YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

عید قیامت المسیح کیوں؟نمونہ

Why Easter?

5 دن 5 میں سے

ہمیں کیا کرنا ہوگا؟


نیاء عہدنامہ اس بات کو واضع کرتا ہے کہ جو کچھ خدا ہمیں عطا کرتا ہے اسے حاصل کرنے کے لئے ہمیں کوشش کرنی پڑتی ہے۔ یہ کام ایمان سے ہوتا ہے۔ یوحنا لکھتا ہے کہ 'کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔' (یوحنا 3 : 16)۔


ایمان لانا ایک کام ہے جس میں ایمان شامل ہے، جو کچھ بھی ہم یسوع کے بارے میں جانتے ہیں وہ اس میں شامل ہے۔ یہ اندھا ایمان نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنا یقین ایک شخص پر ٹھہرا رہے ہیں۔ اسی طرح، اپنے قدم ایمان کی طرف بڑھ رہے ہیں یہ ایسے ہی ہے جیسے دلہا یا دلہن اپنے نکاح کے وقت کہتے ہیں کہ ہم ایسے ہی کریں گے۔


ایمان کے قدم جو لوگ اٹھاتے ہیں وہ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتے ہیں مگر میں ایک طریقہ بیان کرنا چاہتا ہوں جس سے آپ ایمان کا قدم ابھی اٹھائیں گے۔ اس کا خلاصہ تین عام سے الفاظ سے دیا جا سکتا ہے:


'معافی'


آپ کو ان تمام غلط کاموں کی خدا سے معافی مانگنی ہو گی جو آپ نے کئے ہیں اور آپ کو وہ تمام کام چھوڑنے ہوں گے جن کے بارے میں آپ کو پتہ ہے کہ وہ غلط ہیں۔ بائبل میں 'توبہ' کا یہ ہی مطلب ہے۔


'شکر گزاری'


ہمیں یقین ہے کہ یسوع ہمارے لئے صلیب پر مرا۔ وہ آپ کے لئے مرا اور معافی کے مفت تحفہ اور آزادی اور روح القدس کے لئے آپ کو اس کی شکرگزاری کرنی چاہئے۔


'رضامندی'


خدا کبھی زبردستی اپنے مقصد کو ہماری زندگی میں نہیں لاتا۔ آپ کو خدا کے تحفہ کو قبول کرنے کے لئے رضامند ہونا ہے اور اس کو اپنی زندگی میں دعوت دینے کی رضامند دینی پڑتی ہے تاکہ وہ اپنے روح کے ذریعہ سے آپ میں سکونت کر سکے۔

اگر آپ کو خدا کے ساتھ تعلق پسند ہے اور آپ اوپر دیئے گئے تین کام کر سکتے ہیں پھر یہ ایک سادہ سی دعا ہے جو آپ کر سکتے ہیں اور یہ اس تعلق کا آغاز ہو گی:


خداوند یسوع مسیح،


جو باتیں میں نے اپنی زندگی میں غلط کی میں ان کی معافی چاہتا ہوں(اگر آپ کے ذہن میں کوئی خاص غلط بات ہے تو آپ الگ سے اس کی معافی مانگیں)۔ مہربانی فرما کر مجھے معاف کر دیں۔ میں اب ان تمام کاموں کو ترک کرتا ہوں جو مجھے پتہ ہے کہ غلط ہیں۔


میں شکر گزار ہوں کہ تو میرے لئے صلیب پر مرا تا کہ مجھے معافی اور آزادی مل سکے۔


میں شکر گزار ہوں کہ تو نے مجھے معافی اور اپنی روح کے تحفہ کوحاصل کرنے کی دعوت دی۔ میں اب اس تحفہ کو اس دعوت کے ذریعہ قبول کرنے کے لئے رضامند ہوں۔


مہربانی فرما کر اپنی روح القدس کے ذریعہ میری زندگی میں آ تا کہ تو ہمیشہ میرے ساتھ رہ سکے۔


خداوند یسوع میں شکرگزار ہوں۔ آمین۔

کلام

دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Why Easter?

عید قیامت المسیح میں کیا خاص بات ہے؟ اس شخص میں اتنی دلچسپی کیوں لی جاتی ہے جو 2000 سال پہلے پیدا ہوا تھا؟ اتنے زیادہ لوگ یسوع میں دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟ہمیں کیوں اس کی ضرورت ہے؟ وہ کیوں آیا؟ وہ کیوں مرا؟ لوگ اس بات کو کی...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Alpha and Nicky Gumbel کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی مُلاحضہ کریں: https://alpha.org/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔