YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

عید قیامت المسیح کیوں؟نمونہ

Why Easter?

3 دن 5 میں سے

کس سے آزادی؟


یسوع نے صلیب پر خون بہا کر قیمت ادا کی اور ہمیں آزاد کروانے کے لئے فدیہ دیا۔


شرمندگی سے آزادی


اگرچہ ہم شرمندگی محسوس کریں یا نہ، ہمیں خدا کے سامنے شرمندہ ہونا پڑے گا کیونکہ بہت دفعہ ہم نے خیالوں، باتوں اور کاموں سے گناہ کئے ہیں۔ جیسے اگر کوئی جرم کرے تو اسے قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، اسی طرح گناہ کرنے کی وجہ سے ہمیں قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ اور وہ قیمت اس آیت سے ظاہر ہے، 'کیونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے۔۔۔' (رومیوں 6 :23)۔


جو گناہ ہم کرتے ہیں اس کے نتیجہ میں ہماری روحانی موت ہو جاتی ہے – اس کا مطلب ہے کہ خدا کی ابدیت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ہم سب کو قیمت ادا کرنی پڑنی تھی۔ مگر صلیب پر یسوع نے ہماری جگہ وہ قیمت ادا کر دی تاکہ ہمیں مکمل طور پر آزادی مل سکے اور ہماری شرمندگی بھی ختم ہو جائے۔


موزی عادت سے آزادی


یسوع نے کہا کہ 'جو کوئی گناہ کرتا ہے گناہ کا غلام ہے' (یوحنا 8 : 34)۔ یسوع نے ہمیں اس غلامی سے آزادی عطا کرنے کے لئے جان دی۔ صلیب پر موزی عادت کی طاقت کو توڑ دیا۔ اگرچہ ہم اکثر اس عادت میں گر جاتے ہیں، پھر بھی جب یسوع ہمیں آزاد کرتا ہے تو ہم اس موزی عادت کی طاقت کو توڑ دیتے ہیں۔


ڈر سے آزادی


یسوع آیا تاکہ 'پس جِس صُورت میں کہ لڑکے خُون اور گوشت میں شرِیک ہیں تو وہ خُود بھی اُن کی طرح اُن میں شرِیک ہُؤا تاکہ مَوت کے وسِیلہ سے اُس کو جِسے مَوت پر قُدرت حاصِل تھی یعنی اِبلیس کو تباہ کر دے۔ اور جو عُمر بھر مَوت کے ڈر سے غُلامی میں گرِفتار رہے اُنہیں چُھڑا لے۔ (عبرنیوں 2: 14 – 15)۔ اب ہمیں موت سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔


جن لوگوں کو یسوع نے آزاد کیا ہے موت کے بعد ان کی زندگی ختم نہیں۔ اس کی بجائے یہ ان کے لئے جنت کا راستہ ہے، جہاں ہم آزاد ہوں گے اور گناہ موجود نہ ہوگا۔ جب یسوع ہمیں موت کے ڈر سے آزاد کرتا ہے تب ہم ڈر کی تمام اقسام سے آزادی حاصل کرتے ہیں۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Why Easter?

عید قیامت المسیح میں کیا خاص بات ہے؟ اس شخص میں اتنی دلچسپی کیوں لی جاتی ہے جو 2000 سال پہلے پیدا ہوا تھا؟ اتنے زیادہ لوگ یسوع میں دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟ہمیں کیوں اس کی ضرورت ہے؟ وہ کیوں آیا؟ وہ کیوں مرا؟ لوگ اس بات کو کی...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Alpha and Nicky Gumbel کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی مُلاحضہ کریں: https://alpha.org/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔