YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 8

8
بِنیمِین کی نسل
1اور بِنیمِینؔ سے اُس کا پہلوٹھا بالع پَیدا ہُؤا۔ دُوسرا اَشبیل تِیسرا اخرؔخ۔ 2چَوتھا نُوحہ اور پانچواں رفا۔ 3اور بالع کے بیٹے ادّار اور جِیرا اور ابِیہُود۔ 4اور ابِیسوؔع اور نعماؔن اور اخوؔح۔ 5اور جِیرا اور سفُوفاؔن اور حُوراؔم تھے۔
6اور اہُود کے بیٹے یہ ہیں۔ یہ جِبع کے باشِندوں کے درمِیان آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور اِن ہی کو اسِیر کر کے مناحَت کو لے گئے تھے۔ 7یعنی نعماؔن اور اخیاہ اور جِیرا۔ یہ اِن کو اسِیر کر کے لے گیا تھا اور اُس سے عُزّا اور اخیِحُود پَیدا ہُوئے۔
8اور سحریم سے موآؔب کے مُلک میں اپنی دونوں بِیویوں حُوسِیم اور بعراؔہ کو چھوڑ دینے کے بعد لڑکے پَیدا ہُوئے۔ 9اور اُس کی بِیوی ہُودؔس کے بطن سے یُوباؔب اور ضِبیہ اور میسا اور ملکاؔم۔ 10اور یعُوؔض اور سکیاؔہ اور مِرمہ پَیدا ہُوئے۔ یہ اُس کے بیٹے تھے جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
11اور حُوسِیم سے ابِیطوؔب اور الفعل پَیدا ہُوئے۔
12اور بنی الفعل عِبر اور مِشعاؔم اور سامر تھے اِسی نے اُونو اور لُد اور اُس کے دیہات کو آباد کِیا۔
ایّلُون اور جات میں بسنے والے بِنیمِینی
13اور برِیعہ اور سمعہ بھی جو ایّلُوؔن کے باشِندوں کے درمِیان آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور جِنہوں نے جات کے باشِندوں کو بھگا دِیا۔ 14اور اخیُو۔ شاشق اور یریموؔت۔ 15اور زبدؔیاہ اور عراد اور عدر۔ 16اور مِیکااؔیل اور اِسفاہ اور یُوخا جو بنی برِیعہ ہیں۔
یروشلیِم میں بسنے والے بِنیمِینی
17اور زبدؔیاہ اور مُسلاّؔم اور حِزؔقی اور حِبر۔ 18اور یسمرؔی اور یزلیاؔہ اور یُوباؔب جو بنی الفعل ہیں۔
19اور یقیِم اور زِکرؔی اور زبدؔی۔ 20اور العینی اور ضلتی اور الیئل۔ 21اور عدایاؔہ اور برایاؔہ اور سِمراؔت جو بنی سمعی ہیں۔
22اور اِسفان اور عِبر اور الیئل۔ 23اور عبدوؔن اور زِکرؔی اور حنان۔ 24اور حنانیاؔہ اور عیلاؔم اور عنتو تیاہ۔ 25اور یفدؔیاہ اور فنُواؔیل جو بنی شاشق ہیں۔
26اور سمسرؔی اور شحاریاؔہ اور عتالیاؔہ۔ 27اور یعرسیاہ اور الیاہ اور زِکرؔی جو بنی یروحام ہیں۔
28یہ اپنی پُشتوں میں آبائی خاندانوں کے سردار اور رئِیس تھے اور یروشلیِم میں رہتے تھے۔
جِبعون اور یروشلیِم کے بِنیمِینی
29اور جِبعوؔن میں جِبعوؔن کا باپ رہتا تھا جِس کی بِیوی کا نام معکہ تھا۔ 30اور اُس کا پہلوٹھا بیٹا عبدوؔن اور صُور اور قِیس اور بعل اور ندب۔ 31اور جدور اور اخیو اور زکر۔ 32اور مِقلوؔت سے سِماؔہ پَیدا ہُؤا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلیِم میں اپنے بھائیوں کے سامنے رہتے تھے۔
ساؤُل بادشاہ کا گھرانا
33اور نیر سے قِیس پَیدا ہُؤا اور قِیس سے ساؤُل پَیدا ہُؤا اور ساؤُل سے یہُونتن اور ملکِیشُوؔع اور ابِینداؔب اور اشبعل پَیدا ہُوئے۔ 34اور یہُونتن کا بیٹا مریبعل تھا اور مریبعل سے مِیکاؔہ پَیدا ہُؤا۔
35اور بنی مِیکاہ فِیتوؔں اور ملک اور تارؔیع اور آخز تھے۔ 36اور آخز سے یہُوعدؔہ پَیدا ہُؤا اور یہُوعدؔہ سے علمت اور عزماوؔت اور زِمرؔی پَیدا ہُوئے اور زِمرؔی سے موضا پَیدا ہُؤا۔ 37اور موضا سے بِنعہ پَیدا ہُؤا۔ بِنعہ کا بیٹا رافعہ۔ رافعہ کا بیٹا الیِعسہ اور الیِعسہ کا بیٹا اصیِل۔
38اور اصیِل کے چھ بیٹے تھے جِن کے نام یہ ہیں۔ عزریقاؔم بوکرُ و اور اِسمٰعیل اور سغریاؔہ اور عبدؔیاہ اور حنان۔ یہ سب اصیل کے بیٹے تھے۔ 39اور اُس کے بھائی عیشق کے بیٹے یہ ہیں۔ اُس کا پہلوٹھا اَولاؔم۔ دُوسرا یعوؔس۔ تِیسرا الیفلط۔
40اور اَولاؔم کے بیٹے زبردست سُورما اور تِیرانداز تھے اور اُس کے بُہت سے بیٹے اور پوتے تھے جو ڈیڑھ سَو تھے۔ یہ سب بنی بِنیمِین میں سے تھے۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 8: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy