غیر متزلزل شادمانی :جیت سے زیادہ کے لیے مقابلہ کرنانمونہ

غیر متزلزل شادمانی :جیت سے زیادہ کے لیے مقابلہ کرنا

5 دن 5 میں سے

ابدی شادمانی

مضبوط بنیاد

مقابلہ اکثر خوشی کے جذبات لاتا ہے۔ ایک مشکل مقابلے کے بعد کھیل کو جیتنا ایک احساس کو ظاہر کرتا ہے۔اپنے کھیل کے ایک دلچسپ لمحے کے بارے میں سوچیں جب آپ نے خوشی محسوس کی۔اب سوچیں کہ دو دن بعد آپ کو اس لمحے کے بارے میں کیسا لگا، ایک ماہ بعد؟ ایک سال کے بعد؟ اُس لمحے کے بارے میں سوچیں کہ کیا وہ لمحہ اب بھی مثبت جذبات لاتا ہے۔لیکن ہم اس واقعہ سے جیتنے دور ہوتے جایئں گےخوشی اُتنی ہی کم ہوتی جائے گی۔

مقابلہ جات کے موسم میں میری ٹیم نے ناقابل فراموش انداز میں بکنے والے ہجوم کے سامنے سیمی فائنل میچ جیتا۔ہم ایک گول کے خسارے میں تھےاور نے میچ کے آخری لمحات میں گول کرکے سکور برابر کردیا۔پھر ہم نے پنلٹی ککس میں یہ میچ جیت لیا۔میں نے سوچا لمحے کی خوشی میری پوری زندگی میں رہے گی۔ پھراگلے ہفتے ہم چمپین شپ ہار گئے۔جیتنے کی یہ خوشی جلد ہی یعنی ایک ہفتے بعد مایوسی میں بدل گئی۔

ایک کھلاڑی کی زندگی ہمیشہ غیر متوقع ہوتی ہے۔ہمیں اونچائی اور پستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگر ہماری خوشی کا انحصار حالاتپے تو ناکامیاں آسانی کے ساتھ ہماری حوصلہ شکنی کر سکتی ہیں۔اپنی نیکی میں، خُدا ہمیں ایک بہتریں راستہ پیش کرتا ہے۔وہ پیش کش کرتا جو ہار یا جیت پر منحصر نہیں بلکہ "اُس" پر ہے۔

پولس رسول کرنتھیوں کو لکھے گئے خط میں خُدا کے ساتھ ہمارا موازانہ ایک کھلاڑی کے مقابلے کے ساتھ کیا گیاہے۔پولس رسول کہتے ہیں کہ کھلاڑی عارضی انعام کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔لیکن ہم ابدی انعام کے لیے محنت کرتے ہیں۔

پولس رسول بتاتے ہیں کہ ہمارا"تاج" ٹرافیاں ، میڈلز جیتنے کی تعداد آخری نہیں ہوگی۔لیکن یسوع مسیح پر ایمان لانے کا انعام، اُس کے ساتھ ابدی زندگی ہے اور یہ تاج ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا۔

زبور 11:16میں مرقوم ہے "تیرے حضور میں کامل شادمانی ہے" خُدا اس زبور میں ہمارے ساتھ ایک خوبصورت وعدہ کرتا ہے۔وہ وعدہ اُس کی موجودگی اور شادمانی ہے۔ مکمل ہونےکا مطلب ہے کہ خُدا ایک ایسی خوشی دیتا ہے ۔جس سے ہم مکمل طور پر مطمن ہو جاتے ہیں اور یہ خوشی کھبی اُس کے ساتھ ختم نہیں ہوگی۔ ہمارے دل ہمیشہ شادمان رہیں گے۔

اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم اداس یا مایوس نہیں ہو سکتے۔اس کا سادھا سا مطلب یہ ہے ہم خوشی کا ذریعہ محفوظ بنیاد پر بناتے ہیں۔اگرچہ اس کھیلوں کے موسم نے مجھے مایوس کیا۔پھر بھی میں نے اپنے دل میں خوشی کا اظہار کیا ۔۔کیوں ؟کیونکہ میں نے اپنا خزانہ آسمان پر جمع کیا ہے۔میں خوشی کے ساتھ جُڑا ہوا ہوں جیسے کوئی نہیں چھین نہیں سکتا۔جسے میں اپنے نجات دہندہ کی موجودگی میں پاتا ہوں۔ جیت میں نہیں، کامیابیوں میں نہیں۔ اپنے شائقین کے سامنے اچھے بننے کے لیے نہیں ، لیکن صرف یسوع مسیح میں!

اطلاقی سوالات

  • ایسی کون سی آیت یا حوالہ ہے جو آپ کو زمینی نقطہ نظر کی بجائے ابدی نقطہ نظر پر مرکوز رکھ سکتا ہے؟
  • ابدی خوشی کیسے آپ کے لیے آزادی لا سکتی ہے۔ کہ آپ اپنی بہترین کارکردگی کا مقابلہ کریں؟

دُعا:

خُداوند ، ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے ہمیں ایک عجیب طرح کی شادمانی دی ہے۔ایسی خوشی جو کھبی ختم نہیں ہوگی۔ہم دُعا گو ہیں کہ آپ ہماری نظریں اپنی خوشی پر مرکوز رکھنے میں ہماری مدد کریں۔نہ کہ صرف ہماری کامیابی پر۔ہماری ایمان کی مضبوطی اور ابدی انعام کے لیے ہماری مدد کریں۔آمین

خلاصہ

بائبل مقدس میں یوسف کی کہانی ایک کھلاڑی کی زندگی سے متعلق ہے۔

یوسف، یعقوب کے بیٹوں میں سے ایک، جوانی میں ہی عظمت اور قیادت کے خواب دیکھتا تھا۔ لیکن اس کے سفر میں مشکلات اور ناکامیاں تھیں۔ یہ ایک کھلاڑی کی چوٹ یا ناکامی کی طرح ہے۔ اس نے بری کالوں اور ناانصافیوں کا تجربہ کیا۔ آزمائشوں کے باوجود، یوسف نے خدا پر بھروسہ کیا، اپنی راستی کو برقرار رکھا، اور ثابت قدم رہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ، یوسف کے ایمان اور استقامت نے ایک انعام دیکھا۔ وہ اقتدار میں آیا اور بالآخر اپنے خاندان اور بہت سے دوسرے لوگوں کو قحط سے بچایا۔ یوسف سمجھ گیا کہ خدا کام کر رہا ہے، یہاں تک کہ جب راستہ غیر واضح لگ رہا تھا۔ اس سب کے ذریعے، اس نے خدا کو جلال بخشا۔

ہماری دعا ہے کہ آپ کے مقابلے سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں آپ کا نقطہ نظر ایک جیسا ہو۔ خُدا کے کلام کو اپنے سامنے رکھیں اور اپنی نگاہیں اُس پر مرکوز رکھیں!

اگلے اقدامات

ایتھلیٹس ان ایکشن کے پاس کھیلوں سے نمٹنے کے دوسرے منصوبے ہیں۔ آپ ان منصوبوں کا استعمال اپنے آپ کو مقابلے کے لیے بھی کر سکتے ہیں۔ آپ ان منصوبوں کو بائبل ایپ میں AIA کنکشن صفحہ پر تلاش کر سکتے ہیں۔ نئے مواد کی اطلاعات موصول کرنے کے لیے "فالو کریں" بٹن پر کلک کریں۔

ایکشن لیں۔

ہو سکتا ہے کہ آپ ہمارے پبلشر پیج سے مزید ذاتی نو عیت کے سفر پر بھی غور کرنا چاہیں۔ ہمارے پاس ایک کھلاڑی کے طور پر روحانی طور پر آپ کی مدد کرنے کے لیے بہت سے دوسرے آئیڈیاز اور دیگر بائبل ایپ کے منصوبے ہیں۔ براہ کرم ہیلو کہنے کے لئے آئیں۔

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

غیر متزلزل شادمانی :جیت سے زیادہ کے لیے مقابلہ کرنا

خوشی صرف ایک احساس نہیں بلکہ طاقت کا منبع ہے۔اس ڈیوشن میں آپ دریافت کریں گےکہ کس طرح اعتماد ،امن اور مقصد کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔ذاتی کہا نیاں،عملی بصریتیں اور کلام پاک آپ کی توجہ مسیح کی طرف مبزول کرنا ہے۔ہم مقابلے کے نتاٰئج سے بڑھ کر ایک پایٰدار خوشی کی طرف بڑھیں۔ایتھیلٹ کیٹ ویزنر کا لکھا ہوا یہ پانچ روزہ منصوبہ ایتھلیٹس کے مقابلے کی سیریز کا حصہ ہے۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Athletes In Action کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: yv.cru.academy/landing/en/aia/unshakeable_joy