YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

باڑ: اپنی زندگی میں ایسے کاموں سے دور رہیں جن سے آپ کا پچھتانا پڑےنمونہ

Guardrails: Avoiding Regrets In Your Life

4 دن 5 میں سے

جب آپ روپے پیسے کو باڑ لگانے کی بات کرتے ہیں تو آپ قرض سے دور رہنے کا سوچتے ہیں۔ قرص سے دور رہنا اچھی بات ہے، یسوع نے کہا، یہ ہو سکتا ہے کہ آپ قرض نہ لیتے ہوں اور آپ کے پاس بہت مال و دولت ہو پھر بھی آپ مالی طور پر کمزور ہو سکتے ہیں، دلچسپ بات ہے، ٹھیک؟ پڑھتے رہیں۔


آج کی بائبل کی تلاوت متی کی انجیل سے ہے اس میں یسوع بیان کرتے ہیں کہ ہم میں سے ہر کوئی کسی شخص یا چیز کا مالک ہے۔ پھر وہ ہمیں دو باتوں میں سے ایک کو منتخب کرنے کی دعوت دیتے ہیں: خدا یا دولت۔ اکثر ہمیں لگتا ہے کہ یسوع نے یہاں پر خدا اور شیطان میں سے انتخاب کی دعوت کیوں نہیں دی۔ مگر یسوع نے کہا کہ خدا کا بڑا مخالف روپیہ پیسہ ہے۔


ضروری بات یہ ہے کہ وہ ہمارے سامنے سوال بھی رکھتے ہے: کیا ہم روپیے پیسے کے مالک ہیں یا روپیہ پیسہ ہمارا مالک ہے؟


اگر ہم روپے پیسے کو باڑ نہیں لگاتے، ہم میں بہت سے دو طرح کے گڑھ میں گرتے ہیں۔ یا تو ہم خرچ کرتے کرتے تباہ ہو جائیں گے یا پھر آپ پیسے کو جمع کریں گے اور یہ آپ کو تباہ کر دے گا۔ یہ بے لگام خواہشات ہے۔ خریدیں، اچھا بنائیں، دوبارہ ایسا ہی کریں۔ اگلا کام ڈر کو لگام دینا ہے: کیا ہو گا جب میرے پاس ضرورت کے مطابق نہیں ہو گا؟ کیا ہو گا اگر ایسا میرے ساتھ ہو جائے؟


دونوں صورتوں میں پیسہ ہمارا مالک ہے۔ ہم اس کی تلاش میں ہیں، تاکہ ہم اسے ابھی خرچ کر سکیں۔ یا پھر ہم اسے تلاش کر رہے ہیں کہ ہم اسے جمع کریں اور بعد میں استعمال کریں۔


ہمیں پیسہ کو باڑ اس طرح لگانی ہے جس سے خدا ہمارا مالک ہو۔ متی 6 : 33 میں ہم اسے پڑھتے ہیں، اس میں کافی باتیں بتائی گئی ہیں کہ ہمیں پیسے کو کیسے سمجھنا اور استعمال کرنا ہے۔ اس کے آخر میں یہ الفاظ ہیں "پہلے تو اس کی بادشاہی کی تلاش کرو۔"


خدا کی بادشاہی ایسی ہے جس میں دوسرے لوگ پہلے آتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں ہم نے جو کل پڑھا تھا اسے دوبارہ پڑھیں: خدا کی بادشاہی میں ، جو کام دوسروں کے لئے اچھا ہے وہ کریں۔ یہ ہی باڑ ہمیں زیادہ خرچ کرکے تباہ ہونے سے بچائے گی اور لوک کو پیسہ دے نے سے ہمارے مال جمع ہو گا۔


دوسروں کو پہلے دیں۔پھر اپنے مستقبل کو محفوظ کریں۔ پھر، باقی جو بچ جائے اس پر زندگی گزاریں۔


پہلے دیں، بھر جمع کریں، باقی پر زندہ رہیں۔


باڑ کے بارے میں اچھی خبر: یہ خود کار بھی ہو سکتی ہے۔ آپ کو کسی ایسے ادارہ کو تلاش کرنا ہے جو لوگوں کا خیال رکھتا ہے اس کو اپنے عطیات دیں، یہ باڑ آپ کے روپے پیسے کو بغیر کیس کوشش کے اور سوچ کے سیدھا لے کر چلے گا۔

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Guardrails: Avoiding Regrets In Your Life

سڑک پر باڑ لگائی جاتی ہے تا کہ گاڑیاں خطرناک علاقہ اور سڑک کی حد سے بارے نکلنے سے بچ جائے۔ ہم اکثر ان پر دھیان نہیں دیتے جب تک ہمیں ان کی ضرورت نہیں پڑتی- اس کے بعد ہم یقیناً شکرگزار ہوتے ہیں کہ وہ وہاں موجود ہیں، کیسا ل...

More

ہم North Point Ministries and Andy Stanley کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: https://www.anthology.study/anthology-app

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔