YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 6

6
سردار کاہِنوں کا شجرئہ نسب
1بنی لاوی جَیرسون قِہاؔت اور مرارؔی ہیں۔
2اور بنی قِہات عمراؔم اور اضہار اور حبرُوؔن اور عُزّی اؔیل۔
3اور عمراؔم کی اَولاد۔ ہارُونؔ اور مُوسیٰ اور مریمؔ
اور بنی ہارُون۔ ندؔب اور ابیہُو الِیعزر اور اِؔتمر۔
4الِیعزر سے فِینحاؔس پَیدا ہُؤا اور فِینحاؔس سے ابِیسُوؔع پَیدا ہُؤا۔ 5اور ابِیسُوؔع سے بُقّی پَیدا ہُؤا اور بُقّی سے عُزّی پَیدا ہُؤا۔ 6اور عُزّی سے زراخیاؔہ پَیدا ہُؤا اور زراخیاؔہ سے مِرایوؔت پَیدا ہُؤا۔ 7مِرایوؔت سے امریاؔہ پَیدا ہُؤا اور امریاؔہ سے اخِیطوؔب پَیدا ہُؤا۔ 8اور اخِیطوؔب سے صدُوؔق پَیدا ہُؤا اور صدُوؔق سے اخِیمعض پَیدا ہُؤا۔ 9اور اخِیمعض سے عزرؔیاہ پَیدا ہُؤا اور عزرؔیاہ سے یُوحناؔن پَیدا ہُؤا۔ 10اور یُوحناؔن سے عزرؔیاہ پَیدا ہُؤا (یہ وہ ہے جو اُس ہَیکل میں جِسے سُلیماؔن نے یروشلیِم میں بنایا تھا کاہِن تھا)۔ 11اور عزرؔیاہ سے امریاؔہ پَیدا ہُؤا اور امریاؔہ سے اخِیطوؔب پَیدا ہُؤا۔ 12اور اخِیطوؔب سے صدُوؔق پَیدا ہُؤا اور صدُوؔق سے سلُوم پَیدا ہُؤا۔ 13اور سلُوم سے خِلقیاہ پَیدا ہُؤا اور خِلقیاہ سے عزریاؔہ پَیدا ہُؤا۔ 14اور عزرؔیاہ سے سِرایاؔہ پَیدا ہُؤا اور سِرایاؔہ سے یہُو صدق پَیدا ہُؤا۔ 15اور جب خُداوند نے نبُوکدؔنضر کے ہاتھ سے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کو جلاوطن کرایا تو یہُوصدؔق بھی اسِیر ہو گیا۔
لاوی کی نسل کے دُوسرے افراد
16بنی لاوی۔ جیرؔسوم۔ قِہاؔت اور مِرارؔی ہیں۔ 17اور جیرؔسوم کے بیٹوں کے نام یہ ہیں۔ لِبنی اور سِمعی۔ 18اور بنی قِہات عمراؔم اور اِضہار اور حبرُوؔن اور عُزّی ایل تھے۔ 19مِرارؔی کے بیٹے یہ ہیں۔ محلی اور مُوشی اور لاویوں کے گھرانے اُن کے آبائی خاندانوں کے مُطابِق یہ ہیں۔
20جیرؔسوم سے اُس کا بیٹا لِبنی۔ لِبنی کا بیٹا یحت۔ یحت کا بیٹا زِمّہ۔ 21زِمّہ کا بیٹا یُوآؔخ۔ یُوآؔخ کا بیٹا عِیدُو۔ عِیدُو کا بیٹا زارح۔ زارح کا بیٹا یترؔی۔
22بنی قِہات۔ قِہاؔت کا بیٹا عِمّینداؔب۔ عِمّینداؔب کا بیٹا قورح۔ قورح کا بیٹا اسِّیر۔ 23اسِّیر کا بیٹا اِلقانہ۔ اِلقانہ کا بیٹا ابی آسف۔ ابی آسف کا بیٹا اسِّیر۔ 24اِسِّیر کا بیٹا تحت۔ تحت کا بیٹا اُوری اؔیل۔ اُوری اؔیل کا بیٹا عُزّیاہ۔ عُزّیاہ کا بیٹا ساؤُل۔
25اور اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں۔ عماسی اور اخیموؔت۔ 26رہا اِلقانہ۔ سو اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں یعنی اُس کا بیٹا صُوؔفی۔ صُوؔفی کا بیٹا نحت۔ 27نحت کا بیٹا اِلِیاب۔ اِلِیاب کا بیٹا یروؔحام۔ یروؔحام کا بیٹا اِلقانہ۔
28سموؔئیل کے بیٹوں میں پہلوٹھا یُواؔیل دُوسرا ابیاؔہ۔
29بنی مِراری یہ ہیں۔ محلی۔ محلی کا بیٹا لِبنی۔ لِبنی کا بیٹا سِمعی۔ سِمعی کا بیٹا عُزّہ۔ 30عُزّہ کا بیٹا سِمعا۔ سِمعا کا بیٹا حجِیّاؔہ۔ حجِیّاہ کا بیٹا عساؔیاہ۔
ہَیکل میں مَوسیقار
31وہ جِن کو داؤُد نے صندُوق کے ٹِھکانا پانے کے بعد خُداوند کے گھر میں گانے کے کام پر مُقرّر کِیا یہ ہیں۔ 32اور وہ جب تک سُلیماؔن یروشلیِم میں خُداوند کا گھر بنوا نہ چُکا گِیت گا گا کر خَیمۂِ اِجتماع کے مسکن کے سامنے خِدمت کرتے رہے اور اپنی اپنی باری کے مُوافِق اپنے کام پر حاضِر رہتے تھے۔ 33اور جو حاضِر رہتے تھے وہ اور اُن کے بیٹے یہ ہیں۔
قِہاتیوں کی اَولاد میں سے ہَیماؔن گوّیا بِن یُوایل بِن سمُواؔیل۔ 34بِن اِلقانہ بِن یروؔحام۔ بِن اِلی ایل بن تُوح۔ 35بِن صُوؔف بِن اِلقانہ بِن محت بِن عماسی۔ 36بِن اِلقانہ بِن یُوایل بِن عزریاؔہ بِن صفنیاؔہ۔ 37بِن تحت بِن اِسِّیر بِن ابی آسف بِن قورح۔ 38بِن اِضہار بِن قِہاؔت بِن لاوؔی بِن اِسرائیلؔ۔
39اور اُس کا بھائی آسف جو اُس کے دہنے کھڑا ہوتا تھا یعنی آسف بِن برکیاؔہ بِن سِمعا۔ 40بِن مِیکاؔئیل بِن بعسیاؔہ بِن ملکیاہ۔ 41بِن اتنی بِن زارح بِن عدایاؔہ۔ 42بِن اَیتاؔن بِن زِمّہ بِن سِمعی۔ 43بِن یحت بِن جیرؔسوم بِن لاوؔی۔
44اور بنی مِراری اُن کے بھائی بائیں ہاتھ کھڑے ہوتے تھے یعنی اَیتاؔن بِن قِیسی بِن عبدؔی بِن مُلوؔک۔ 45بِن حسبیاؔہ بِن امصِیاؔہ بِن خِلقیاہ۔ 46بِن امصی بِن بانی بِن سامر۔ 47بِن محلی بِن مُوشی بِن مِرارؔی بِن لاوؔی۔
48اور اُن کے بھائی لاوؔی بَیتُ اﷲ کے مسکن کی ساری خِدمت پر مُقرّر تھے۔
ہارُون کی نسل
49لیکن ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے سوختنی قُربانی کے مذبح اور بخُور کی قُربان گاہ دونوں پر پاکترِین مکان کی ساری خِدمت کو انجام دینے اور اِسرائیلؔ کے لِئے کفّارہ دینے کے لِئے جَیسا جَیسا خُدا کے بندہ مُوسیٰ نے حُکم کِیا تھا قُربانی چڑھاتے تھے۔ 50اور بنی ہارُونؔ یہ ہیں۔ ہارُونؔ کا بیٹا الِیعزر۔ الِیعزر کا بیٹا فِینحاؔس۔ فِینحاؔس کا بیٹا ابِیسُوؔع۔ 51ابِیسُوؔع کا بیٹا بُقّی۔ بُقّی کا بیٹا عُزّی۔ عُزّی کا بیٹا زراخیاؔہ۔ 52زراخیاؔہ کا بیٹا مِرایوؔت۔ مِرایوؔت کا بیٹا امریاؔہ۔ امریاؔہ کا بیٹا اخِیطوؔب۔ 53اخِیطوؔب کا بیٹا صدُوؔق۔ صدُوؔق کا بیٹا اخِیمعض۔
لاویوں کی سکُونت گاہیں
54اور اُن کی حدُود میں اُن کی چھاؤنیوں کے مُطابِق اُن کی سکُونت گاہیں یہ ہیں۔ بنی ہارُون میں سے قِہاتیوں کے خاندانوں کو جِن کا قُرعہ اوّل نِکلا۔ 55اُنہوں نے یہُوداؔہ کی زمِین میں حبرُوؔن اور اُس کی نواحی کو دِیا۔ 56لیکن اُس شہر کے کھیت اور اُس کے دیہات یفُنّہ کے بیٹے کالِب کو دِئے۔ 57اور بنی ہارُون کو اُنہوں نے پناہ کے شہر دِئے اور حبرُوؔن اور لِبناہ بھی اور اُس کی نواحی اور یتِیر اور اِستمُوؔع اور اُس کی نواحی۔ 58اور حَیلان اور اُس کی نواحی اور دبِیر اور اُس کی نواحی۔ 59اور عسن اور اُس کی نواحی اور بَیت شمس اور اُس کی نواحی۔ 60اور بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے جِبع اور اُس کی نواحی اور علمت اور اُس کی نواحی اور عنتوت اور اُس کی نواحی۔ اُن کے گھرانوں کے سب شہر تیرہ تھے۔ 61اور باقی بنی قِہات کو آدھے قبِیلہ یعنی منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے دس شہر قُرعہ ڈال کر دِئے گئے۔
62اور جیرؔسوم کے بیٹوں کو اُن کے گھرانوں کے مُوافِق اِشکار کے قبِیلہ اور آشر کے قبِیلہ اور نفتالی کے قبِیلہ اور منسّی کے قبِیلہ سے جو بسن میں تھا تیرہ شہر مِلے۔ 63مِرارؔی کے بیٹوں کو اُن کے گھرانوں کے مُوافِق رُوبِن کے قبِیلہ اور جد کے قبِیلہ اور زبُولُون کے قبِیلہ میں سے بارہ شہر قُرعہ ڈال کر دِئے گئے۔ 64سو بنی اِسرائیل نے لاویوں کو وہ شہر اُن کی نواحی سمیت دِئے۔ 65اور اُنہوں نے بنی یہُوداؔہ کے قبِیلہ اور بنی شمعُون کے قبِیلہ اور بنی بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے یہ شہر جِن کے نام مذکُور ہُوئے قُرعہ ڈال کر دِئے۔
66اور بنی قِہات کے بعض خاندانوں کے پاس اُن کی سرحدّوں کے شہر اِفرائِیم کے قبِیلہ میں سے تھے۔ 67اور اُنہوں نے اُن کو پناہ کے شہر دِئے یعنی اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں سِکم اور اُس کی نواحی اور جزر بھی اور اُس کی نواحی۔ 68اور یُقمعاؔم اور اُس کی نواحی اور بَیت حَورؔون اور اُس کی نواحی۔ 69اور ایّلُوؔن اور اُس کی نواحی اور جات رِمّوؔن اور اُس کی نواحی دی۔ 70اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے عانیر اور اُس کی نواحی اور بِلعاؔم اور اُس کی نواحی بنی قِہات کے باقی خاندان کو مِلی۔
71بنی جیرسوم کو منسّی کے آدھے قبِیلہ کے خاندان میں سے
جولاؔن اور اُس کی نواحی بسن میں اور عستاراؔت اور اُس کی نواحی۔
72اور اِشکار کے قبِیلہ میں سے قادِؔس اور اُس کی نواحی۔ دابر ات اور اُس کی نواحی۔ 73اور رامات اور اُس کی نواحی اور عانِیم اور اُس کی نواحی۔
74اور آشر کے قبِیلہ میں سے مسل اور اُس کی نواحی اور عبدوؔن اور اُس کی نواحی۔ 75اور حقُوؔق اور اُس کی نواحی اور رحوؔب اور اُس کی نواحی۔
76اور نفتالی کے قبِیلہ میں سے قادِؔس اور اُس کی نواحی گلِیل میں اور حمُّوؔن اور اُس کی نواحی اور قریتائم اور اُس کی نواحی مِلی۔
77باقی لاویوں یعنی بنی مِراری کو زبُولُون کے قبِیلہ میں سے
رِمّوؔن اور اُس کی نواحی اور تبُور اور اُس کی نواحی۔
78یریحُو کے نزدِیک یَردؔن کے پار یعنی یَردؔن کی مشرِق کی طرف رُوؔبِن کے قبِیلہ میں سے بیابان میں بصر اور اُس کی نواحی اور یہصہ اور اُس کی نواحی۔ 79اور قدِیماؔت اور اُس کی نواحی اور مفعت اور اُس کی نواحی۔
80اور جد کے قبِیلہ میں سے راماؔت اور اُس کی نواحی جِلعاد میں اور محنایم اور اُس کی نواحی۔ 81اور حسبوؔن اور اُس کی نواحی اور یعزؔیر اور اُس کی نواحی مِلی۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 6: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy