YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

باڑ: اپنی زندگی میں ایسے کاموں سے دور رہیں جن سے آپ کا پچھتانا پڑےنمونہ

Guardrails: Avoiding Regrets In Your Life

3 دن 5 میں سے

ہماری زندگی میں ایسا شخص ہوتا ہے، وہ ہم بھی ہو سکتے، وہ ہماری اولاد بھی ہو سکتی ہے، جن کی زندگی بہت مختلف ہوتی اگر وہ اپنی جنسی بے راہ روی پر باڑ لگاتے۔


یہ کوئی اچھا انتخاب نہیں۔ حقیقت میں، اس سے بہتر کام معاشرے کے لوگوں کا ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ ہمیں، جب ابھی اخلاقی حدود کو رد کرتا دیکھیں تو وہ ہمیں ملامت کریں(اس میں سرزنش اور شرمندگی کا نشانہ بنانا شامل ہے)۔ ہم movies دیکھتے ہیں، گانے سنتے ہیں اور کتابیں پڑتے ہیں جس میں اپنے جیون ساتھی کے علاوہ دوسروں سے جنسی تعلقات کی تعریف ہوتی ہے۔ ہم نے انہیں اپنی تفریح کا باعث بنایا ہے۔ مگر حقیقت میں کیا ہو رہا ہے ۔۔۔ جب ہم کسی کو ایسے تعلقات میں دیکھتے ہیں؟ ہم حیران ہوتے ہیں۔


خبردار: معاشرہ آپ کو روکتا بھی ہے اخلاقی باڑ لگانے سے مگر آج کی تلاوت میں، پولس رسول بیان کرتا ہے کہ یہ کوئی ضروری ہیں۔


وہ بیان کرتا ہے کہ جنسی بے راہ روی ایک الگ قسم کا نقصان ہے۔ حقیقت میں، وہ بیان کرتا ہے کہ یہ اپنا ہی نقصان کرنے کی درجہ بندی میں آتا ہے، وہ کہتا ہے کہ یہ ایک ایسا گناہ ہے جو آپ "اپنے جسم کے خلاف کرتے ہیں۔" دوسرے لفظوں میں، یہ اس شخص کے لئے تو برا ہے ہی جو آپ کے ساتھ شامل ہے اور یہ آپ کے لئے بھی بہت نقصان دے ہے۔ اس کے علاوہ، آپ اس کے اثرات سے کبھی بچ نہیں سکتے۔ ہم روپے پیسے کے نقصان اور تعلم حاصل کرنے کے دوران ہونے والے نقصان کے اثرات کے بعد بحال ہو سکتے ہیں۔ مگر جنسی گناہ مختلف ہے۔ کیا یہ معاف ہو جاتا ہے؟ ہاں خدا جو ہر حال میں آپ کو قبول کرتا اور محبت کرتا ہے معافی دے دیتا ہے، اگر آپ دوبارہ یہ حرکت نہ کریں۔


تو پولس کی نصیحت کیا ہے؟ "اس سے بھاگو۔۔۔"


کیا ہر شوہر نہیں چاہتا کہ اس کی بیوی اس کام سے بھاگے؟ کیا ہر بیوی نہیں جاہتی کہ اس کا شوہر اس کام سے بھاگے؟ "جنسی بے راہ روی سے بھاگو۔"


ہم ذاتی باڑ کیسے لگا سکتے ہیں؟ آئیں دیکھتے ہیں کہ یسوع گناہ کو کیسے بیان کرتا ہے اور پھر ہم دیکھیں گے کہ جنسی گناہ پر یہ کیسے لاگو ہوتا ہے۔ اپنی زمینی خدمت کے دوران، یسوع نے بیان کیا کے جو دوسرے کے لئے اچھا ہے وہ ہی کریں۔ گناہ ہمیں اس بات کے مخالف چلتا ہے۔ جب بھی میں اپنا فائدہ آپ کے فائدہ سے پہلے سوچتا ہوں تو یہ گناہ ہے۔ جب بھی آپ اپنا فائدہ میرے فائدہ سے پہلے سوچتے ہیں تو یہ گناہ ہے۔


ہمیں جنسی تعلقات پر باڑ لگانی ہے تا کہ ہم وہ کام نہ کریں جو کسی کے لئے اچھا نہیں۔ کیا وہ اس سے شرمندہ ہوں گے؟ کیا یہ ایک ایسا راز بن گیا جو ان کی ساری عمر ان پر دھبہ بنا رہے گا؟ کیا یہ ان کے آنے والے تعلقات کو ظاہر کرتا ہے؟ پولس کہتا ہے اس سے "بھاگو۔"

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Guardrails: Avoiding Regrets In Your Life

سڑک پر باڑ لگائی جاتی ہے تا کہ گاڑیاں خطرناک علاقہ اور سڑک کی حد سے بارے نکلنے سے بچ جائے۔ ہم اکثر ان پر دھیان نہیں دیتے جب تک ہمیں ان کی ضرورت نہیں پڑتی- اس کے بعد ہم یقیناً شکرگزار ہوتے ہیں کہ وہ وہاں موجود ہیں، کیسا ل...

More

ہم North Point Ministries and Andy Stanley کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: https://www.anthology.study/anthology-app

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔