1
زبُور 6:95-7
اُردو ہم عصر ترجُمہ
UCV
آؤ ہم اُس کی عبادت کریں اَور اُسے سَجدہ کریں، اَور یَاہوِہ اَپنے خالق کے سامنے گھُٹنے ٹیکیں؛ کیونکہ وہ ہمارے خُدا ہیں اَور ہم اُن کی چراگاہ کے لوگ، اَور اُن کے گلّہ کی بھیڑیں ہیں۔ اگر آج تُم اُن کی آواز سُنو،
Compare
Explore زبُور 95:6-7
2
زبُور 1:95-2
آؤ ہم یَاہوِہ کے لیٔے خُوشی سے گائیں؛ آؤ ہم اَپنی نَجات کی چٹّان کے سامنے خُوشی کے نعرے ماریں۔ آؤ ہم شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے رُوبرو حاضِر ہُوں اَور نغموں اَور سازوں کے ساتھ اُن کی تعریف کریں۔
Explore زبُور 95:1-2
3
زبُور 3:95
کیونکہ یَاہوِہ خُدائے عظیم ہیں، اَور سارے معبُودوں میں بادشاہ وُہی ہیں۔
Explore زبُور 95:3
4
زبُور 4:95
زمین کی گہرائیاں یَاہوِہ ہی کے ہاتھ میں ہیں، اَور پہاڑوں کی چوٹیاں بھی اُن ہی کی ہیں۔
Explore زبُور 95:4