YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 13

13
قریت یعِریم سے عہد کے صندُوق کا لایا جانا
1اور داؤُد نے اُن سرداروں سے جو ہزار ہزار اور سَو سَو پر تھے یعنی ہر ایک سر لشکر سے صلاح لی۔ 2اور داؤُد نے اِسرائیلؔ کی ساری جماعت سے کہا کہ اگر تُم کو اچّھا لگے اور خُداوند ہمارے خُدا کی مرضی ہو تو آؤ ہم ہر جگہ اِسرائیلؔ کے سارے مُلک میں اپنے باقی بھائیوں کو جِن کے ساتھ کاہِن اور لاوی بھی اپنے نواحی دار شہروں میں رہتے ہیں کہلا بھیجیں تاکہ وہ ہمارے پاس جمع ہوں۔ 3اور ہم اپنے خُدا کا صندُوق پِھر اپنے پاس لے آئیں کیونکہ ہم ساؤُل کے ایّام میں اُس کے طالِب نہ ہُوئے۔ 4تب ساری جماعت بول اُٹھی کہ ہم اَیسا ہی کریں گے کیونکہ یہ بات سب لوگوں کی نِگاہ میں ٹِھیک تھی۔
5تب داؤُد نے مِصرؔ کی ندی سِیحُور سے حمات کے مدخل تک کے سارے اِسرائیلؔ کو جمع کِیا تاکہ خُدا کے صندُوق کو قریت یعرِؔیم سے لے آئیں۔ 6اور داؤُد اور سارا اِسرائیلؔ بعلہ کو یعنی قریت یعرِؔیم کو جو یہُوداؔہ میں ہے گئے تاکہ خُدا کے صندُوق کو وہاں سے لے آئیں جو کرُّوبیوں پر بَیٹھنے والا خُداوند ہے اور اِس نام سے پُکارا جاتا ہے۔ 7اور وہ خُدا کے صندُوق کو ایک نئی گاڑی پر رکھ کر ابِیندؔاب کے گھر سے باہر نِکال لائے اور عُزّا اور اخیُو گاڑی کو ہانک رہے تھے۔ 8اور داؤُؔد اور سارا اِسرائیلؔ خُدا کے آگے بڑے زور سے گِیت گاتے اور بربط اور سِتار اور دف اور جھانجھ اور تُرہی بجاتے چلے آتے تھے۔
9اور جب وہ کِیدُوؔن کے کھلِیہان پر پُہنچے تو عُزّا نے صندُوق کے تھامنے کو اپنا ہاتھ بڑھایا کیونکہ بَیلوں نے ٹھوکر کھائی تھی۔ 10تب خُداوند کا قہر عُزّا پر بھڑکا اور اُس نے اُس کو مار ڈالا اِس لِئے کہ اُس نے اپنا ہاتھ صندُوق پر بڑھایا تھا اور وہ وہِیں خُدا کے حُضُور مَر گیا۔ 11تب داؤُد اُداس ہُؤا اِس لِئے کہ خُداوند عُزّا پر ٹُوٹ پڑا اور اُس نے اُس مقام کا نام پرض عُزّا رکھّا جو آج تک ہے۔
12اور داؤُد اُس دِن خُدا سے ڈر گیا اور کہنے لگا کہ مَیں خُدا کے صندُوق کو اپنے ہاں کیونکر لاؤُں؟ 13سو داؤُؔد صندُوق کو اپنے ہاں داؤُد کے شہر میں نہ لایا بلکہ اُسے باہر ہی باہر جاتی عوبیدادُؔوم کے گھر میں لے گیا۔ 14سو خُدا کا صندُوق عوبیدادوؔم کے گھرانے کے ساتھ اُس کے گھر میں تِین مہِینے تک رہا اور خُداوند نے عوبیدادوؔم کے گھر اور اُس کی سب چِیزوں کو برکت دی۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 13: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy