YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 7

7
اِشکار کی نسل
1اور بنی اِشکار یہ ہیں۔ تولعؔ اور فُوّہ ؔاور یسُوب ؔاور سمروؔن یہ چاروں۔ 2اور بنی تولع۔ عُزّیؔ اور رِفایاؔہ اور یری اؔیل اور یحمیؔ اور اِبسامؔ اور سمواؔیل جو تولعؔ یعنی اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔ وہ اپنے زمانہ میں زبردست سُورما تھے اور داؤُدؔ کے ایّام میں اُن کا شُمار بائِیس ہزار چھ سَو تھا۔
3اور عُزّی ؔکا بیٹا اِزراخیاؔہ تھا اور اِزرَاخیاؔہ کے بیٹے یہ ہیں۔ میکاؔئیل اور عبدؔیاہ اور یُواؔیل اور یسیّاؔہ۔ یہ پانچوں۔ یہ سب کے سب سردار تھے۔ 4اور اُن کے ساتھ اپنی اپنی پُشت اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق جنگی لشکر کے دَل تھے جِن میں چھتِّیس ہزار جوان تھے کیونکہ اُن کے ہاں بُہت سی بِیویاں اور بیٹے تھے۔
5اور اُن کے بھائی اِشکارؔ کے سب گھرانوں میں زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابِق کُل ستاسی ہزار تھے۔
بِنیمِینؔ اور دان کی نسلیں
6بنی بِنیمِین یہ ہیں۔ بالعؔ اور بکرؔ اور یدیعیلؔ۔ یہ تِینوں۔
7اور بنی بالع اِصبُوؔن اور عُزّیؔ اور عُزّی اؔیل اور یریموؔت اور عِیرؔی۔ یہ پانچوں۔ یہ اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابِق بائِیس ہزار چَونتِیس تھے۔
8اور بنی بکر یہ ہیں۔ زِمیرؔہ اور یُوآؔس اور الِیعزر اور الیوعینی اور عُمرؔی اور یریموؔت اور ابیاؔہ اور عنتوت اور علامت۔ یہ سب بکر کے بیٹے تھے۔ 9اِن کی نسل کے لوگ نسب نامہ کے مُطابِق بِیس ہزار دو سَو زبردست سُورما اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
10اور یدع اؔیل کا بیٹا بِلحاؔن تھا اور بنی بِلحان یہ ہیں۔ یعوؔس اور بِنیمِین اور اہُود اور کنعاؔنہ اور زَیتاؔن اور ترسِیس اور اخی سحر۔ 11یہ سب یدع ایل کے بیٹے جو اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے ستّرہ ہزار دو سَو تھے جو لشکر کے ساتھ جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔ 12اور سُفِّیم اور حُفِّیم عِیر کے بیٹے اور حشِیم اِحیر کا بیٹا تھا۔
نفتالی کی نسل
13بنی نفتالی یہ ہیں۔ یحصی ایل اور جُونی اور یصر اور سلُوم بنی بِلہہ۔
منّسی کی نسل
14بنی منسّی یہ ہیں اسرؔی ایل جو اُس کی بِیوی کے بطن سے تھا (اُس کی ارامی حرم سے جِلعاد کا باپ مکِیر پَیدا ہُؤا۔ 15اور مکِیر نے حِفُّیم اور سُفِّیم کی بہن کو جِس کا نام معکہ تھا بیاہ لِیا) اور دُوسرے کا نام صِلافحاد تھا اور صِلافحاد کے پاس بیٹیاں تِھیں۔
16اور مکِیرؔ کی بِیوی معکہ ؔکے ایک بیٹا ہُؤا اور اُس نے اُس کا نام فرسؔ رکھّا اور اُس کے بھائی کا نام شرؔس تھا اور اُس کے بیٹے اَولاؔم اور رقمؔ تھے۔ 17اور اَولاؔم کا بیٹا بدان تھا۔ یہ جِلعادؔ بِن مکِیر بِن منسّی کے بیٹے تھے۔
18اور اُس کی بہن ہَمُّولِکتؔ سے اِشہُودؔ اور ابِیعزرؔ اور محلہ پَیداؔ ہُوئے۔ 19اور بنی سمِیدع یہ ہیں۔ اخیاؔن اور سِکمؔ اور لِقحیؔ اور انِیعاؔم۔
اِفرائِیم کی نسل
20اور بنی اِفرائِیم یہ ہیں۔ سُوتلحؔ۔ سُوتلحؔ کا بیٹا برد۔ بردؔ کا بیٹا تحت۔ تحتؔ کا بیٹا الِیِعدؔہ۔ الِیِعدؔہ کا بیٹا تحت۔ 21تحتؔ کا بیٹا زبدؔ۔ زبد ؔکا بیٹا سُوتلحؔ تھا اور عزرؔ اور اِلیعدؔ بھی جِن کو جات کے لوگوں نے جو اُس مُلک میں پَیدا ہُوئے تھے مار ڈالا کیونکہ وہ اُن کی مواشی لے جانے کو اُتر آئے تھے۔ 22اور اُن کا باپ اِفرائِیم بُہت دِنوں تک ماتم کرتا رہا اور اُس کے بھائی اُسے تسلّی دینے کو آئے۔ 23اور وہ اپنی بِیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا اور اِفرائِیمؔ نے اُس کا نام بریعہؔ رکھّا کیونکہ اُس کے گھر پر آفت آئی تھی۔
24(اور اُس کی بیٹی سراہ تھی جِس نے نشیب اور فراز کے بَیت حوروؔن اور عُزّن سراہ کو بنایا)۔
25اور اُس کا بیٹا رفح اور رسف بھی اور اُس کا بیٹا تلاح اور تلاح کا بیٹا تحن۔ 26تحن کا بیٹا لعداؔن۔ لعداؔن کا بیٹا عمِّیہُود۔ عمِّیہُود کا بیٹا الِیسمع۔ 27الِیسمع کا بیٹا نُون۔ نُون کا بیٹا یہُو سُوع۔
28اور اُن کی مِلکِیّت اور بستیاں یہ تِھیں۔ بیت اؔیل اور اُس کے دیہات اور مشرِق کی طرف نعراؔن اور مغرِب کی طرف جزر اور اُس کے دیہات اور سِکم بھی اور اُس کے دیہات عزّہ اور اُس کے دیہات تک۔
29اور بنی منسّی کی حدُود کے پاس بَیت شاؔن اور اُس کے دیہات۔ تعناک اور اُس کے دیہات۔ مجِدّو اور اُس کے دیہات۔ دور اور اُس کے دیہات تھے۔
اِن میں یُوسفؔ بِن اِسرائیلؔ کے بیٹے رہتے تھے۔
آشر کی نسل
30بنی آشر یہ ہیں۔ یمنا اور اِسواہ اور اسوی اور برِیعہ اور اُن کی بہن سرح۔
31اور برِیعہ کے بیٹے حِبر اور برزاوؔیت کا باپ ملکی اؔیل تھے۔
32اور حِبر سے یفلِیط اور سومر اور خوتام اور اُن کی بہن سُوع پَیدا ہُوئے۔
33اور بنی یفلِیط فاساؔک اور بمہاؔل اور عسواؔت۔ یہ بنی یفلِیط ہیں۔
34اور بنی سامراخی اور روہجہ اور یحُبّہ اور اراؔم تھے۔
35اور اُس کے بھائی ہِیلم کے بیٹے صوؔفح اور اِمنع اور سلس اور عمل تھے۔
36اور بنی صوفح سوح اور حرنفر اور سُوعل اور بیرؔی اور اِمراؔہ۔ 37بصر اور ہُود اور سمّا اور سلسہ اور اِتراؔن اور بیرا تھے۔
38بنی یتر۔ یفُنّہ اور فِسفاؔہ اور ارا تھے۔ 39اور بنی عُلّہ ارخ اور حنی اؔیل اور رضیاہ تھے۔
40یہ سب بنی آشر اپنے آبائی خاندانوں کے رئِیس۔ چِیدہ اور زبردست سُورما اور امِیروں کے سردار تھے۔ اُن میں سے جو اپنے نسب نامہ کے مُطابِق جنگ کرنے کے لائِق تھے وہ شُمار میں چھبِّیس ہزار جوان تھے۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 7: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy