داؤد کی مانند پر اعتمادنمونہ

اٹھ ،اے میری جان!
بائبل ہمیں داؤد کی زندگی کا ایک بہت خاص منظرنامہ دکھاتی ہے۔ ہم نہ صرف اس کی عظیم جنگوں کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں بلکہ ہمیں اُس کے سب سے گہرے خیالات اور جذبات کو جاننے کا بھی موقع ملتا ہے۔ کیا یہ دلچسپ نہیں ہے۔ اگر میں صرف داؤد کی فتوحات کے بارے میں پڑھتی تو شاید یہی سوچتی۔ واہ۔ یہ کمال ہے جو اُس نے تجربہ کیا۔ کتنی خوداعتمادی تھی اس مرد میں۔ چاہے وہ کم عمر ہی کیوں نہ تھا۔ کتنا بہادر اور عظیم ایمان تھا اُس کا۔
لیکن جب میں زبور کی کتاب میں داؤد کے الفاظ بھی پڑھتی ہوں جہاں مجھے اُس کے سب سے ذاتی اور گہرے خیالات اور جذبات کا اندازہ ہوتا ہے۔ جذباتی اتار چڑھاؤ۔ خوشیاں۔ غم۔ اور جدوجہد۔ تو میں دیکھ سکتی ہوں کہ وہ آپ اور میرے جتنا ہی انسان تھا۔ آئیے مل کر زبور کی ایک مثال دیکھتے ہیں۔ اَے خُدا. اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھ پر رحم کر. اپنی رحمت کی کثرت کے مُطابِق میری خطائیں مِٹا دے. زبور 51 .1 URV
فرینڈ. داؤد کو بھی حوصلے کی ضرورت تھی۔ وہ یہ زبور اُس وقت لکھ رہا تھا جب وہ ساؤل سے فرار ہو کر کسی غار میں چھپ رہا تھا۔ داؤد ڈرا ہوا تھا۔ اُسے یقین کی ضرورت تھی۔ اور اُس نے خدا کی طرف رجوع کیا۔ اپنے انسانی جذبات میں وہ اپنی مشکل سے بھاگ رہا تھا۔ اُس شخص سے جو اسے ختم کرنا چاہتا تھا۔ یعنی موت کے گھاٹ اتارنا چاہتا تھا۔ داؤد اپنے خوف میں ڈوب سکتا تھا اور سوچتا ہوگا۔ کوئی مجھے چاہتا بھی نہیں۔ اور خدا یہ سب کیوں ہونے دے رہا ہے۔
لیکن اگلی آیت کو دیکھیں فرینڈ۔ اس زبور میں ایک بہت اہم آیت ہے جس میں داؤد کہتا ہے۔ جاگ جا. اے میری جان. زبور 57 .8 URVداؤد اپنے خیالات کو منفی سوچوں کے گرداب میں گرنے نہیں دیتا۔ وہ خود کو جھنجھوڑ کر جاگ جاتا ہے۔ اَے میری شَوکت. بیدار ہو. اَے بربط اور سِتار جاگو. مَیں خُود صُبح سویرے جاگ اُٹُھوں گا. زبور 57. 8 URV
داؤد صبح سویرے اٹھ کھڑا ہوا۔ فرینڈ. یہ ہمارے لیے کیا مطلب رکھتا ہے۔ جاگ جاؤ اس سے پہلے کہ تمہیں بلا یا جائے۔ جاگ جاؤ اس سے پہلے کہ تم اپنی زندگی میں اُس مقام پر پہنچو جہاں تم ہونا چاہتے ہو۔ جاگ جاؤ اس سے پہلے کہ تم اپنی مشکل کا حل دیکھو۔ جاگ جاؤ اس سے پہلے کہ تم اپنا معجزہ دیکھو۔ کھڑے ہو جاؤ۔ خود کی آگاہی یہ سمجھنا ہے کہ آپ کے پاس جواب ہونا ضروری نہیں۔ کیونکہ خدا کے پاس پہلے سے ہی جواب موجود ہے۔ اب سچ سے بھاگنا بند کریں۔ آج صبح اپنی روح کو جھنجھوڑ کر بیدار کریں۔ آئیے مل کر بیدار ہونے کا انتخاب کریں۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

یقین اور بھروسے سے بھرپور یہ منصوبہ آپ کو داؤد کی کہانی کے ذریعے سکھاتا ہے کہ جو کچھ بھی آپ کے پاس ہے وہ خدا کے لیے کافی ہے. اگر آپ خود کو کمزور یا ناکافی محسوس کرتے ہیں تو یہ منصوبہ آپ کو یاد دلائے گا کہ خدا کمزور چیزوں کو بھی عظیم کاموں کے لیے استعمال کرتا ہے. داؤد کی مانند پر اعتماد بنیں اور اپنے ایمان کو تازہ کریں.
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: ur.jesus.net/a-miracle-every-day




