YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

فتح اور جدوجہد: خُدا جو کہتا ہے کیا وہ میرے پاس ہے؟نمونہ

فتح اور جدوجہد: خُدا جو کہتا ہے کیا وہ میرے پاس ہے؟

9 دن 10 میں سے

میری خُدا تک براہ راست رسائی ہے۔

میں نے ایک بار اُس کوچ کے ساتھ کام کیا جس نے اپنی مایوسی کا اعلان کیا۔کہ اُس کے کھلاڑی اُس کے سامنے کُھل کر بات نہیں کر رہے تھے۔اُس نے کہا کہ وہ سمجھ نہیں پا رہا کہ وہ اُس سے ملنے کے لیے کیوں نہیں آئے۔

اُس نے کہا "میں اُٗنہیں کہتا ہوں کہ ہو جب چاہیں میرے پاس آ سکتے ہیں ۔ اور اِس کا مطلب یہ کہ وہ میرے پاس آئیں "

"یہ آسان ہے " میں نے جواب دیا " وہ تم سے ڈرتے ہیں "

اُس کے چہرے پر اُلجھن ، پریشانی کے لمے جُلے آثار نظر آئے ۔اِس موضوع پر اُس کے ساتھ ایک طویل بات چیت ہوئی کہ ایک راہنما کو کون سی بات اِس قابل بناتی ہے کہ ہو کوئی اُس تک رسائی کر سکے اور یہ کیوں ضروری ہے۔

یسوع مسیح نے اپنی خدمت کے دوران اِس کا بہترین نمونہ پیش کیا۔خاص طور پر اُس نے کہا " ائے محنت اُٹھانے والواور بوجھ سے دبے ہوئے لوگوں سب میرے پاس آو ۔میں تم کو آرام دوں گا" (متی 28:11)

کوچ کے کھلاڑی جو بوجھ سے دبے ہوئے تھے ۔اُنہوں نے پاس جانے سے اجتناب کیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اُنہیں اِس "بوجھ" سے آرام نہیں ملے گا ۔"

کوچ کی شخصیت اتنی بلند پایہ کی تھی کہ کھلاڑی اُن کے پاس جانے سے گھبراتے تھے۔کیونکہ اُس کے پاس ہر بات چیت کہ کےلیے ایک لمبی فہرست ہوتی تھی۔تاکہ کھلاڑی اُسے مختلف طریقے سے کرسکیں۔اِس بارے میں بہت مختصر بات ہوتی کہ شخصی طور پر کھلاڑی کیا کر رہا ہے۔کوچ سے ملنے کے بعد اُن کے بوجھ اور اضافہ ہو جاتا تھا۔

نتیجتاً اُنہیں کھُلے دروازے سے جانا آسان معلوم نہیں ہوتا تھا۔

کوچ نے اِس رائے کو بڑے دلیری سے قبول کیا۔اِس کے بعد جو ہوا وہ بامقصد تھا ۔اِس کے بعد اُس نے شخصی طور اُن سے ملاقات کی تاکہ اُن کو بہتر طورپر جان سکیں۔کہ اُنیں کس بات نے پریشان کیا۔اُس نئے طریقہ کار اُسے اچھے طریقے سے تعلقات قائم کرنے میں مدد فراہم کی۔جس نے کھلاڑیوں ذاتی کارکدگی میں حوصلہ افزا اضافہ کیا۔

چمپین شپ سیزن کے اختتام تک کھلاڑی اپنی رائے دینے یا اپنے بارے میں مدد حاصل کرنے کے لیے اُس کے دروازے پر اپنی باری کا انتظار کرتے تھے۔

خُدا کا موجود ہونا کتنا شاندر ہے۔" جس کا دروازہ ہمیشہ کُھلا رہتا ہے " ہم اِس بات کو جانتے ہیں کہ جب چاہیں اُس کے ساتھ رابطہ کر کستے ہیں اور وہ ہماری سُننے کے لیے موجود ہو گا۔" تب تم میرا نام لو گے اور مجھ سے دُعا کرو گے اور میں تمہاری سُنوں گا ۔اور تم مجھے ڈھونڈوگے اور پاو گے۔جب پورے دل سے میرے طالب ہو گے" (یرمیا ہ 29: 12-13)

خُدا جذباتی انداز میں کہہ رہا ہے " دروازہ کُھلا ہے" مجھے بتاو کہ تمہارے دل میں کیاہے۔جب ہم ایسا کرتے ہیں۔ہم پر رحم اور فضل کا وعدہ کیا گیا ہے۔اور ہمیں قطار میں اِس کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑتا۔

اطلاق" یاک لمحہ کے لیے سوچیں۔اور خُدا کے ساتھ بانٹیں کہ آپ کے ذہن میں کھیل، ٹیم ، سکول اور پیشے کے بارے میں کیا ہے۔ پھر انتظار کریں ۔اُس کی سُنیں کہ وہ کیا جواب دیتا ہے۔

کلام

دِن 8دِن 10

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

فتح اور جدوجہد: خُدا جو کہتا ہے کیا وہ میرے پاس ہے؟

بطور کھلاڑی ایسی دُنیا میں رہتے ہیں ۔ دوسرے آپکی زندگی بارے میں بات کرتے ہیں ۔ دس دن کا منصوبہ آپکوسمجھنے میں مدد کرتا ہے ۔خُدا نے اپنے لے پالک بیٹا دیا۔ وہ اُمید ، سلامتی ، امن فراہم کرتا ہے ۔

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے Athletes In Action کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://athletesinaction.org/struggle-and-triumph/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔