غیر متزلزل شادمانی :جیت سے زیادہ کے لیے مقابلہ کرنانمونہ

خوشی سے لبریز ہونا
مقابلے سے پہلے
کیا آپ کو کسی بڑے مقابلے سے پہلے رات کو سونے میں مشکل آئی ہے ؟ کیا آپ کا دل کھبی ابتدائی سیٹھی بجنے سے پہلے تیز دھڑکنے لگا ہو؟ مقابلے سے پہلے توقع، جوشاور اعصابی تناو ایک عام بات ہے۔لیکن ہم سب ان احساسات کومختلف محسوس کرتے ہیں۔
جب ہم توانائی کو پیداواری چیز میں منتقل کرنا سیکھتے ہیں۔تو یہ ہمیں بہترین کارکردگی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایندھن کا کام دیتا ہے۔پھر بھی اگرآپ نہیں جانتے کہ جوش کےانااحساسات کو کیسے منظم کراناہے۔تو اس سے بے چینی اور خوف پیدا ہوتا ہے۔جس سے آپ کی کارکردگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کالج میں میرا سنیر سال، میں اپنے پہلے فٹبال کے کھیل کے لیے بہت پُرجوش تھا۔یہ ہمارے اپنے ہوم گراونڈ پر ہمارےسب سے بڑے حریفوں میں سے ایک کے ساتھ تھا۔میں شروع کررہا تھا اور ایک سال کے لیے مجھے کپتان بھی نامزد کیا گیا تھا۔میرا لیے یہ ایک لمحہ تھا کہ میں اپنےآپ کو راہنما کے طور پر مضبوط کروں۔اور مُلک کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف بیان دوں۔
لیکن جیسے ہی ہم نے کک آف کے لیے تیاری کی۔میں اُس لمحہ محسوس کو بڑا ہونے دیا۔میں نے جو جوش وخروش محسوس کیا۔وہ اضطراب میں بدل گیا "اور کیاہو گا" جیسے سوالات میرے ذہن میں گردش کرنے لگے۔
- "کیا ہوگا اگر مجھ سے کوئی بڑی غلطی ہوگئی ۔جس کی وجہ سے ہمیں کھیل میں نقصان اُٹھانا پڑے"
- "کیا ہوگا اگر میرے ساتھی بطور کپتان مجھ پر اعتماد نہیں کریں گے"
- "کیا ہوگا اگر میں وہ کھلاڑی نہیں ہوں جو میں نے سوچا تھاکہ میں ہوں "
میں بہت زیادہ گھبرا گیاکہ مجھے پھینکنے کے لیے قریب ترین کوڑے دان ملا۔
شکر ہے کہ میرےٹیم کےایک ساتھی اور قریبی دوست نے بڑے پیار سے میری پیٹھ پر ہاتھ رکھا۔اُس نے مجحے یاد دلایا۔کہ میرے لیے سب سے اہم کیا ہے۔کہ اپنے ساتھیوں کے لیے محبت کے ساتھ کھیلنا اہم ہے۔جب ہم کو ئی ایسا کام کرتے ہیں جس سے ہمیں پیار ہوتا ہے۔تو ہم خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
رومیوں15:13میں پولس رسول ایک خوشی کے بارے میں بات کرتا ہےجو خُدا کے ساتھ تعلق رکھنے سے حاصل ہوتی ہے۔یہ ایک خوشی ہےجو ہمیں اتنا بھر دیتی ہے۔کہ وہ پیالہ اوپر سے باہر بہنا شروع ہو جاتا ہے۔سوچیں کہ دل ہمارا ایک پیالہ ہے جب کپ پانی سے بھر جاتا ہے تو پھر کسی چیز کی گنجائش نہیں رہتی۔جب ہم خُدا کی دی گئی خوشی سے بھر جاتے ہیں۔تو ہمارے دلوں ، دماغوں میں خوف ،اضطراب یا شک کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔
رومیوں کی آیت میں پولس خوشی کے ساتھ امن کے بارے میں بات کرتا ہے۔خوشی اور امن ایک ساتھ چلتے ہیں۔جب ہم اپنی طور پر خوشی پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہیں ۔تو ہمارے دلوں میں سکون بھی بہتا ہے۔ایک ایسا امن جو فکر مند خیالات کو پر سکون کرنے اور شکوک کو کچلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ایک ایسا امن جو ہمیں اس بات پر مرکوز رکھتا ہے کہ مقابلے کے دوران کیا صیح ہو سکتا اور جو غلط ہو سکتا ہے اُس سے کیسے دور رہنا ہے۔
مقابلے سے پہلے ایک کھلاڑی کے دل کی خوشی اور سکون کی پیداوار کیا ہے۔اُمیدسے بھرا ہوا۔آج ہم اُمید کو ایک خواش کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔جو کہ پوری ہو سکتی ہےیا نہیں۔لیکن بائبل کی اُمیدا یک پُر اعتماد توقع ہے۔خواہش یا احساس نہیں،یہ اس یقین پر مبنی ہے کہ خُدا وفادار ہے اور اپنے وعدوں کو پورا کرتا ہے۔
میں آپ کے بارے میں نہیں جاتا ، لیکن میں اس قسم کا ساتھی بننا چاہتا ہوں جو دوسروں کو اس قسم کی اُمید دے۔ایسی اُمید کہ اگر ہم کمزور ہیں۔اُمید یہاں تک کہ غیر متوقع مصیبت کے لمحے میں بھی۔اُمید یہان تک کہ جب لمحہ ہماری صلاحیتوں سے بھی بڑا محسوس ہوتا ہے۔ اُمیدیہاں تک کہ جب اعصاب ہمیں منجمند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔
میں نے محسوس کیا ہے کہ ان لمحات پر غور کرنا چاہیے جہاں میں نے یسوع کے ساتح اپنے رشتے میں خوشی محسوس کی۔وہ مجحے ایک بڑےمقابلے سے پہلے اُٹھا کھڑا کرتاہے۔مجھے یا د ہے کہ خُدانے مجھے وہ کام کرنے کا موقع دیا جس سے مجھے پیار ہے۔یہ جان کر میرے ذہن کو سکون ملتا ۔جب اعصاب، اضطراب،اور شک میری خوشی کو چُرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اطلاقی سوالات:
- پریشان کن خیالات کو پُرسکون کرنے کے لیے آپ خُدا کی طرف سے کون سے خوشگوار لمحہ یاد کرسکتے ہیں؟
- آپ اپنی ٹیم میں یا آپ اپنے حلقے میں آپ کس کے لیے اُمید کا باعث بن سکتے ہین؟
دُعا:
خُداوند، ہم آپ کی خوشی اور سکون کے لامتناہی فراہمی کے لیےآپ کی تعریف کرتے ہیں ۔ہم شکر گذار ہیں کہ ہم آپ پر اعتماد کے ساتح اُمید بھی رکھ سکتے ہیں۔ہم آپ سے دُعا کرتے ہیں کہ آپ ہمارے دلوں میں خوشی اور شادمانی کو آنے دیں۔خاص طور پر پریشانی کے لمحات میں اور اس لیے بھی آپ ہمیں اس خوشی کے ساتح مقابلہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ہمارے ساتھیوں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کے لیے اُمید کا ذریعہ بننے میں ہماری مدد کریں تاکہ ہم شکر گذار دل کے ساتھ آنے والے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکیں۔آمین
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خوشی صرف ایک احساس نہیں بلکہ طاقت کا منبع ہے۔اس ڈیوشن میں آپ دریافت کریں گےکہ کس طرح اعتماد ،امن اور مقصد کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔ذاتی کہا نیاں،عملی بصریتیں اور کلام پاک آپ کی توجہ مسیح کی طرف مبزول کرنا ہے۔ہم مقابلے کے نتاٰئج سے بڑھ کر ایک پایٰدار خوشی کی طرف بڑھیں۔ایتھیلٹ کیٹ ویزنر کا لکھا ہوا یہ پانچ روزہ منصوبہ ایتھلیٹس کے مقابلے کی سیریز کا حصہ ہے۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Athletes In Action کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: yv.cru.academy/landing/en/aia/unshakeable_joy

