YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

باڑ: اپنی زندگی میں ایسے کاموں سے دور رہیں جن سے آپ کا پچھتانا پڑےنمونہ

Guardrails: Avoiding Regrets In Your Life

2 دن 5 میں سے

ہم اکثر کسی شخص سے دوستی کر کے پچھتاتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کسی ساتھ کام کرنے والے، کلاس میں آپ کے ساتھ پڑھنے والے یا ایسے شخص سے جس نے آپ کے پیار کو چھوڑ دیا ہو، اس کے ساتھ منسلک ہوں۔ آپ یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ کاش وہ آپ سے کبھی نہ ملتے۔ اگرچہ آپ اکیلے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ کو اس بات کا پچھتاوا ہو کہ آپ نے کیوں وہ تعلق بنایا۔


ان نتائج نے ہمیں سیکھایا ہے کہ (یہ مشکل طریقہ ہے) کہ ہمارے مستقبل پر ان لوگوں کا اثر ہوا جن کے ساتھ ہم نے وقت گزارا ہو۔ اس وجہ سے ہمیں تعلقات کی باڑ لگانی چاہئے۔


سلیمان، جو زندوں میں سے سب سے زیادہ عقل مند آدمی تھا کہتا ہے: "عقل مند کے ساتھ چل تو تو عقل مند ہو جائے گا۔۔۔" دوسرے لفظوں میں، فہم ایک دوسرے میں پھیلتا ہے۔ جب آپ کسی عقل مند شخص کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو آپ عقل مند ہو جاتے ہیں۔ یہ خود بخود ہو جاتا ہے۔


اس کا دوسرا حصہ ہمیں بتاتا ہے: "۔۔۔ احمق کا ساتھی نقصان اٹھائے گا۔" جب آپ احمق لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، تو آپ ان کے غلط فیصلوں کے اثرات سے دکھ اٹھاتے ہیں۔ آپ کسی خطرناک چیز کی زد میں آ جاتے ہیں۔ آپ کا کردار بھی احمق کی طرح برباد ہو جاتا ہے۔ آپ کو بھی اس کی طرح نکال دیا جاتا ہے۔ آپ کو دوبارے دعوت نہیں دی جاتی۔


جب ہم تعلقات میں باڑ لگاتے ہیں تو ہم "احمق کے ساتھ نہیں گرتے۔"


کیا آپ اپنے دوستوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ یہاں پر تین باڑیں ہیں جو ہمیں لگانی ہیں۔ جب ان میں سے کوئی واقعہ ہوتا ہے، اپنے ضمیر کو روشن کریں اس سے پہلے کے آپ نقصان اٹھائیں۔


۔1۔ آپ کسی کو ایسا شخص بن کر دیکھا رہے ہیں جو آپ حقیقت میں نہیں ہیں۔


۔2۔ پہلے جو چیز آپ کے لئے ٹھوکر کا باعث نہیں تھی اب آپ کو اس سے ٹھوکر پہنچ رہی ہے۔


۔3۔ آپ کو امید ہے کہ جن لوگوں کا آپ بہت خیال رکھتے ہیں ان کو آپ کے بارے میں معلومات نہیں۔


یاد رکھیں، باڑ لگانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کسی چیز (یا شخص) کو ٹھیک یا غلط ٹھہرا رہے ہیں۔ اس کا مقصد ہے کہ آپ کو حکمت اور فہم سے منسلک کرے۔ کیا آپ کی کوئی ایسی دوستی ہے جو آپ کو خطرناک طرف لے کر جا رہی ہے؟ آپ کس باڑ سے ٹھوکر کھا رہے ہیں اور آپ اس سے بچنے کے لئے کہا کر رہے ہیں؟

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Guardrails: Avoiding Regrets In Your Life

سڑک پر باڑ لگائی جاتی ہے تا کہ گاڑیاں خطرناک علاقہ اور سڑک کی حد سے بارے نکلنے سے بچ جائے۔ ہم اکثر ان پر دھیان نہیں دیتے جب تک ہمیں ان کی ضرورت نہیں پڑتی- اس کے بعد ہم یقیناً شکرگزار ہوتے ہیں کہ وہ وہاں موجود ہیں، کیسا ل...

More

ہم North Point Ministries and Andy Stanley کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: https://www.anthology.study/anthology-app

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔