غیر متزلزل شادمانی :جیت سے زیادہ کے لیے مقابلہ کرنانمونہ

غیر متزلزل شادمانی :جیت سے زیادہ کے لیے مقابلہ کرنا

3 دن 5 میں سے

شادمانی بذریعہ عمل

مقابلے کے بعد

زبور 20: 5 " ہم تیری نجات پر شادیانہ بجایئں گے۔اور اپنے خُدا کے نام پر جھنڈے کھڑے کریں گے ۔خُداتیری تمام درخواستیں پوری کرئے"

اپنی آنکھیں بند کریں اور اپنے اُن پسندیدہ لمحات کے بارے میں سوچیں جو کھیل میں فتح کے دوران تھے۔ایک گہری سانس لیں اور اپنے آپ کو واپس اُس جگہ پر دیکھیں ۔اُس بارے میں سوچیں کہ آپ کو اُس وقت کیسا لگا۔آپ کیا کہہ رہے تھے اوع اُس جیتنے والے لمحہ میں آپ کا ردعمل کیا تھا۔

جب ہم جیت جاتے ہیں تو اُس وقت خُدا کی تعریف کرنااور خوشی منانا آسان لگتا ہے۔اور ہمیں چاہیے ۱ کیونکہ فتح منانے کے لائق چیز ہے۔یہ بہت اچھا ہو گا کہ اگر خُدا کھیل میں جیتنے کے لیے ہر دُعا کا جواب دے۔ لیکن یہ حقیقت نہیں ۔کھبی کھبی ہم اپنا بہتریں دیتے ہیں لیکن پھر بھی ہم ہار جاتے ہیں ۔پھر ہم کیا کریں گے؟

یعقوب کی کتاب ہمیں بتاتی ہے ۔کہ جب ہم آزمائشوں کا مقابلہ کرتے ہیں تو اُس ساری خوشی کا حساب کریں۔ایک لمحہ کا انتظار کریں ۔۔۔خُدا چاہتا ہے کہ ہم نہ صرف جیتنے پر خوشی کا اظہار کریں بلکہ ہارنے پر بھی شادمان ہوں؟ ہاں وہ کرتا ہے۔

ہارنا تکلیف دہ ہے۔اور کوءی بھی کھلاڑی اس احساس سے لُطف اندوز نہیں ہوتا۔لیکن ہمیں یہ سمجھنا چاہیے۔کہ ہر چیلنج میں کوئی نہ کوئی مقصد ہو تا ہے۔یعقوب کی کتاب میں خُدا ہمیں بتاتا ہے کہ مقصد مستقل مزاجی کو فروغ دیتا ہے۔

کالج میں میری زندگی کا آغاز ویسا نہیں ہوا جس کی مجحے توقع تحی۔سیزن کے تین ہفتوں میں مجحے اس سیزن ختم ہونے میں آنسو کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک سال میں مجحے دوسی مرتبہ بحالی میں سے گذرنا پڑا۔اگل سیزن میں مجحے تیار رہنے کے لیے سخت مھنت کرنا پڑی۔اگلے سیزن کے شروع ہونے سے چند دن پہلے میرے گُھٹنے میں تیسری مرتبہ چوٹ لگی۔جس نے مجحے ایک اور سیزن سے مھروم ہونے پر مجبور کر دیا۔

ایسے حالات میں خُدا سے ناراض ہونااور مایوس ہونا اور اپنی اُمید کو کھو دینا بڑا آسان ہے۔لیکن میرا یقین تھا کہ خُدا میری بہتری کے لیے مجحے تیار کر رہا تھا۔

وہ ہمیں درد میں سے گذرنے کی اجازت دیتا ہے تا کہ ہم مسیح کے تجربہ کا ر شاگرد نیں اور نشوونما اور ترقی بھی پائیں۔مجھے یہ جان کر بہت شادمانی ہوئی کہ خُدا میرے لیے کچھ بہتر کر رہا اور مجھے اُسے کے مطابق تیار کر رہا ہے۔میں نے اس یقین دہانی کو مشکل حالات کے زخموں کے موسم میں جانا۔اس شادمانی کی وجہ سے ، میں اس قابل ہوا کہ میں اپنے ساتھیوں کی راہنمائی کر سکوں ۔تین سالوں کی ثابت قدمی کا یہ نتیجہ نکلا کہ میں نے ایک پیشہ ور فٹ بال ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ کیا۔

خُدا اس بات کی فکر کرتا ہے کہ ہم جیتیں یا ہار جائیں، ہم صحت مند ہوں یا ذخمی۔۔ لیکن وہ اس سے بڑھ کر اس بات کی زیادہ پرواہ کرتا ہےکہ ہم کون ہیں یا ہم نے کیا کیا ہے۔ہم مشکلات کے دوران خوشی اور شادمانی کا مظاہرہ کر سکتے ہیںاور اس بار پر بھروسہ کر سکتے ہیں کہ وہ ہماری بھلائی کے لیے سب کچھ کر رہا ہے۔(رومیوں28:8)ہم یہ جان کر شادمانی حصل کر سکتے ہیں کہ خُدا ہمیں اپنے جیسا بنانے کے لیے ہمارے دلوں پر کام کر رہا ہے۔یسوع جیسا بننا جشن منانے کے لائق ہے۔

جب ہم جیتتے ہیں تو میں یسوع کی تریف اورحمد کرتا اور اُس کے نام کو جلال دیتا ہوں ۔جب میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی ہمت رکھتا ہوں تو میں خُدا کی تعریف کرتا ہوں کہ خُدا نے مجھے یہ کام کرنے کی طاقت دی۔جس میں محبت رکھتا ہون ۔جب ہم ہار جاتے ہیں تو میں تب خُدا کی حمد و تعریف کرتا اور شکریہ ادا کرتا ہو کہ اُس نے مجھے خلق کیا۔

اطلاق کے سوالات

  • بائبل مقدس کی کون سی آیت آپ کو یاد دلا سکتی ہے کہ خُدا تب بھی کام کر رہا ہے جب آپ کسی مشکل سے گُذر رہے ہوں؟
  • وہ کون ہے جو آپ کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے کہ آپ نقصان کے باوجود ، کسی چوٹ یا کسی اور مشکل لمحہ میں وفادار رہنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔

دُعا:

خُداوند ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ ہماری بھلاءی کے لیے سب کچھ کرتے ہیں۔جب ہم کامیاب ہوں تو سارا جلال آپ کے نام کو دینے میں ہماری مدد کریں۔اگر ہم کامیاب نہ ہوں تو بھی آپ کی تعریف کرتے رہنا یاد رکھنے میں ہماری مدد کریں۔اپ ہر قسم کے حالات اور مشکلات میں ہمارے ساتھ ہیں۔آپ جیسا بننے کے عمل میں خوشی اور شادمانی تلاش کرنے میں ہمار مدد کریں چاہے اُس وقت جب یہ تکلیف دہ بھی ہے۔

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

غیر متزلزل شادمانی :جیت سے زیادہ کے لیے مقابلہ کرنا

خوشی صرف ایک احساس نہیں بلکہ طاقت کا منبع ہے۔اس ڈیوشن میں آپ دریافت کریں گےکہ کس طرح اعتماد ،امن اور مقصد کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔ذاتی کہا نیاں،عملی بصریتیں اور کلام پاک آپ کی توجہ مسیح کی طرف مبزول کرنا ہے۔ہم مقابلے کے نتاٰئج سے بڑھ کر ایک پایٰدار خوشی کی طرف بڑھیں۔ایتھیلٹ کیٹ ویزنر کا لکھا ہوا یہ پانچ روزہ منصوبہ ایتھلیٹس کے مقابلے کی سیریز کا حصہ ہے۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Athletes In Action کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: yv.cru.academy/landing/en/aia/unshakeable_joy