YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

یسوع: ہماری فتح کی پہچاننمونہ

Jesus: Our Banner of Victory

4 دن 7 میں سے


ڈر پر فتح


ہماری دنیا آج کل دل سوز خبروں سے بھری ہے اور ناختم ہونے والی بری خبریں ہمارے ارد گرد پھیلی رہتی ہیں، بڑی آسانی سے ڈر ہم پر چھا جاتا ہے۔ ہم ایسی چیزوں سے ڈرتے ہیں جن کو ہم جانتے بھی نہیں، ہم درد اور کسی نقصان سے ڈرتے ہیں، اس خیال سے ڈرتے ہیں کہ ہمارے پاس ترقی کرنے کا موقع نہیں۔ مگر جب ہمارے بے عیب نجات دہندہ نے ہمارے گناہ کا کفارہ دینے کے لئے صلیب اٹھائی تو اس نے ہم پر کامل محبت ظاہر کی۔ محبت کی طاقت کے سامنے گناہ کے اثرات اور دنیا کی تاریکی جس میں ڈر بھی شامل ہے مغلوب ہیں۔


1 یوحنا 4 : 18 میں بیان کیا گیا ہے کہ "۔۔۔کامِل مُحبّت خَوف کو دُور کر دیتی ہے۔۔۔"صلیب پر اس محبت کے کامل اظہار سے یسوع ڈر پر فتح کو ظاہر کرتا ہے اور وہ ہمیں اس فتح میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم ذہنی، دلی اور روحانی طور پر اطمینان سے رہیں۔ مگر یہ ہماری مرضی ہے کہ ہم اس فتح مند محبت کی طاقت کو حاصل کریں اور اس میں آگے بڑھیں۔ رومیوں کے نام خط 8 :38 میں پولس رسول بیان کرتا ہے کہ اس کو یقین ہے کہ ہمیں خدا کی محبت سے کوئی چیز جدا نہیں کر سکتی۔ ہمارے پاس بھی یہ موقع ہے کہ ہم خدا کی محبت پر جو ہمارے لئے ہے لا تبدیل یقین رکھیں اور اس محبت ہے حاصل ہونے والے اطمینان میں قائم رہیں۔ اگر کبھی آپ کے دل میں یہ سوال آئے کے خدا کی محبت کی انتہا کیا ہے تو آپ صلیب کی طرف نظر کریں۔


جب ڈر آپ کے دروازہ پر دستک دیتا ہے تو آپ کو انتخاب کرنا ہے: کہ آپ اسے خود پر قبصہ کرنے دیں یا یاد کریں یسوع کا فتح بخش محبت بھرا عمل اور اس پر یقین کرنا سیکھیں کہ اس نے یہ جنگ آپ کے اطمینان کے لئے جیتی۔ جب اس دنیا میں سب کچھ خراب ہوتا نظر آئے تو سچائی پر قائم ہو جائیں کہ ڈر کا آپ ہر کوئی اثر نہیں۔ اس سے اطمینان حاصل کریں اور جرات سے آگے بڑھیں، یہ جانتے ہوئے کہ آپ اس کی محبت سے بھرے ہوئے ہیں۔


Download today's image here.

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Jesus: Our Banner of Victory

جب ہم عید قیامت المسیح مناتے ہیں تو ہم تاریخ کی عظیم ترین فتح کا جشن مناتے ہیں۔ یسوع نے اپنی موت اور جی اٹھنے کے ذریعے گناہ اور قبر کی طاقت اور ان سے رونما ہونے والے اثرات پر غلبہ پا لیا، وہ اپنی فتح میں ہمیں بھی شامل کر...

More

ہم اس پلان کو فراہم کرنے کیلیے Church of the Highlands کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی https://www.churchofthehighlands.com ملاحظہ فرمائیں۔

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔