YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

عید قیامت المسیح کیوں؟نمونہ

Why Easter?

4 دن 5 میں سے

کس سے آزادی؟


یسوع جسمانی طور پر زمین پر موجود نہیں مگر اس نے ہمیں اکیلا نہیں چھوڑا۔ اس نے اپنا روح القدس ہمارے ساتھ رہنے کے لئے بھیجا ہے۔ جب اس کا روح ہمارے اندر رہنے کے لئے آیا تو اس نے ہمیں نئی آزادی عطا کی۔


خدا کو جاننے کی آزادی


جب ہم گناہ کرتے ہیں تو یہ ہمارے اور خدا کے درمیان رکاوٹ ڈالتا ہے: 'بلکہ تُمہاری بدکرداری نے تُمہارے اور تُمہارے خُداکے درمِیان جُدائی کر دی ہے۔۔۔' (یسعیاہ 59 : 2)۔ جب یسوع صلیب پر مرا، اس نے رکاوٹ کو ختم کر دیا جو ہمارے اور خدا کے درمیان تھی۔ اس کے نتیجہ میں، اس نے ہمارے لئے ممکن کیا کہ ہم اپنے خالق سے تعلق قائم کر سکیں۔ ہم اس کے بیٹے بیٹیاں بن گئے۔ روح القدس ہمیں اس تعلق کی یقین دہانی کرواتا ہے اور ہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہم خدا کو بہتر طور پر جان سکیں، ہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہم دعا کر سکیں اور خدا کے کلام (بائبل) کو سمجھ سکیں۔


محبت کرنے کی آزادی


'ہم اِس لِئے مُحبّت رکھتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے مُحبّت رکھّی۔' (1 یوحنا 4 :19)۔ جب ہم صلیب پر نظر کرتے ہیں، ہم خدا کی محبت کو سمجھتے ہیں جو ہمارے لئے ہے۔ جو خدا کا روح ہم میں رہنے کے لئے آتا ہے تو ہم اس محبت کو محسوس کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہم خدا اور دوسرے لوگوں سے نئے طور پر محبت شروع کرتے ہیں۔ ہمیں آزادی ملی تاکہ ہم محبت کی زندگی گزاریں – زندگی جس کا بنیادی مقصد محبت کرنا اور یسوع کی خدمت کرنا اور دوسروں کی خدمت کرنا ہے نہ کہ اپنے ہی مفاد کے لئے زندگی گزارنا۔


تبدیل ہونے کی آزادی


لوگ کئی دفعہ کہتے ہیں کہ 'آپ جو ہیں وہی ہیں۔ آپ تبدیل نہیں ہو سکتے۔' خوش خبری یہ ہے کہ روح کی مدد سے آپ تبدیل ہو سکتے ہیں۔ روح القدس ہمیں آزادی عطا کرتا ہے کہ ہم ویسے زندگی گزار سکیں جیسے ہم ہمیشہ جینا چاہتے ہیں۔ مقدس پولس ہمیں بتاتا ہے کہ روح کا پھل ہے 'مُحبّت ۔خُوشی ۔ اِطمِینان ۔ تحمُّل ۔ مِہربانی ۔ نیکی ۔ اِیمان داری۔حِلم ۔ پرہیزگاری' (گلتیوں 5 : 22 – 23)۔ جب ہم خدا کے روح کو اپنے اندر آنے اور سکونت کرنے دیں گے تو ہماری زندگی میں حیران کن خصوصیات ترقی کرنا شروع کریں گی۔

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Why Easter?

عید قیامت المسیح میں کیا خاص بات ہے؟ اس شخص میں اتنی دلچسپی کیوں لی جاتی ہے جو 2000 سال پہلے پیدا ہوا تھا؟ اتنے زیادہ لوگ یسوع میں دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟ہمیں کیوں اس کی ضرورت ہے؟ وہ کیوں آیا؟ وہ کیوں مرا؟ لوگ اس بات کو کی...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Alpha and Nicky Gumbel کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی مُلاحضہ کریں: https://alpha.org/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔