YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

یسوع: ہماری فتح کی پہچاننمونہ

Jesus: Our Banner of Victory

6 دن 7 میں سے


آزمائش پر فتح


ہمیں نہیں چاہتے کہ کوئی ہمیں یاد دلائے کہ آزمایش ایک حقیقت ہے – آج سے پہلے کبھی بھی دنیا آپ کے اتنی قریب نہیں تھی کہ آپ ایک اشارہ کریں اور وہ آپ کے پاس آ کھڑی ہو۔ کیا ہم کبھی شیطان کے آزمائش کے طریقہ کے بارے میں سوچنا بند کرتے ہیں؟ ہمیں آزمائش کے طریقہ کار کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اس طرح ہم بہتر طور پر اس کا مقابلہ کر سکیں گے۔


پیدایش کی کتاب میں شیطان نے حوا کی آزمائش خدا کے کلام اور اس کے ارادہ پر سوال اٹھا کر کی اور اس کے ردعمل سے دنیا میں گناہ اور موت داخل ہوئے۔ 2 سموئیل میں داؤد بادشاہ نے گھر رہنا پسند کیا "اس وقت جب بادشاہ کی جنگ میں موجودگی ضروری ہوتی تھی۔" اس نے دوسروں کو اپنی جگہ لڑنے بھیج دیا۔ اگر داؤد اس جگہ ہوتا جہاں خدا نے اسے بھیجا تھا تو وہ کبھی بت سبع کو دیکھنے کے لئے چھت پر اکیلا نہ ہوتا۔ نتیجہ میں ہم کفر اور قتل دیکھتے ہیں جو داؤد کی کہانی میں شامل کیا گیا۔ جب روح یسوع کو متی 4 باب میں بیابان میں لے گیا تو شیطان نے خدا کے بیٹے کو کلام کی آیات سے آزمانے کی کوشش کی۔


ہمارے دشمن کا لگاتار یہ کام ہے کہ ہمیں سوال اٹھانے پر مجبور کرے، خدا کے کلام پر، اس کے مقصد پر اور اس کے خیالات پر جو ہمارے لئے ہیں۔ اگر آپ شیطان کے ساتھ گفتگو میں شامل ہو جاتے ہیں تو یہ ایک پھسلنی جگہ ہے جو آپ کی زندگی میں بے ترتیبی اور تکلیف لے کر آئے گی۔ مگر یسوع کو پتہ ہے کہ خدا پر سوال اٹھانے کی آزمائش میں کیسا لگتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ وہ ہر قسم کی آزمائشوں سے ہو کر گزرا – اور اس نے ہمیں راستہ فراہم کیا جو کہ ان سے بچنے کے لئے فائدہ مند ہے اور ہمیں آزادی سے آگے بڑھے میں مدد دیتا ہے۔ جب اس نے صلیب پر ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کی تو اس نے دشمن کی انسانیت کے خلاف طاقت کو ختم کر دیا۔ اس کی قربانی کی وجہ سے اب ہم شیطان کے اختیار میں نہیں!


یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ آزمایشوں پر فتح میں یسوع کی پیروی کرنے کے لئے ہمارا دھیان ہمارے ماضی پر ہونا چاہئے۔ ہمیں روز اس بات کا اقرار کرنا چاہیے کہ ہمارا دشمن ہماری زندگی میں اپنا پرانہ اختیار قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس لئے ہر ردعمل میں محتاط رہیں، اپنی آزادی کی زندگی کے تحفظ کے لئے یسوع کے ذریعہ،حفاظتی اقدام اٹھائیں، اپنی آزمائش کے وقت خدا کی مدد مانگیں اور اپنے ادرگرد راستباز دوست بنائیں جو آپ کو برے کاموں سے روکتے رہیں۔ پولس رسول افسیوں 6 باب میں بتاتا ہے کہ خُدا کے سب ہتھیار باندھ لوتاکہ تُم اِبلِیس کے منصُوبوں کے مُقابلہ میں قائِم رہ سکو۔


عیدقیامت المسیح کے اس ہفتہ یاد کریں کہ یسوع نے آپ کی زندگی میں دشمن کی طاقت کو رد کردیا ہے۔ دعا کریں جیسے افسیوں 6 : 10 – 19 میں بتایا گیا ہے کہ خدا کے سب ہتھیار ہرروز باندھیں۔ خدا کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو آزمائشوں سے بچا کر آزادی سے رہنے کی طاقت عطا کی ہے اور خدا سے مانگیں کہ وہ آپ کو مزید مضبوط کرے جہاں آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وہ آپ کی رہنمائی کرے گا کہ آپ کی کیا کمزوری ہے اور دشمن کے سامنے کھڑے ہونے کی طاقت عطا کر گا۔ یسوع کی فتح کی وجہ سے آپ ان آزمائشوں کے غلبہ سے بچ جائیں گے۔


Download today's image here.

دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Jesus: Our Banner of Victory

جب ہم عید قیامت المسیح مناتے ہیں تو ہم تاریخ کی عظیم ترین فتح کا جشن مناتے ہیں۔ یسوع نے اپنی موت اور جی اٹھنے کے ذریعے گناہ اور قبر کی طاقت اور ان سے رونما ہونے والے اثرات پر غلبہ پا لیا، وہ اپنی فتح میں ہمیں بھی شامل کر...

More

ہم اس پلان کو فراہم کرنے کیلیے Church of the Highlands کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی https://www.churchofthehighlands.com ملاحظہ فرمائیں۔

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔