نسب نامہ۔
2ابرہا ؔم سے اِضحا ؔق پَیدا ہُؤا اور اِضحا ؔق سے یعقُو ؔب پَیدا ہُؤا اور یعقُو ؔب سے یہُودؔا ہ اور اُس کے بھائی پَیدا ہُوئے۔ 3اور یہُودؔا ہ سے فارؔص اور زار ؔح تمر ؔ سے پَیدا ہُوئے۔ اور فار ؔص سے حصرو ؔن پَیدا ہُؤا اور حصرو ؔن سے راؔ م پَیدا ہُؤا۔ 4اور راؔم سے عمّینداؔب پَیدا ہُؤا اور عمّینداؔب سے نحسو ؔن پَیدا ہُؤا اور نحسوؔن سے سلمو ؔن پَیدا ہُؤا۔ 5اور سلموؔ ن سے بوعزؔ راحبؔ سے پَیدا ہُؤا اور بوؔ عَزسے عوؔبید رُو ؔت سے پَیدا ہُؤا اور عوبیدؔ سے یسّی ؔ پَیدا ہُؤا۔ 6اور یسّیؔ سے داؤُؔدبادشاہ پَیدا ہُؤا۔
اور داؤُؔد سے سُلیما ؔن اُس عَورت سے پَیدا ہُؤا جوپہلے اُورِ ؔیّاہ کی بِیوی تھی۔ 7اور سُلیما ؔن سے رحُبِعاؔ م پَیدا ہُؤا اور رحُبِعاؔ م سے اَبِیّا ؔہ پَیدا ہُؤا اور اَبِیّا ؔہ سے آساؔ پَیدا ہُؤا۔ 8اور آساؔ سے یہوؔسفط پَیدا ہُؤا اور یہوؔسفط سے یُوراؔ م پَیدا ہُؤا اور یُوراؔ م سے عُزِّیاؔہ پَیدا ہُؤا۔ 9اور عُزِّیاؔہ سے یُوتاؔم پَیدا ہُؤا اور یُو تاؔم سے آؔخز پَیدا ہُؤا اور آؔخز سے حِزقِیاؔ ہ پَیدا ہُؤا۔ 10اور حِزقِیا ؔہ سے مُنسّیؔ پَیدا ہُؤا اور مُنسّیؔ سے امُو ؔن پَیدا ہُؤا اور امُوؔ ن سے یُوؔسیاہ پَیدا ہُؤا۔ 11اور گِرفتار ہو کر با بلؔ جانے کے زمانہ میں یُوؔسیاہ سے یکُونیاؔ ہ اور اُس کے بھائی پَیدا ہُوئے۔
12اور گِرفتار ہو کر بابؔل جانے کے بعد یکُونؔیا ہ سے سیالتی اؔ یل پَیدا ہُؤا اور سیالتی اؔیل سے زَرُبّؔابُل پَیدا ہُؤا۔ 13اور زَرُبّاؔبُل سے اَبِیہُوؔد پَیدا ہُؤا اور اَبِیہُوؔد سے اِلیاؔ قِیم پَیدا ہُؤا اور الیاؔ قِیم سے عازوؔر پَیدا ہُؤا۔ 14اور عازوؔر سے صدو ؔق پَیدا ہُؤا اور صدو ؔق سے اخیم ؔپَیدا ہُؤا اور اخیم ؔسے الِیہُوؔد پَیدا ہُؤا۔ 15اور الِیہُوؔد سے الیعزؔر پَیدا ہُؤا اور الیعزؔر سے متّاؔن پَیدا ہُؤا اور متّاؔن سے یعقُو ؔب پَیدا ہُؤا۔ 16اور یعقُو ؔب سے یُوؔسف پَیدا ہُؤا ۔ یہ اُس مر ؔیم کا شَوہر تھا جِس سے یِسُو ؔع پَیدا ہُؤا جو مسِیح کہلاتاہے۔
17پس سب پُشتیں ابرہا ؔم سے داؤُؔد تک چَودہ پُشتیں ہُوئِیں اور داؤُؔد سے لے کرگِرفتار ہوکر بابُل جانے تک چَودہ پُشتیں اور گِرفتارہوکر بابُل جانے سے لے کر مسِیح تک چَودہ پُشتیں ہُوئِیں۔
یِسُوؔع مسِیح کی پَیدایش
(لُوقا ۲‏:۱‏-۷)
18اب یِسُو ؔع مسِیح کی پَیدایش اِس طرح ہُوئی کہ جب اُس کی ماں مر ؔیم کی منگنی یُوؔسف کے ساتھ ہو گئی تو اُن کے اکٹّھے ہونے سے پہلے وہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے حامِلہ پائی گئی۔ 19پس اُس کے شَوہر یُوؔسف نے جو راستباز تھا اور اُسے بدنام کرنا نہیں چاہتا تھا اُسے چُپکے سے چھوڑ دینے کا اِرادہ کِیا۔ 20وہ اِن باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خُداوند کے فرِشتہ نے اُسے خواب میں دِکھائی دے کرکہا اَے یُوؔسف اِبنِ داؤُؔد !اپنی بِیوی مر ؔیم کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈرکیونکہ جو اُس کے پیٹ میں ہے وہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے ہے۔ 21اُس کے بیٹا ہو گا اور تُو اُس کا نام یِسُو ؔع رکھناکیونکہ وُہی اپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نجات دے گا۔
22یہ سب کُچھ اِس لِئے ہُؤا کہ جو خُداوند نے نبی کی معرفت کہا تھا وہ پُورا ہو کہ۔ 23دیکھو ایک کنواری حامِلہ ہو گی اور بیٹاجنے گی اور اُس کا نام عِمّا نُواؔیل ر کھیں گے جِس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ۔
24پس یُوؔسف نے نِیند سے جاگ کر وَیسا ہی کِیا جَیسا خُداوند کے فرِشتہ نے اُسے حُکم دِیا تھا اور اپنی بِیوی کو اپنے ہاں لے آیا۔ 25اور اُس کونہ جانا جب تک اُس کے بیٹا نہ ہُؤا اور اُس کانام یِسُوؔ ع رکھّا۔

Revised Urdu Bible © Pakistan Bible Society, 2010.

Learn More About Urdu Standard Version