YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

فتح اور جدوجہد: خُدا جو کہتا ہے کیا وہ میرے پاس ہے؟نمونہ

فتح اور جدوجہد: خُدا جو کہتا ہے کیا وہ میرے پاس ہے؟

3 دن 10 میں سے

مجھے اُمید ہے۔

ایک کھلاڑی اپنی جیب میں روپے رکھ کر نہیں بھاگ سکتا ۔اُسے اپنے دل میں اُمید رکھ کر دوڑنا چاہیے۔جو اپنے سر میں خواب دیکھتا ہے " ایمل زیٹوپک

ایمل زیٹوپک ہیلنسکی 1952 کے سمر اولپمکس میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے تھے۔اُنہوں نے تین گولڈ میڈل 5000 میٹر ، 10،000 میٹر اور میرا تھنس میں جیتے۔اُس کی کامیابیوں کا سب سے ناقابل یقین پہلو یہ تھا کہ اُس نے آخری لمحات میں پہلی میرا تھن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔وہ اُس اُمید اور خوابوں کے ساتھ دوڑ رہا ہوگا۔ جس کی اُس نے بات کی ہوگی۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک کھلاڑی کو عظیم کا رنامہ انجام دینے کے لیے جو اُمیدیں اور خواب ہوتے ہیں ۔وہ ایک بُری دوڑ یا مقابلے میں کسی بُری چوٹ سے بکھر جاتے ہیں ۔بائبل مقدس امثال 12:13 میں اِن بکھری ہوئی اُمیدوں کی تباہی کی تصدیق کرتی ہے۔"اُمید کے بر آنے میں تاخیر دِل کو بیمار کرتی ہے۔پر آرزو کا پورا ہونا زِندگی کا درخت ہے۔"

پھر بھی مسیحی ہونے کے ناطے ۔ہمارے پاس ایک اُمید ہے۔جو کسی بھی حالت مین ہمیں بکھرنے نہیں دیتی یا ہم سے چھینی نہیں جاسکتی۔کیونکہ ہماری اُمید مسیح یسوع میں ہے۔وہ ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ہمارے پاس زمین پر رہتے ہوئے ۔اُس میں ہمارے پاس سب کچھ ہے۔اِس دُنیا سے جانے کے بعد ہماری زندگی اُس کے ساتھ ہے۔وہ راہ ،حق اور زندگی ہے۔وہ اُمید ، امن اور پیار مہیا کرتا ہے۔اِس دُنیا میں اور اِس کے بعد بھی۔

ہمیں جو اُمید ہے وہ یسوع مسیح کی موت سے جی اُٹھنے پہ یقین ہے ،جو یہ ثابت کرتا ہےکہ وہ اپنے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے قابل ہے۔ہم یہ وعدے بائبل مقدس میں موجود دیکھتے ہیں جو کہ خُداوند کا زندہ کلام ہے۔

رومیوں 15:4 میں یوں مرقوم ہے "کیونکہ جیتنی باتیں پہلے لکھی گئیں ۔وہ ہماری تعلیم کے لیے لکھی گئیں تاکہ صبر سے اورکِتاب مقدس کی تسلی سے اُمید رکھیں۔"

اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بطور کھلاڑی ہم اپنی تمام اُمیدیں اور خواب پورے کرتے ہیں یا اُن میں ایک بھی نہیں ۔ہمیں اِس زندگی میں مسیح یسوع میں اُمید ہے اور اِس سے ہم کھبی بھی نہیں ہار سکتے۔

اطلاق: چند لمحات کے لیے اُس اُمید کے بارے میں سوچیں جو مسیح یسوع میں آپ کو ہے۔آج پورا دن اُس کا شکر ادا کریں۔

کلام

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

فتح اور جدوجہد: خُدا جو کہتا ہے کیا وہ میرے پاس ہے؟

بطور کھلاڑی ایسی دُنیا میں رہتے ہیں ۔ دوسرے آپکی زندگی بارے میں بات کرتے ہیں ۔ دس دن کا منصوبہ آپکوسمجھنے میں مدد کرتا ہے ۔خُدا نے اپنے لے پالک بیٹا دیا۔ وہ اُمید ، سلامتی ، امن فراہم کرتا ہے ۔

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے Athletes In Action کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://athletesinaction.org/struggle-and-triumph/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔