داؤد کی مانند پر اعتمادنمونہ

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کون ہیں
1 سموئیل 17 .28 URV. جب میدانِ جنگ میں داؤد اپنے بھائیوں کے لیے کھانا لے کر طویل سفر طے کر کے آیا تو اُس کے سب سے بڑے بھائی الیاب نے اُس کا استقبال کچھ اس طرح کیا کہ جیسے کہا ہو ٹھیک ہے شکریہ. داؤد نے دل ہی دل میں سوچا ہو گا کہ میں آپ کے لیے اتنا لمبا سفر طے کر کے آیا ہوں اور بدلے میں مجھے بس یہ شکر گزاری ملی ہے.
دوست.کیا آپ کبھی ایسی صورتِ حال سے گزرے ہیں جب آپ دوسروں کے لیے بھلا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب آپ خدمت میں مصروف ہوتے ہیں تو نہ آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے نہ ہی آپ کی قدردانی ہوتی ہے. کبھی کبھار تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو تکلیف پہنچتی ہے. شاید آپ کا ردعمل کچھ یوں ہو کہ میں دوبارہ کبھی ایسا نہیں کروں گا. لگتا ہے میری تمہارے لیے کوئی اہمیت ہی نہیں. لیکن آئیے آج ہم داؤد سے سیکھیں. اُس کے پاس یقینی طور پر ہر وجہ تھی کہ وہ اُس بات پر ناراض یا دل برداشتہ ہوتا. مگر داؤد کو نمایاں کرنے والی بات یہ ہے کہ اُسے معلوم تھا کہ وہ کون ہے.
کچھ ہی عرصہ پہلے سموئیل نے اُسے مسح کیا تھا. 1 سموئیل 16 .12-13 URV. اور اگرچہ ابھی تک کچھ ظاہر نہیں ہوا تھا کہ الیاب کے چھوٹے بھائی کی زندگی میں ایک دن میں کیا کچھ ہونے والا ہے. لیکن داؤد پہلے ہی پُراعتماد تھا کہ اُسے بڑی جنگوں کے لیے چُنا گیا ہے. یہی وجہ تھی کہ وہ الیاب کی بے مروّت باتوں سے دل شکستہ نہ ہوا. داؤد جانتا تھا کہ اُس کے لیے ایک عظیم منصوبہ ہے اور وہ اُسی منصوبے کی تکمیل کی راہ پر گامزن تھا. جب خدا آپ کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے تو آپ ہمیشہ ایک بڑی عظیم بامعنی اور جلال سے بھرپور مستقبل کی طرف رواں دواں رہتے ہیں. چاہے دوسروں کے الفاظ یا رویے تکلیف دہ ہی کیوں نہ ہوں. 1 سموئیل 16 .12-13 URV.
دوست. شاید دروازے پر کوئی نبی کھڑا ہو کر آپ کو مسح کرنے کا انتظار نہ کر رہا ہو. لیکن آپ کے پاس خدا کا کلام ہے جو آپ کو آپ کی پہچان اور آپ کے مستقبل کے بارے میں بتاتا ہے. یہ بڑی خوشخبری ہے. آپ کو مستقبل کے واقعات کی پیش گوئی کے لیے نبی کی ضرورت نہیں. کیونکہ خدا بائبل کے ذریعے آپ کے لیے اپنا منصوبہ بتاتا ہے. خدا فرماتا ہے. دوست. تُو میرا بندہ ہے. میں نے تجھ کو پسند کیا. یسعیاہ 41 .9. URV اُسی ایمان کے ساتھ آج اُس دروازے سے قدم رکھیں. یہ یقین رکھتے اور یاد رکھتے ہوئے کہ لوگ آپ کے بارے میں یا آپ سے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں. چاہے یہ سوال ہی کیوں نہ ہو. تُو یہاں کیوں آیا ہے. تم یہاں کر کیا رہے ہو. پھر بھی آپ کو ایمان رکھنا ہے. کیونکہ آپ کے لیے ایک منصوبہ موجود ہے. اِس لیے نہیں کہ آپ کون ہیں. بلکہ اِس لیے کہ آپ کس کے ہیں
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا
اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتی ہوںA Miracle Every Day۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

یقین اور بھروسے سے بھرپور یہ منصوبہ آپ کو داؤد کی کہانی کے ذریعے سکھاتا ہے کہ جو کچھ بھی آپ کے پاس ہے وہ خدا کے لیے کافی ہے. اگر آپ خود کو کمزور یا ناکافی محسوس کرتے ہیں تو یہ منصوبہ آپ کو یاد دلائے گا کہ خدا کمزور چیزوں کو بھی عظیم کاموں کے لیے استعمال کرتا ہے. داؤد کی مانند پر اعتماد بنیں اور اپنے ایمان کو تازہ کریں.
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: ur.jesus.net/a-miracle-every-day




