YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

فتح اور جدوجہد: خُدا جو کہتا ہے کیا وہ میرے پاس ہے؟نمونہ

فتح اور جدوجہد: خُدا جو کہتا ہے کیا وہ میرے پاس ہے؟

2 دن 10 میں سے

میں ایمان سے جیتا ہوں

جینے کا صیح اور سچا راستہ ایمان ہے۔

لیکن ایمان دراصل کیا ہے ؟ایمان اِس بات کا یقین ہے کہ جس کی ہم اُمید کرتے ہیں اور جو ہم نہیں دیکھتے اپس کے بارے میں یقین دہانی ہے ( عبرانیوں 11:1)یا دیگر الفاظ میں ایمان کسی چیز کو دیکھنے سے پہلے خُدا کا ماننا ہے ۔ایمان خُدا پر بھروسہ رکھنا یا یقین کرناہے۔یہاں تک کہ جب آپ یہ نہیں سمجھتے کہ وہ کیا کررہا ہے اور کیوں کررہا ہے ۔

جس طرح بچے ہمیشہ اپنے اولدیں کے کام کرنے کے طریقہ کو نہیں سمجھتے ۔اِسی طرح ہم ہمیشہ خُدا کے کام کرنے کے طریقے کو نہیں سمجھ پائیں گے۔لیکن اگر ہمارے والدین کے دل میں ہماری بہترین دلچسپی ہے۔تو کیا یہ کہنا مناسب نہیں ہو گا ۔کہ ہمارے قادرمطلق باپ کے دل میں بھی ہماری بہترین دلچسپی ہے۔

ایمان ہمیں "واقعی ہی جنیے" کی اجازت دیتا ہے۔کیونکہ ایمان ، فکر ، شک اور خوف کو بدل کی صلاحیت رکھتا ہے۔اگر اہم اُسے چھوڑ دیں ۔فکر، شک اور خوف ہماری زندگی کی خوشیوں کو چوری کر لیتے ہیں۔

ہمارے پاس دو انتخاب ہیں۔پہلا دن بدن اِس فکر میں رہنا کہ حالات کیسے بدلیں گے۔اِس بات پر شک ہو نا کہ ہمارے حالات کھبی بہتر ہوں گے۔اور اِس بات سے ڈرتے ہیں۔کہ ہمارا مستقبل کیا ہو گا۔2 ایمان کے ساتھ جینا خُدا پر بھروسہ کرنا ۔جب ہم زندگی میں آگے بڑھتے ہیں تو حالات پر قابو پا لیتے ہیں۔کیونکہ وہ ہماری تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے (فلپیوں 19:4)۔اور ہماری بھلائی کے لیے ہرچیز کو پورا کرئے گا۔( رومیوں 28:8)

کیا کھیلوں پر ایمان کا اطلاق ہوتا ہے؟ مثال کے طور پر اُس کھلاڑی کو لیجیے۔ جس کا کھیل کا دورانیہ چوٹ کی وجہ سے ضائع ہو گیا ہو۔یا وہ کوچ کوغیر متوقع طور پر بر طرف کر دیاجائے۔ا،ن حالات میں کوچ اور کھلاڑی کے لیے ایسا سوال کرنا فطری ہے "ایسا کیوں ہے "

ہمارا ایمان یہ قبول کرتا ہے کہ شائد ہم زندگی میں یہ کھبی نہیں جان پاتے کہ ایسا کیوں ہے۔ایمان اِس بات کو منتخب کرنے پر توجہ کرتا ہے کہ خُدا کون ہے۔اُس کے وعدوں پر بھروسہ کرنا اور ایمان رکھنا کہ وہ آپ کی زندگی میں موجود ہے۔اِس طرح آپ کسی بھی چیز کو سنبھال سکتے ہیں۔

اطلاق:2-کرنتھیوں 7:5 کو زبانی یاد کرنا "کیونکہ ہم ایمان پر چلتے ہیں نہ کہ آنکھوں دیکھے پر "اگلی بار آپ کسی چیز کے بارے میں پریشانی محسوس کرتے ہیں تو اِس آیت کا باربار داہرئیں۔جب تک آپ کی پریشانی ختم نہیں ہو جاتی۔

اپنی پریشانیوں کو خُدا کے کلام کے ساتھ بدلنا ایمان کے ساتھ شروع کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

کلام

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

فتح اور جدوجہد: خُدا جو کہتا ہے کیا وہ میرے پاس ہے؟

بطور کھلاڑی ایسی دُنیا میں رہتے ہیں ۔ دوسرے آپکی زندگی بارے میں بات کرتے ہیں ۔ دس دن کا منصوبہ آپکوسمجھنے میں مدد کرتا ہے ۔خُدا نے اپنے لے پالک بیٹا دیا۔ وہ اُمید ، سلامتی ، امن فراہم کرتا ہے ۔

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے Athletes In Action کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://athletesinaction.org/struggle-and-triumph/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔