1
رُومیوں 2:12
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
OUCV
اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بَلکہ خُدا کو موقع دو کہ وہ تمہاری عقل کو نیا بنا کر تُمہیں سراسر بدل ڈالے تاکہ تُم اَپنے تجربہ سے خُدا کی نیک، پسندِیدہ اَور کامِل مرضی کو مَعلُوم کر سکو۔
Compare
Explore رُومیوں 12:2
2
رُومیوں 1:12
پس، اَے بھائیو اَور بہنوں! مَیں خُدا کی رحمتوں کا واسطہ دے کر تُم سے مِنّت کرتا ہُوں کہ اَپنے بَدن اَیسی قُربانی کی خدمت ہونے کے لیٔے پیش کرو جو زندہ ہے، پاک ہے اَور خُدا کو پسند ہے۔ یہی تمہاری مَعقُول عبادت ہے۔
Explore رُومیوں 12:1
3
رُومیوں 12:12
اُمّید میں خُوش، مُصیبت میں صَابر، دعا میں مشغُول رہو۔
Explore رُومیوں 12:12
4
رُومیوں 21:12
بدی سے مغلُوب نہ ہو، بَلکہ نیکی سے اُس پر فتح پاؤ۔
Explore رُومیوں 12:21
5
رُومیوں 10:12
باہمی مَحَبّت کے لیٔے خُود کو وقف کرو۔ عزّت کی رُو سے دُوسرے کو اَپنے سے بہتر سمجھو۔
Explore رُومیوں 12:10
6
رُومیوں 9:12
تمہاری مَحَبّت بے رِیا ہو، بدی سے نفرت رکھو، نیکی سے لپٹے رہو۔
Explore رُومیوں 12:9
7
رُومیوں 18:12
جہاں تک ممکن ہو ہر اِنسان کے ساتھ صُلح سے رہو۔
Explore رُومیوں 12:18
8
رُومیوں 19:12
عزیزو! دُوسروں سے اِنتقام مت لو بَلکہ خُداوؔند کو موقع دو کہ وہ سزا دے کیونکہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”اِنتقام لینا میرا کام ہے؛ بدلہ میں ہی دُوں گا،“ خُداوؔند کا بھی یہ قول ہے۔
Explore رُومیوں 12:19
9
رُومیوں 11:12
کوشش میں سُستی نہ کرو۔ رُوحانی جوش سے بھرے رہو اَور خُداوؔند کی خدمت کرتے رہو۔
Explore رُومیوں 12:11
10
رُومیوں 3:12
میں اُس فضل کی بِنا پرجو مُجھ پر ہُواہے تُم میں سے ہر ایک سے کہتا ہُوں کہ جَیسا سمجھنا مُناسب ہے کویٔی اَپنے آپ کو اُس سے زِیادہ نہ سمجھے بَلکہ جَیسا خُدا نے ہر ایک کو اَندازہ سے ایمان تقسیم کیا ہے اِعتِدال کے ساتھ اَپنے آپ کو وَیسا ہی سمجھے۔
Explore رُومیوں 12:3
11
رُومیوں 17:12
بُرائی کا جَواب بُرائی سے مت دو، وُہی کرنے کی سوچا کرو جو سَب کی نظر میں اَچھّا ہے۔
Explore رُومیوں 12:17
12
رُومیوں 16:12
آپَس میں یکدل رہو، مغروُر نہ بنو بَلکہ ادنیٰ لوگوں کے ساتھ میل جول بڑھانے پر راضی رہو۔ اَپنے آپ کو دُوسروں سے عقلمند نہ سمجھو۔
Explore رُومیوں 12:16
13
رُومیوں 20:12
اِس کے برعکس: ”اگر تمہارا دُشمن بھُوکا ہو، تو اُسے کھانا کھِلاؤ؛ اگر پیاسا ہو، تو اُسے پانی پِلاؤ۔ کیونکہ اَیسا کرنے سے تُم اُس کے سَر پر دہکتے اَنگاروں کا ڈھیر لگاؤگے۔“
Explore رُومیوں 12:20
14
رُومیوں 14:12-15
جو تُمہیں ستاتے ہیں اُن کے لیٔے برکت چاہو، لعنت نہ بھیجو۔ خُوشی کرنے والوں کے ساتھ خُوشی مناؤ۔ آنسُو بہانے والوں کے ساتھ آنسُو بہاؤ۔
Explore رُومیوں 12:14-15
15
رُومیوں 13:12
مُقدّسین کی ضروُرتیں پُوری کرو، مُسافر پروَری میں لگے رہو۔
Explore رُومیوں 12:13
16
رُومیوں 4:12-5
جِس طرح ہمارے ایک بَدن میں بہت سے اَعضا ہیں اَور اُن تمام اَعضا کا کام یکساں نہیں۔ اُسی طرح ہم بھی جو بہت سے ہیں المسیح میں شامل ہوکر ایک بَدن ہیں اَور آپَس میں ایک دُوسرے کے اَعضا۔
Explore رُومیوں 12:4-5
Home
Bible
Plans
Videos