اَور مَیں دعا کرتا ہوں کہ تمہارے دِل کی آنکھیں رَوشن ہو جایٔیں تاکہ تُم جان لو کہ خُدا نے جِس اُمّید کی طرف تُمہیں بُلایا ہے، وہ کیسی ہے اَور وہ جلالی مِیراث کی کتنی بڑی دولت جو خُدا نے اَپنے مُقدّسین کے لیٔے رکھی ہے، اَور ہم ایمان لانے والوں کے لیٔے خُدا کی عظیم قُدرت کی کویٔی حَد نہیں۔ اُن کی عظیم قُدرت کی تاثیر کے مُطابق خُدا نے المسیح کو مُردوں میں سے زندہ اُٹھاکر آسمان پر اَپنی داہنی طرف بِٹھایا، اَور ہر طرح کی حُکمرانی، اَور اِختیار، اَور قُدرت اَور ریاست پر قادر ہیں، اَورجو نہ صِرف اِس جہان میں اَور آئندہ جہان میں جو نام بھی کسی کو دیا جائے گا۔