1
یسعیاہ 15:49
کِتابِ مُقادّس
URD
کیا یہ مُمکِن ہے کہ کوئی ماں اپنے شِیرخوار بچّے کو بُھول جائے اور اپنے رَحِم کے فرزند پر ترس نہ کھائے؟ ہاں وہ شاید بُھول جائے پر مَیں تُجھے نہ بُھولُوں گا۔
Compare
Explore یسعیاہ 49:15
2
یسعیاہ 16:49
دیکھ مَیں نے تیری صُورت اپنی ہتھیلِیوں پر کھود رکھّی ہے اور تیری شہر پناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔
Explore یسعیاہ 49:16
3
یسعیاہ 25:49
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ زورآور کے اسِیر بھی لے لِئے جائیں گے اور مُہِیب کا شِکار چُھڑا لِیا جائے گا کیونکہ مَیں اُس سے جو تیرے ساتھ جھگڑتا ہے جھگڑا کرُوں گا اور تیرے فرزندوں کو بچا لُوں گا۔
Explore یسعیاہ 49:25
4
یسعیاہ 6:49
ہاں خُداوند فرماتا ہے کہ یہ تو ہلکی سی بات ہے کہ تُو یعقُوبؔ کے قبائِل کو برپا کرنے اور محفُوظ اِسرائیلِیوں کو واپس لانے کے لِئے میرا خادِم ہو بلکہ مَیں تُجھ کو قَوموں کے لِئے نُور بناؤُں گا کہ تُجھ سے میری نجات زمِین کے کناروں تک پُہنچے۔
Explore یسعیاہ 49:6
5
یسعیاہ 13:49
اَے آسمانو گاؤ! اَے زمِین شادمان ہو! اَے پہاڑو نغمہ پردازی کرو! کیونکہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اور اپنے رنجُوروں پر رحم فرمائے گا۔
Explore یسعیاہ 49:13