YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 14

14
یروشلیِم میں داؤُد کی سرگرمیاں
1اور صُور کے بادشاہ حِیراؔم نے داؤُد کے پاس ایلچی اور اُس کے واسطے محلّ بنانے کے لِئے دیودار کے لٹّھے اور راج اور بڑھئی بھیجے۔ 2اور داؤُد جان گیا کہ خُداوند نے اُسے بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا کر قائِم کر دِیا ہے کیونکہ اُس کی سلطنت اُس کے اِسرائیلی لوگوں کی خاطِر مُمتاز کی گئی تھی۔
3اور داؤُد نے یروشلیِم میں اَور عَورتیں بیاہ لِیں اور اُس سے اَور بیٹے بیٹیاں پَیدا ہُوئے۔ 4اور اُس کے اُن بچّوں کے نام جو یروشلیِم میں پَیدا ہُوئے یہ ہیں۔ سمّوؔع اور سوباؔب اور ناتن اور سُلیماؔن۔ 5اور اِبحار اور الِسُوؔع اور الفالط۔ 6اور نَوجہ اور نفج اور یفیعہ۔ 7اور الِیسمع۔ اور بعلیدؔع اور الِیفالط۔
فلِسیتؔوں پر فتح
8اور جب فِلستیوں نے سُنا کہ داؤُد ممسُوح ہو کر سارے اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنا ہے تو سب فِلستی داؤُد کی تلاش میں چڑھ آئے اور داؤُد یہ سُن کر اُن کے مُقابلہ کو نِکلا۔ 9اور فِلستیوں نے آ کر رفائِیم کی وادی میں دھاوا مارا۔ 10تب داؤُد نے خُدا سے سوال کِیا کیا مَیں فِلستیوں پر چڑھ جاؤُں؟ کیا تُو اُن کو میرے ہاتھ میں کر دے گا؟
خُداوند نے اُسے فرمایا چڑھ جا کیونکہ مَیں اُن کو تیرے ہاتھ میں کر دُوں گا۔
11سو وہ بعل پراؔضِیم میں آئے اور داؤُد نے وہِیں اُن کو مارا اور داؤُد نے کہا خُدا نے میرے ہاتھ سے میرے دُشمنوں کو اَیسا چِیرا جَیسے پانی چاک چاک ہو جاتا ہے۔ اِس سبب سے اُنہوں نے اُس مقام کا نام بعل پراؔضِیم رکھّا۔ 12اور وہ اپنے بُتوں کو وہاں چھوڑ گئے اور وہ داؤُد کے حُکم سے آگ میں جلا دِئے گئے۔
13اور فِلستیوں نے پِھر اُس وادی میں دھاوا مارا۔ 14اور داؤُد نے پِھر خُدا سے سوال کِیا اور خُدا نے اُس سے کہا کہ تُو اُن کا پِیچھا نہ کر بلکہ اُن کے پاس سے کترا کر نِکل جا اور تُوت کے پیڑوں کے سامنے سے اُن پر حملہ کر۔ 15اور جب تُو تُوت کے درختوں کی پُھنگیوں پر چلنے کی سی آواز سُنے تب لڑائی کو نِکلنا کیونکہ خُدا تیرے آگے آگے فِلستیوں کے لشکر کو مارنے کے لِئے نِکلا ہے۔ 16اور داؤُد نے جَیسا خُدا نے اُسے فرمایا تھا کِیا اور اُنہوں نے فِلستیوں کی فَوج کو جِبعُوؔن سے جزر تک قتل کِیا۔ 17اور داؤُد کی شُہرت سب مُلکوں میں پَھیل گئی اور خُداوند نے سب قَوموں پر اُس کا خَوف بِٹھا دِیا۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 14: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy