YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

باڑ: اپنی زندگی میں ایسے کاموں سے دور رہیں جن سے آپ کا پچھتانا پڑےنمونہ

Guardrails: Avoiding Regrets In Your Life

5 دن 5 میں سے

آپ گھر ہیں یا کام پر، اپنے دوستوں کے ساتھ ہیں یا خاندان کے ساتھ، ہم نے سیکھا ہے کہ اپنے رویہ کو کس طرح قابو کرنا اور تبدیل کرنا ہے۔ سیدھے بیٹھیں، مہربانی فرما کر جیسے الفاظ استعمال کر کے، پھر کام کہیں، اپنے لباس پر دھیان دیں۔ کام کریں۔


مگر اکثر ہم ایسے کام کرتے ہیں جو سمجھ سے باہر ہوتے ہیں۔ اکثر ہم اچھی طرح پیش نہیں آتے – ہم غصے میں شور کرتے ہیں اور تلخ باتیں کرتے ہیں۔ ہم بعد میں یہ بھی کہہ دیتے ہیں، " کہ پتہ نہیں میں نے یہ کیسے کر دیا!"


ہمیں یہ پتہ ہے، اگر ہم ایمان دار ہیں اور اتنے دلیر ہیں کہ اس کا سامنہ کر سکیں۔ یہ مسئلہ اندرونی ہے۔ یسوع اور بادشاہ سلیمان دونوں نے ہمیں بتایا کہ جو کچھ ہمارے دل میں ہے وہ مسئلہ پیدا کرتا ہے۔


ہمیں اپنے دل کے لئے بھی باڑ لگانی ہے۔ کیونکہ ہمارا رویہ جیسا ہو گا وہی ہمارے اندرونی کردار کو ظاہر کرے گا۔


چار ایسے جذبات ہیں جو ہمارے ضمیر کو جگاتے ہیں۔ انہوں ہمیں روکنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ ہمارے اندر ہمارے دل میں کیا چل رہے ہے۔ پچھتاوہ، غصہ، لالچ اور حسد وہ جذبات ہیں۔


پچھتاوہ کہتا ہے، "میں نے آپ کا کچھ دینا ہے۔" اس لئے کہ میں نے آپ سے کچھ لیا تھا۔ اس کے درعمل میں، اقرار کریں۔ اس شخص سے اقرار کریں؛ اپنی غلطی کو ظاہر کریں۔


غصہ کہتا ہے، "آپ نے میرا کچھ دینا ہے۔" مجھے دکھ دیا یا مجھے سے کچھ لیا ہے۔ اس کے ردعمل میں ، معاف کریں۔ اس شخص کو معاف کریں جس نے آپ کا کچھ دینا ہے۔ اس پریشانی کو دور کریں۔


لالچکہتا ہے، "میں نے اپنا کچھ لینا ہے۔" لالچ کا مطلب ہے کہ سوچنا کہ سب کچھ میرے ہی لئے ہے۔ لاچ کے ردعمل میں، عطیہ کریں۔ دل سے عطیہ کرنے والے بنیں۔ اس کی کوئی یاد نہ رکھیں اور اپنی تعریف کی امید بھی نہ رکھیں۔


حسد کہتا۔ "میں نے زندگی کا کچھ دینا ہے۔"جو مجھے ملنا تھا وہ کسی اور کو مل گیا ہے۔ حسد کے ردعمل میں، اس شخص کے ساتھ خوشی منائیں، جسے نے آپ سمجھے ہیں کہ آپ کے حق پر قبصہ کر لیا ہے۔ ایک تحریر لکھیں۔ جس بات پر آپ کو حسد ہے اس پر اس کی تعریف کریں۔


جو ہم جذباتی باڑ لگاتے ہمیں دھیان دینا چاہئے۔ وہ کسی خطرے کی نشان دہی کر رہے ہوتے ہیں۔ اگر ہم اس نشان دہی کو نظرانداز کریں گے تو مشکلات دوسری جانب ہمارے انتظار میں ہوں گی۔


اگر آپ کو یہ مطالعاتی منصوبہ اچھا لگا، تو باڑ کے عنوان پر Andy Stanley کے پانچ video پیغام دکھیں – اس کے علاوہ بہت سی videos مفت بائبل کی تعلیم کے لئے ملاحظہ کریں - http://anthology.study.

دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Guardrails: Avoiding Regrets In Your Life

سڑک پر باڑ لگائی جاتی ہے تا کہ گاڑیاں خطرناک علاقہ اور سڑک کی حد سے بارے نکلنے سے بچ جائے۔ ہم اکثر ان پر دھیان نہیں دیتے جب تک ہمیں ان کی ضرورت نہیں پڑتی- اس کے بعد ہم یقیناً شکرگزار ہوتے ہیں کہ وہ وہاں موجود ہیں، کیسا ل...

More

ہم North Point Ministries and Andy Stanley کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: https://www.anthology.study/anthology-app

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔