YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

یسوع: ہماری فتح کی پہچاننمونہ

Jesus: Our Banner of Victory

7 دن 7 میں سے


موت پر فتح


جب یسوع ہمارے گناہوں کی خاطر مرا اور ہماری معافی کی قیمت ادا کی، تو اس نے ہمیں خدا سے ہمیشہ کی جدائی سے بچایا۔اس نے موت کی ناامیدی کو تبدیل کر کے امید کی زندگی کا مستقبل عطا کیا جو ہمیشہ خداوند کی موجودگی میں ہے۔ اور جب وہ قبر سے جی اٹھا، یسوع نے موت پر اپنی حتمی فتح کو ظاہر کیا، یہ اس بات کا ثبوت تھا کہ موت کی طاقت یسوع کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔ مکاشفہ 1 : 18 میں یسوع فرماتا ہے، "اور زِندہ ہُوں ۔ مَیں مَر گیا تھا اور دیکھ ابدُالآباد زِندہ رہُوں گا! اور مَوت اور عالَمِ ارواح کی کُنجِیاں میرے پاس ہیں۔"


ہماری اس زندگی میں موت ایک دشوار سچائی ہے، اسی طرح ہم اس تکلیف کو تجربہ کرتے ہیں جس میں ہم اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں اور اکثر اپنی بے ثباتی سے بھی اسے لڑنا پڑتا ہے، ہم اس سچائی سے حوصلہ افزائی حاصل کرتے ہیں کہ موت کی کنجی یسوع کے پاس ہے اور اس نے ہمیں دوسرا رستہ عطا کیا ہے جس کے ذریعہ ہم ہمیشہ کی زندگی حاصل کر سکتے ہیں۔ زمین پر ہماری موت خاتمہ نہیں۔ ابھی بہت کچھ ظاہر ہونے والا ہے! یسوع نے یوحنا 11 : 25 میں وعدہ کیا، " یِسُو ع نے اُس سے کہا قِیامت اور زِندگی تو مَیں ہُوں ۔ جو مُجھ پر اِیمان لاتا ہے گو وہ مَر جائے تَو بھی زِندہ رہے گا۔"


کیونکہ یسوع نے ہمیں ابدی موت سے بچا لیا ہے، ہمیں اپنی زندگی ڈر کر نہیں گزارنی۔ ہمیں جرات سے آزاد زندگی بسر کرنی ہے جو کثرت کی زندگی ہے، یہ جانتے ہوئے کہ دنیا میں کچھ بھی ہو جائے، ہمیں خدا کی حضوری میں ہمیشہ زندہ رہنا ہے اور اس کے خاندان کا حصہ بن کر رہنا ہے۔ اگرچہ ہم اپنے پیاروں کی وجہ سے غم زدہ ہو جاتے ہیں، ہمارے اس غم میں امید ہے۔ہم یہ جانتے ہوئے کہ اگر وہ یسوع پر ایمان رکھتے ہیں تو انہیں دوبارہ ملیں گے اور خدا کے جلال کو ایک ساتھ محسوس کریں گے۔


عیدقیامت المسیح کے اس اتوار یاد کریں کہ یسوع کی موت پر فتح کو اپنے دلوں پر اثر کرنے دیں اور اپنا دھیان زندگی کی بےثباتی سے ہٹا کر ہمارے اس تحفظ پر لگائیں جو آسمان پر ہے۔ یقیناً موت کا ڈنگ نہ رہا! اس فتح کا جشن منائیں، شکرگزار سے بھر پور ہوں اور اپنے گناہوں پر دھیان دیتے ہوئے یہ یاد رکھیں کہ زمین کے ہر فرد کا حق ہے کہ آسمان کی وہ امید رکھے جو آپ کے پاس ہے۔ یہ ہی بات یسوع کے دل میں تھی جب اس نے بنی نوع انسان کے لئے جان دی: کہ ہم میں سے ایک بھی اس کے بغیر ابدی زندگی سے محروم نہ رہ جائے۔ آپ دنیا کو بتائیں جو یسوع نے آپ کے لئے کیا اور اس کے پیار کے بارے میں جو وہ دنیا سے کرتا ہے، آپ کے پاس شکرگزاری کا اس کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ نہیں۔ یہ ہی وہ طریقہ ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنی زیادہ تر زندگی گزارنی ہے۔ تو آگے بڑھیں اور کثرت کی زندگی بسر کریں – کیونکہ وہ زندہ ہے!۔


p>Download today's image here.

دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Jesus: Our Banner of Victory

جب ہم عید قیامت المسیح مناتے ہیں تو ہم تاریخ کی عظیم ترین فتح کا جشن مناتے ہیں۔ یسوع نے اپنی موت اور جی اٹھنے کے ذریعے گناہ اور قبر کی طاقت اور ان سے رونما ہونے والے اثرات پر غلبہ پا لیا، وہ اپنی فتح میں ہمیں بھی شامل کر...

More

ہم اس پلان کو فراہم کرنے کیلیے Church of the Highlands کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی https://www.churchofthehighlands.com ملاحظہ فرمائیں۔

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔