YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 9

9
اسِیری سے واپس آنے والے لوگ
1پس سارا اِسرائیلؔ نسب ناموں کے مُطابِق جو اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج ہیں گِنا گیا
اور یہُوداؔہ اپنے گُناہوں کے سبب سے اسِیر ہو کر بابل کو گیا۔ 2اور وہ جو پہلے اپنی مِلکِیّت اور اپنے شہروں میں بسے سو اِسرائیلی اور کاہِن اور لاوی اور نتیِنم تھے۔ 3اور یروشلیِم میں بنی یہُوداؔہ میں سے اور بنی بِنیمِین میں سے اور بنی اِفرائِیم اور منسّی میں سے یہ لوگ رہنے لگے یعنی۔
4عُوتی بِن عمِّیہُود بِن عُمرؔی بِن اِمرؔی بِن بانی جو فارؔص بِن یہُوداؔہ کی اَولاد میں سے تھا۔
5اور سیلانیوں میں سے عسایاؔہ جو پہلوٹھا تھا اور اُس کے بیٹے۔
6اور بنی زارح میں سے یعواؔیل اور اُن کے چھ سَو نوّے بھائی۔
7اور بنی بِنیمِین میں سے سلُّو بِن مُسلاّؔم بِن ہُوداویاؔہ بِن ہسینُوآؔہ۔
8اور ابنیاہؔ بِن یرُوؔحام اور ایلا بِن عُزّی بِن مِکرؔی اور مُسلاّؔم بِن سفطیاؔہ بِن رعواؔیل بِن ابنیاہؔ۔
9اور اُن کے بھائی جو اپنے نسب ناموں کے مُطابِق نَو سَو چھپّن تھے۔ یہ سب مَرد اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
یروشلیِم میں بسنے والے کاہِن
10اور کاہِنوں میں سے یدعیاؔہ اور یہُویرِؔیب اور یکِین۔
11اور عزریاؔہ بِن خِلقیاہ بِن مُسلاّؔم بِن صدُوؔق بِن مرایوؔت بِن اخِیطوؔب جو خُدا کے گھر کا ناظِم تھا۔
12اور عدایاؔہ بِن یرُوحاؔم بِن فشحُور بِن ملکیاہ
اور معسی بِن عدیئیل بِن یحزیراؔہ بِن مُسلاّؔم بِن مسلمیت بِن اِمّیر۔
13اور اُن کے بھائی اپنے آبائی خاندانوں کے رئِیس ایک ہزار سات سَو ساٹھ تھے جو خُدا کے گھر کی خِدمت کے کام کے لِئے بڑے قابِل آدمی تھے۔
یروشلیِم میں بسنے والے لاوی
14اور لاویوں میں سے یہ تھے۔
سمعیاؔہ بِن حسوب بِن عزرِیقاؔم بِن حسبیاؔہ بنی مراری میں سے۔
15اور بقبَقّر۔ حرش اور جلال
اور متنیاؔہ بِن مِیکاؔہ بِن زِکرؔی بِن آسف۔
16اور عبدؔیاہ بِن سمعیاؔہ بِن جلال بِن یدُوتوؔن
اور برکیاؔہ بِن آسا بِن القاؔنہ جو نطُوفاتیوں کے دیہات میں بس گئے تھے۔
یروشلیِم میں بسنے والے ہَیکل کے مُحافِظ
17اور دربانوں میں سے سلُوم اور عقّوب اور طلمُوؔن اور اخِیمان اور اُن کے بھائی۔ سلُوم سردار تھا۔ 18وہ اب تک شاہی پھاٹک پر مشرِق کی طرف رہے۔ بنی لاوی کی چھاؤنی کے دربان یہی تھے۔
19اور سلُوم بِن قورؔے بِن ابی آسف بِن قورح اور اُس کے آبائی خاندان کے بھائی یعنی قورحی خِدمت کی کارگُذاری پر تعِینات تھے اور خَیمہ کے پھاٹکوں کے نِگہبان تھے۔ اُن کے باپ دادا خُداوند کی لشکر گاہ پر تعِینات اور مدخل کے نِگہبان تھے۔ 20اور فِینحاؔس بِن الیِعزر اِس سے پیشتر اُن کا سردار تھا اور خُداوند اُس کے ساتھ تھا۔
21زکرِیاؔہ بِن مسلمیاؔہ خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ کا نِگہبان تھا۔
22یہ سب جو پھاٹکوں کے دربان ہونے کو چُنے گئے دو سَو بارہ تھے۔ یہ جِن کو داؤُد اور سمواؔیل غَیب بِین نے اِن کے منصب پر مُقرّر کِیا تھا اپنے نسب نامہ کے مُطابِق اپنے اپنے گاؤں میں گِنے گئے تھے۔ 23سو وہ اور اُن کے بیٹے خُداوند کے گھر یعنی مسکن کے گھر کے پھاٹکوں کی نِگرانی باری باری سے کرتے تھے۔ 24اور دربان چاروں طرف تھے یعنی مشرِق۔ مغرِب۔ شِمال اور جنُوب کی طرف۔ 25اور اُن کے بھائی جو اپنے اپنے گاؤں میں تھے اُن کو سات سات دِن کے بعد نَوبت بہ نَوبت اُن کے ساتھ رہنے کو آنا پڑتا تھا۔ 26کیونکہ چاروں سردار دربان جو لاوی تھے خاص منصب پر مامُور تھے اور خُدا کے گھر کی کوٹھریوں اور خزانوں پر مُقرّر تھے۔ 27اور وہ خُدا کے گھر کے آس پاس رہا کرتے تھے کیونکہ اُس کی نِگہبانی اُن کے سپُرد تھی اور ہر صُبح کو اُسے کھولنا اُن کے ذِمّے تھا۔
دُوسرے لاوی
28اور اُن میں سے بعض کی تحوِیل میں عِبادت کے برتن تھے کیونکہ وہ اُن کو گِن کر اندر لاتے اور گِن کر نِکالتے تھے۔ 29اور بعض اُن میں سے اسباب اور مَقدِس کے سب ظرُوف اور مَیدہ اور مَے اور تیل اور لُبان اور خُوشبُودار مصالِح پر مُقرّر تھے۔ 30اور کاہِنوں کے بیٹوں میں سے بعض خُوشبُودار مصالِح کا تیل تیّار کرتے تھے۔
31اور لاویوں میں سے ایک شخص متتّیاؔہ جو قُرحی سلُوم کا پہلوٹھا تھا اُن چِیزوں پر خاص طَور سے مُقرّر تھا جو توے پر پکائی جاتی تِھیں۔ 32اور اُن کے بعض بھائی جو قہاتیوں کی اَولاد میں سے تھے نذر کی روٹی پر تعِینات تھے کہ ہر سبت کو اُسے تیّار کریں۔
33اور یہ وہ گانے والے ہیں جو لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور کوٹھریوں میں رہتے اور اَور خِدمت سے معذُور تھے کیونکہ وہ دِن رات اپنے کام میں مشغُول رہتے تھے۔
34یہ اپنی اپنی پُشت میں لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اور رئِیس تھے اور یروشلیِم میں رہتے تھے۔
ساؤُل بادشاہ کے آباواجداد اور اگلی نسل
35اور جِبعُوؔن میں جِبعُوؔن کا باپ یعی ایل رہتا تھا جِس کی بِیوی کا نام معکہ تھا۔ 36اور اُس کا پہلوٹھا بیٹا عبدوؔن اور صُور اور قِیس اور بعل اور نیر اور ندب۔ 37اور جدُور اور اخیُو اور زکرِیاؔہ اور مِقلوؔت۔ 38مِقلوؔت سے سِمعاؔم پَیدا ہُؤا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلیِم میں اپنے بھائِیوں کے سامنے رہتے تھے۔
39اور نیر سے قِیس پَیدا ہُؤا اور قِیس سے ساؤُل پَیدا ہُؤا اور ساؤُل سے یُونتن اور ملکیشوؔع اور ابِینداؔب اور اِشبعل پَیدا ہُوئے۔ 40اور یُونتن کا بیٹا مریببعل تھا اور مریببعل سے مِیکاؔہ پَیدا ہُؤا۔ 41اور مِیکاؔہ کے بیٹے فِیتُوؔن اور ملک اور تحرِیع اور آخز تھے۔ 42اور آخز سے یعرؔہ پَیدا ہُؤا اور یعرؔہ سے علمت اور عزماوؔت اور زِمرؔی پَیدا ہُوئے اور زِمرؔی سے موضا پَیدا ہُؤا۔ 43اور موضا سے بِنعہ پَیدا ہُؤا۔ بِنعہ کا بیٹا رفایاؔہ۔ رفایاؔہ کا بیٹا الیعسہ۔ الیعسہ کا بیٹا اصیل۔
44اور اصیل کے چھ بیٹے تھے اور یہ اُن کے نام ہیں۔ عزرِیقاؔم۔ بوکرُ و اور اِسمٰعیل اور سغریاؔہ اور عبدؔیاہ اور حنان۔ یہ بنی اصیل تھے۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 9: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy