YouVersion Logo
Search Icon

۲-سموئیل 20

20
سبع کی بغاوت
1اور وہاں ایک شرِیر بِنیمِینی تھا اور اُس کا نام سبع بِن بِکری تھا۔ اُس نے نرسِنگا پُھونکا اور کہا کہ داؤُد میں ہمارا کوئی حِصّہ نہیں اور نہ ہماری مِیراث یسّی کے بیٹے کے ساتھ ہے۔ اَے اِسرائیلیو اپنے اپنے ڈیرے کو چلے جاؤ۔ 2سو سب اِسرائیلی داؤُد کی پَیروی چھوڑ کر سبع بِن بِکری کے پِیچھے ہو لِئے لیکن یہُوداؔہ کے لوگ یَردؔن سے یروشلیِم تک اپنے بادشاہ کے ساتھ ہی ساتھ رہے۔
3اور داؤُد یروشلیِم میں اپنے محلّ میں آیا اور بادشاہ نے اپنی اُن دسوں حرموں کو جِن کو وہ اپنے گھر کی نِگہبانی کے لِئے چھوڑ گیا تھا لے کر اُن کو نظربند کر دِیا اور اُن کی پرورِش کرتا رہا پر اُن کے پاس نہ گیا۔ سو اُنہوں نے اپنے مَرنے کے دِن تک نظربند رہ کر رنڈاپے کی حالت میں زِندگی کاٹی۔
4اور بادشاہ نے عماسا کو حُکم کِیا کہ تِین دِن کے اندر بنی یہُوداؔہ کو میرے پاس جمع کر اور تُو بھی یہاں حاضِر ہو۔ 5سو عماسا بنی یہُوداؔہ کو فراہم کرنے گیا پر وہ مُعیّنہ وقت سے جو اُس نے اُس کے لِئے مُقرّر کِیا تھا زِیادہ ٹھہرا۔ 6تب داؤُد نے ابِیشے سے کہا کہ سبع بِن بِکرؔی تو ہم کو ابی سلوؔم سے زِیادہ نُقصان پُہنچائے گا سو تُو اپنے مالِک کے خادِموں کو لے کر اُس کا پِیچھا کر تا نہ ہو کہ وہ فصِیل دار شہروں کو لے کر ہماری نظر سے بچ نِکلے۔ 7سو یُوآب کے آدمی اور کریتی اور فِلیتی اور سب بہادُر اُس کے پِیچھے ہو لِئے اور یروشلیِم سے نِکلے تاکہ سبع بِن بِکرؔی کا پِیچھا کریں۔ 8اور جب وہ اُس بڑے پتّھر کے نزدِیک پُہنچے جو جِبعُوؔن میں ہے تو عماسا اُن سے مِلنے کو آیا اور یُوآب اپنا جنگی لِباس پہنے تھا اور اُس کے اُوپر ایک پٹکا تھا جِس سے ایک تلوار مِیان میں پڑی ہُوئی اُس کی کمر میں بندھی تھی اور اُس کے چلتے چلتے وہ نِکل پڑی۔ 9سو یُوآب نے عماسا سے کہا اَے میرے بھائی تُو خَیریت سے ہے؟ اور یُوآب نے عماسا کی داڑھی اپنے دہنے ہاتھ سے پکڑی کہ اُس کو بوسہ دے۔ 10اور عماسا نے اُس تلوار کا جو یُوآب کے ہاتھ میں تھی خیال نہ کِیا۔ سو اُس نے اُس سے اُس کے پیٹ میں اَیسا مارا کہ اُس کی انتڑِیاں زمِین پر نِکل پڑیں اور اُس نے دُوسرا وار نہ کِیا۔ سو وہ مَر گیا۔
پِھر یُوآب اور اُس کا بھائی ابِیشے سبع بِن بِکرؔی کا پِیچھا کرنے چلے۔ 11اور یُوآب کے جوانوں میں سے ایک شخص اُس کے پاس کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا کہ جو کوئی یُوآب سے راضی ہے اور جو کوئی داؤُد کی طرف ہے سو یُوآب کے پِیچھے ہو لے۔ 12اور عماسا سڑک کے بِیچ اپنے خُون میں لَوٹ رہا تھا اور جب اُس شخص نے دیکھا کہ سب لوگ کھڑے ہو گئے ہیں تو وہ عماسا کو سڑک پر سے مَیدان میں اُٹھا لے گیا اور جب یہ دیکھا کہ جو کوئی اُس کے پاس آتا ہے کھڑا ہو جاتا ہے تو اُس پر ایک کپڑا ڈال دِیا۔ 13اور جب وہ سڑک پر سے ہٹا لِیا گیا تو سب لوگ یُوآب کے پِیچھے سبع بِن بِکرؔی کا پِیچھا کرنے چلے۔
14اور وہ اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے ہوتا ہُؤا اِبیل اور بَیت معکہ اور سب بیریوں تک پُہنچا اور وہ بھی جمع ہو کر اُس کے پِیچھے چلے۔ 15اور اُنہوں نے آ کر اُسے بَیت معکہ کے اِبیل میں گھیر لِیا اور شہر کے سامنے اَیسا دمدمہ باندھا کہ وہ فصِیل کے برابر رہا اور سب لوگوں نے جو یُوآب کے ساتھ تھے دِیوار کو توڑنا شرُوع کِیا تاکہ اُسے گِرا دیں۔ 16تب ایک دانِش مند عَورت شہر میں سے پُکار کر کہنے لگی کہ ذرا یُوآب سے کہہ دو کہ یہاں آئے تاکہ مَیں اُس سے کُچھ کہُوں۔ 17سو وہ اُس کے نزدِیک آیا۔ اُس عَورت نے اُس سے کہا کیا تُو یُوآب ہے؟
اُس نے کہا ہاں۔
تب وہ اُس سے کہنے لگی اپنی لَونڈی کی باتیں سُن۔
اُس نے کہا مَیں سُنتا ہُوں۔
18تب وہ کہنے لگی کہ قدِیم زمانہ میں یُوں کہا کرتے تھے کہ وہ ضرُور اِبیل میں صلاح پُوچھیں گے اور اِس طرح وہ بات کو ختم کرتے تھے۔ 19اور مَیں اِسرائیل میں اُن لوگوں میں سے ہُوں جو صُلح پسند اور دِیانت دار ہیں۔ تُو چاہتا ہے کہ ایک شہر اور ماں کو اِسرائیلِیوں کے درمِیان ہلاک کرے۔ سو تُو کیوں خُداوند کی مِیراث کو نِگلنا چاہتا ہے؟
20یُوآب نے جواب دِیا مُجھ سے ہرگِز ہرگِز اَیسا نہ ہو کہ مَیں نِگل جاؤں یا ہلاک کرُوں۔ 21بات یہ نہیں ہے بلکہ اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک کے ایک شخص نے جِس کا نام سبع بِن بِکرؔی ہے بادشاہ یعنی داؤُد کے خِلاف ہاتھ اُٹھایا ہے سو فقط اُسی کو میرے حوالہ کر دے تو مَیں شہر سے چلا جاؤں گا۔
اُس عَورت نے یُوآب سے کہا دیکھ اُس کا سر دِیوار پر سے تیرے پاس پھینک دِیا جائے گا۔ 22تب وہ عَورت اپنی دانائی سے سب لوگوں کے پاس گئی۔ سو اُنہوں نے سبع بِن بِکرؔی کا سر کاٹ کر اُسے باہر یُوآب کی طرف پھینک دِیا۔ تب اُس نے نرسِنگا پُھونکا اور لوگ شہر سے الگ ہو کر اپنے اپنے ڈیرے کو چلے گئے اور یُوآب یروشلیِم کو بادشاہ کے پاس لَوٹ آیا۔
داؤُدؔ کے اعلیٰ عُہدہ دار
23اور یُوآب اِسرائیل کے سارے لشکر کا سردار تھا اور بِنایاؔہ بِن یہویدؔع کریتِیوں اور فلِیتِیوں کا سردار تھا۔ 24اور ادوراؔم خِراج کا داروغہ تھا اور اخِیلُود کا بیٹا یہوسفط مُورِّخ تھا۔ 25اور سِوا مُنشی تھا اور صدُوق اور ابیاتر کاہِن تھے۔ 26اور عِیرا یائِری بھی داؤُد کا ایک کاہِن تھا۔

Currently Selected:

۲-سموئیل 20: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy