1
۱-توارِیخ 11:16
کِتابِ مُقادّس
تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔ تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔
Compare
Explore ۱-توارِیخ 16:11
2
۱-توارِیخ 34:16
خُداوند کا شُکر کرو اِس لِئے کہ وہ نیک ہے۔ کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔
Explore ۱-توارِیخ 16:34
3
۱-توارِیخ 8:16
خُداوند کی شُکرگُذاری کرو۔ اُس سے دُعا کرو۔ قَوموں کے درمیان اُس کے کاموں کا اِشتہار دو۔
Explore ۱-توارِیخ 16:8
4
۱-توارِیخ 10:16
اُس کے پاک نام پر فخر کرو۔ جو خُداوند کے طالِب ہیں اُن کا دِل خُوش رہے۔
Explore ۱-توارِیخ 16:10
5
۱-توارِیخ 12:16
تُم اُس کے عجِیب کاموں کو جو اُس نے کِئے۔ اور اُس کے مُعجِزوں اور مُنہ کے آئِین کو یاد رکھّو۔
Explore ۱-توارِیخ 16:12
6
۱-توارِیخ 9:16
اُس کے حضُور گاؤ۔ اُس کی مدح سرائی کرو۔ اُس کے سب عجِیب کاموں کا چرچا کرو۔
Explore ۱-توارِیخ 16:9
7
۱-توارِیخ 25:16
کیونکہ خُداوند بزُرگ اور نِہایت سِتایش کے لائِق ہے۔ وہ سب معبُودوں سے زِیادہ مُہِیب ہے۔
Explore ۱-توارِیخ 16:25
8
۱-توارِیخ 29:16
خُداوند کی اَیسی تمجِید کرو جو اُس کے نام کے شایاں ہے۔ ہدیہ لاؤ اور اُس کے حضُور آؤ۔ پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سِجدہ کرو۔
Explore ۱-توارِیخ 16:29
9
۱-توارِیخ 27:16
عظمت اور جلال اُس کے حضُور میں ہیں اور اُس کے ہاں قُدرت اور شادمانی ہیں۔
Explore ۱-توارِیخ 16:27
10
۱-توارِیخ 23:16
اَے سب اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور گاؤ۔ روز بروز اُس کی نجات کی بشارت دو۔
Explore ۱-توارِیخ 16:23
11
۱-توارِیخ 24:16
قَوموں میں اُس کے جلال کا۔ سب لوگوں میں اُس کے عجائِب کا بیان کرو۔
Explore ۱-توارِیخ 16:24
12
۱-توارِیخ 22:16
کہ تُم میرے ممسُوحوں کو نہ چھُوؤ اور میرے نبِیوں کو نہ ستاؤ۔
Explore ۱-توارِیخ 16:22
13
۱-توارِیخ 26:16
اِس لِئے کہ اور قَوموں کے سب معبُود محض بُت ہیں لیکن خُداوند نے آسمانوں کو بنایا۔
Explore ۱-توارِیخ 16:26
14
۱-توارِیخ 15:16
سدا اُس کے عہد کو یاد رکھّو اور ہزار پُشتوں تک اُس کے کلام کو جو اُس نے فرمایا۔
Explore ۱-توارِیخ 16:15
15
۱-توارِیخ 31:16
آسمان خُوشی منائے اور زمِین شادمان ہو۔ وہ قَوموں میں اِعلان کریں کہ خُداوند سلطنت کرتا ہے۔
Explore ۱-توارِیخ 16:31
16
۱-توارِیخ 36:16
خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا ازل سے ابد تک مُبارک ہو! اور سب لوگ بول اُٹھے آمِین اور اُنہوں نے خُداوند کی سِتایش کی۔
Explore ۱-توارِیخ 16:36
17
۱-توارِیخ 28:16
اَے قَوموں کے قبِیلو! خُداوند کی خُداوند ہی کی تمجِید و تعظِیم کرو۔
Explore ۱-توارِیخ 16:28
YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy
Home
Bible
Plans
Videos